19/07/2026
ٹانک (بیورو چیف)
*پاک آرمی اور ٹانک پولیس کی مشترکہ کامیاب کارروائی، ٹانک پیزو روڈ پر گل امام پولیس اسٹیشن کی حدود میں واردات کے دوران جرائم میں ملوث تین مطلوب ملزمان گرفتار*
ضلع ٹانک میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاک آرمی اور ٹانک پولیس نے باہمی تعاون اور مؤثر ہم آہنگی کے تحت مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی واردات کے دوران تین مطلوب ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی، اور مزید قانونی کارروائی کے لیے ٹانک پولیس کے زیر حراست ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک آرمی اور ٹانک پولیس ضلع ٹانک میں امن و امان کے قیام، جرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں۔ دونوں اداروں کا عزم ہے کہ عوام کے تحفظ، پائیدار امن کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے مشترکہ کوششیں آئندہ بھی پوری قوت سے جاری رکھی جائیں گی، جبکہ وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے شانہ بشانہ اپنی قومی ذمہ داریاں نبھائی جاتی رہیں گی۔
علاقے کے عمائدین اور شہریوں نے پاک آرمی اور ٹانک پولیس کی اس مشترکہ کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی، باہمی اعتماد اور مشترکہ کاوشوں سے نہ صرف جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہوا ہے۔