23/11/2025
صوبائی حکومت کی ہدایات، ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس تفشین حیدر اور ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر احمد خٹک کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر فیصل حبیب نے "ساتواں آل پاکستان مرحوم الحاج گلستان بیٹنی فٹبال ٹورنامنٹ" کا انعقاد کیا۔
ٹانک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری مرحوم الحاج گلستان بیٹنی فٹبال ٹورنامنٹ انتہائی جوش و خروش کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا، جہاں فائنل میچ میں آتش کلب ٹانک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حریف کو 1-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
یہ ٹورنامنٹ صوبائی حکومت اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی تعاون سے منعقد کیا گیا تھا، جس کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، صحت مندانہ سرگرمیوں کی ترویج اور مقامی ٹیلنٹ کو آگے لانا تھا۔
فائنل میچ کے موقع پر اسٹیڈیم شائقینِ فٹبال سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا، جبکہ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکنِ صوبائی اسمبلی ایم پی اے عثمان خان بیٹنی اور ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر احمد خٹک تھے۔
مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد یقینی بنانے پر منتظمین، ضلعی انتظامیہ اور کھیلوں کے شعبے کی کوششوں کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر فاتح ٹیم آتش کلب ٹانک کو ٹرافی اور نقد انعامات پیش کیے گئے، جبکہ رنر اپ ٹیم اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔