03/09/2026
میں بچپن سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ڈائی ہارڈ فین رہا ہوں۔
رات 2 بجے میچ دیکھنا، ہر گیند پر دل دھڑکنا، جیت پر خوشی اور ہار پر مایوسی... یہ سب کرکٹ سے محبت تھی۔
ایک وقت تھا جب پاکستان ہار بھی جاتا تھا تو فخر ہوتا تھا کہ لڑ کر ہارے۔
آج جیت بھی جائے تو دل خوش نہیں ہوتا۔
شاید مسئلہ کرکٹ نہیں ہے۔ مسئلہ وہ سیاست ہے جو ڈریسنگ روم سے لے کر سلیکشن تک پہنچ گئی ہے۔
میں نے کرکٹ نہیں چھوڑی۔ دلچسپی ختم کر دی گئی۔
امید ہے ایک دن پھر سے وہی گرین شرٹس والا جنون لوٹے گا۔
ان شاءاللہ