03/09/2026
🇵🇰🏏 الحمدللہ، الحمدللہ، الحمدللہ! ❤️
اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ رضااللہ خان ماشوانی کا انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں انتخاب ہمارے لیے انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے۔ 🇵🇰❤️
دل کی گہرائیوں سے اپنے پیارے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے رضااللہ کی محنت، لگن اور جدوجہد کو یہ خوبصورت مقام عطا فرمایا۔
یہ صرف رضااللہرضااللہ کی کامیابی نہیں بلکہ پورے مَردان کرکٹ، اس کے خاندان، اس کے کوچز اور بالخصوص ہماری AKCA فیملی کے لیے ایک تاریخی اور قابلِ فخر لمحہ ہے۔ 🏏💙
رضااللہ نے محنت، نظم و ضبط اور مسلسل جدوجہد سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ آج AKCA کا ہر فرد آپ پر فخر کر رہا ہے۔ ❤️
اللہ تعالیٰ رضااللہ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے، اسے پاکستان کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے کی توفیق دے اور ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین 🤲
مَردان کا بیٹا — پاکستان کا فخر! 🇵🇰❤️
Congratulations Razaullah Khan Mashwani & AKCA Family! 🏏🔥
#الحمدللہ