05/11/2026
ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں انٹر اسکولز اینڈ کالجز بوائز اینڈ گرلز اسپورٹس فیسٹیول 2026
دوسرے روز بوائز ایونٹس کی شاندار افتتاحی و اختتامی تقریب ۔
اسپورٹس رپورٹر عقیل سلطان)
سردار محمد بخش خان مہر منسٹر اسپورٹس اور منور علی مہیسر سیکریٹری اسپورٹس محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ کے کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آ فس نوشہرو فیروز کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں انٹر اسکولز اینڈ کالجز اسپورٹس فیسٹیول 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں 12 سے زائد اسکولوں اور کالجز کی ٹیموں نے شرکت کی۔
فیسٹیول کی افتتاحی تقریب نہایت جوش و خروش اور شاندار انداز میں منعقد ہوئی، جس کے مھمان خصوصی شاھد حسین سموں تعلیمی سماجی سوشل نوٹیبل شخصیت تھے۔
تقریب میں مہمانانِ اعزاز کی حیثیت سے ،
محمد اسلم،سربراہ ادارہ برائے خصوصی طلبہ نوشہرو فیروز، عبد الرحمن برو ہی ودیگر نے سماجی تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر تمام شریک اسکولوں اور کالجز کی ٹیموں اور آفیشلز نے بینڈ کے ساتھ شاندار مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نوشہرو فیروز عبدالرحیم راجپوت اور اصغر علی
آ رائیں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آ فسر شھید بینظیر آباد نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں اجرکیں اور یادگاری شیلڈز پیش کیں۔
فیسٹیول کی افتتاحی
و اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تعلیمی، سماجی، سوشل نوٹیبل شخصیت
شاھد حسین سموں تھے۔ تقریب کے دوران مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں مہمانِ خصوصی نے میڈلز، سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کیں ٹیکنیکل آ فشلز کے فرائض رفیق احمد ۔ سہیل احمد لاشاری لارا ۔ ممتاز بھٹی اور ریاست نے انجام دیئے
اس موقع پر مھمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومت سندھ کی جانب سے منعقدہ اس شاندار اسپورٹس فیسٹیول میں شرکت کرکے انہیں بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں بالخصوص طلبہ اور طالبات کے لیے اس طرح کی بڑی کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد 50 سال بعد دیکھنے کو ملا ہے اور امید کرتے ہیں کہ اسپورٹس ڈپارٹمنٹ سندھ اسی طرح ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
کیونکہ کھیل نوجوان نسل میں صحت مند سرگرمیوں، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نوشہرو فیروز اور ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے ہر وقت اپنا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہم