VADO GB

VADO GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from VADO GB, Gilgit.

Policy review consultation
14/05/2026

Policy review consultation

26/04/2026

*وفاقی محتسب فوری اور سستا انصاف کا ادارہ* ۔
وفاقی محتسب کا ادارہ 43 سالوں سے وفاقی اداروں کی بد انتظامی کے خلاف شکایات کے از الے کے لئے کام میں سرگرم عمل ہے ۔ ہر شکایت کا فیصلہ 60دن میں کر دیا جاتا ہے ۔اور فوری اور سستا انصاف اس ادارے کا مقصد ہے۔ سابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی صاحب کی خصوصی ہدایات اور منظوری پر اس ادار ے نے گلگت بلتستان میں اپريل 2024 سے اپنے کام کا آغاز کیا ہے ۔ایک سال تک شکایت سیل کے طور پر کام کیا اور اب محتسب اعلی جناب نوید کامران بلوچ صاحب کے قیادت میں باقاعدہ طور پر ریجنل آفس گلگت بلتستان شکایت سن کر فیصلے دے رہے ہیں ۔مختصر عرصے میں وفاقی اداروں جن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ، اے جی پی أر، نیشنل ہائی وے اتهارٹی , نادرا ، اسٹیٹ لائف انشورنس ، پاکستان بیت المال ، قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ، واپڈا ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، پاکستان پوسٹ، پاکستان کسٹم اور نیشنل بینک أف پاکستان وغیرہ کے شکایات سنیں اور انکا ازالہ کیا ۔جس میں بعض اے جی پی آر کے متعلق 1994 کے کیس کا فیصلہ دے کر ریلیف دیا گیا ہے ۔گلگت بلتستان میں یہ ادارہ نیا ہونے کی وجہ سے عوام کو ابھی تک اس ادار ے کی افادیت کا اندازہ نہیں ہے ۔ عوام اپنے شکایات کی فوری اور سستا انصاف کے لیے گلگت میں قائم آفس سے رجوع کر سکتے ہیں ۔اور أن لائن بھی اپنے شکایت درج کر سکتے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں اب فوری اور سستا انصاف کی فراہمی شرو ع ہو چکی ہے ۔عوام الناس اس سلسلے میں اپنی شکایات تمام وفاقی اداروں کے خلاف خود دفتر آکر یا بزریعہ ڈاک بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔اس میں درخواست دینے کیلئے نہ کسی فیس کی ضرورت ہے نہ ہی وکیل کی ۔ادارہ وفاقی محتسب ہمہ وقت انصاف کی فراہمی کے لئے تیار ہے ۔ اس وقت ملک میں لاکھوں کی تعداد میں فوری اور سستا انصاف حاصل کر رہے ہیں ۔اس کے اعداد وشمار کے مطابق وفاقی محتسب پاکستان سال 2025 میں لاکھوں کیسس نمٹائےاور عملدرامد بھی کراۓ۔اس سال عمل درآمد کا تناسب %90 سے زیادہ رہا ۔ اور گلگت بلتستان میں عملدرآمدکا تناسب % 98 رہا۔
عوام الناس اس فادر مو قع سے فائدہ حاصل کرتے ہوئے اپنے شکایات وفاقی محتسب کے ریجنل آفس گلگت میں کر سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ یہ ادارہ غریبوں کا ادارہ ہے جو بغیر معاوضے أپکے دہلیز تک انصاف کے فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے ۔

*_تحریر راجہ کرامت*_

24/04/2026

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when VADO GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share