31/10/2026
سکردو کا یہ سانحہ انسانیت کے ماتھے پر سیاہ داغ ہے۔
سکردو میں انسانیت سوز واقعہ
سکردو مدینہ کالونی کے عقب میں پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی دلخراش، افسوسناک اور روح کو جھنجھوڑ دینے والا ہے۔ ایک ہی گھر میں میاں بیوی اور ان کے دو معصوم، ننھے پھول جیسے بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
جن معصوم بچوں کی عمریں ایک اور پانچ سال بتائی جا رہی ہیں، جنہوں نے ابھی دنیا کو ٹھیک سے دیکھا بھی نہیں تھا، ان کو چھریوں اور تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
یہ قتل نہیں، یہ درندگی ہے، یہ وحشت ہے، یہ انسانیت کا قتل ہے۔
تصویر میں نظر آنے والے یہ دو معصوم بچے - جن کی آنکھوں میں ابھی ہزار خواب تھے - آج بلتستان کے ہر ماں باپ کا کلیجہ چیر رہے ہیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔
میں اس بہیمانہ، سفاکانہ اور بزدلانہ فعل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔