13/05/2026
نارتھ فٹبال اکیڈمی کا سالانہ کابینہ اجلاس ہیون اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں تمام عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں اکیڈمی کے سابق صدر سر قربان علی، جو گزشتہ چار سالوں سے اپنی بہترین قیادت اور انتھک محنت کے ساتھ اکیڈمی کی سربراہی کر رہے تھے، اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔
نئی کابینہ کی تشکیل سر قربان علی کی رہنمائی اور تمام اراکین کی باہمی مشاورت سے عمل میں لائی گئی، جس کے تحت راجہ عدل جان کو صدر جبکہ مراد گلگتی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔
دی نارتھ فٹبال اکیڈمی، سر قربان علی کی گرانقدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، جن کی قیادت میں یہ ادارہ ایک بہترین اور پروفیشنل فٹبال اکیڈمی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ اُن کی محنت، خلوص اور وژن ہمیشہ اکیڈمی کی ترقی کا روشن باب رہیں گے۔
ہم نئی کابینہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ وہ اکیڈمی کو مزید کامیابیوں اور ترقی کی نئی منزلوں تک لے جائیں گے۔
GCC Gahkuch Central Club 𝙔𝙤𝙪𝙣𝙜 𝙁𝙞𝙜𝙝𝙩𝙚𝙧𝙨 𝙎𝙖𝙣𝙙𝙞 Football Yaatra Football Is Blood Of Ghizerians Ishkoman United FC Ishkoman Football League Gilgit-Baltistan Football Association-GBFA GB Sports