12/04/2026
کامریڈ منظر مایا کی گرفتاری کے 30 دن مکمل ہوگئے
پرزور مزمت کرتے ہیں
جی بی ہمالیہ فٹبال کلب کے کوچ کامریڈ منظر مایا کی جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں بلاجواز گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے
انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ ایک حقیقی سپورٹس مین کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے
کامریڈ منظر ہمیشہ نوجوانوں میں کھیلوں کے ذریعے ذہنی وجسمانی ورزش کے ساتھ امن بھائی چارے نظم و ضبط اور باہمی اتحاد لے کوشاں ہیں
ایک سماجی کارکن کی حیثیت سے اپنے علاقے اور اپنے لوگوں کے بنیادی حقوق کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کرنا ھر شہری کا بنیادی حق ہے
اس طرح اظہار رائے پر پابندی لگانے سے نفرت میں مزید اضافہ ہوگا
ا
ہم حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور کامریڈ منظر مایا کو رہا کیا جائے
جاری کردہ ۔
جی بی ہمالیہ فٹبال کلب