Sports News

Sports News Welcome To Sports News. Here You Will Find Latest News And Updates Related To All Formats Of Sports.

ذرا غور سے دیکھیں…😱 اگر آپ خود کو کرکٹ کا سچا ایکسپرٹ سمجھتے ہیں تو بغیر کسی کی مدد کے کمنٹ میں بتائیں کہ یہ کون سا لیجن...
09/04/2026

ذرا غور سے دیکھیں…😱 اگر آپ خود کو کرکٹ کا سچا ایکسپرٹ سمجھتے ہیں تو بغیر کسی کی مدد کے کمنٹ میں بتائیں کہ یہ کون سا لیجنڈ ہے؟ 👀🏏 دیکھتے ہیں سب سے پہلے صحیح جواب کون دیتا ہے! 🔥👇
fans

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر! پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 بھارت میں کھیلی جائے گی، مگر پاکستان ویمنز ٹیم اس ٹورنامنٹ کا ...
09/03/2026

کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر! پہلی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 بھارت میں کھیلی جائے گی، مگر پاکستان ویمنز ٹیم اس ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں ہوگی۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کو اس صورتحال پر آواز اٹھانی چاہیے؟ 🤔🇵🇰
آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا پاکستان کو اس فیصلے پر سخت مؤقف اختیار کرنا چاہیے؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں!👇🏏
fans

اب آئی اصل کہانی نکل کر سامنے...دو کوچز اور چند کھلاڑیوں کو چلتی ہوئی سیریز کے دوران اچانک باہر کرنا کوئی معمولی بات نہی...
09/03/2026

اب آئی اصل کہانی نکل کر سامنے...

دو کوچز اور چند کھلاڑیوں کو چلتی ہوئی سیریز کے دوران اچانک باہر کرنا کوئی معمولی بات نہیں۔ اگر یہ محض کارکردگی کی بنیاد پر فیصلے تھے تو پھر کئی سوالات اپنی جگہ موجود ہیں۔

علی عثمان نے تو ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں، پھر انہیں سیریز کے دوران کیوں نکالا گیا؟
عامر جمال اور اویس ظفر کو تو ابھی اپنی صلاحیت دکھانے کا موقع ہی نہیں ملا تھا، پھر ان کا قصور کیا تھا؟

اب جو باتیں سننے میں آ رہی ہیں، اگر ان میں ذرا بھی حقیقت ہے تو معاملہ کارکردگی سے کہیں آگے کا معلوم ہوتا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ کچھ کھلاڑی عمران خان کے بیٹوں کا ایک انٹرویو دیکھ رہے تھے۔ عمر گل کے کمرے میں چند کھلاڑی جمع تھے، انٹرویو کسی چینل پر چل رہا تھا اور اسی دوران اس پر گفتگو شروع ہوئی۔ بات آہستہ آہستہ بحث، اختلافِ رائے اور حق و باطل کی اپنی اپنی تشریحات تک جا پہنچی۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عامر جمال اور علی عثمان نے عمران خان کے پورٹریٹ کے سامنے تصاویر بنوائیں—شاید اس خیال سے کہ آج نہیں تو کبھی یہ تصویر ان کی یادوں کا حصہ ہوگی؛ کبھی اسے اپنے ڈرائنگ روم میں سجائیں گے یا میڈیا پر شیئر کریں گے، جب وہ پی سی بی کے دائرۂ اختیار سے باہر ہوں گے۔

اگر واقعی یہی دو باتیں پی سی بی تک پہنچی ہیں اور انہی بنیادوں پر اتنا سخت فیصلہ کیا گیا ہے تو پھر سوال صرف کھلاڑیوں کا نہیں، فیصلہ سازی کے معیار کا بھی ہے۔

ورنہ سرفراز احمد کی تو پہلی سیریز تھی، ایک بڑا نام اور پاکستان کرکٹ کا ہیرو ہونے کے باوجود ٹیم تین صفر سے بھی ہارتی تو بھی اسکا جانا نہیں بنتا تھا ، لیکن اس سطح پر فوری اور غیر معمولی کارروائی دیکھنے کو نہی ملنی تھی کیوں کہ ہماری موجودہ ٹیم اور انگلینڈ کی ٹیم وہ بھی انگلینڈ میں ہونا ہی تھا ۔۔۔

تو پھر آج ایسا کیا بدل گیا ہے؟

اصل سوال یہ ہے کہ کیا اب پاکستان کرکٹ میں کارکردگی سے زیادہ یہ دیکھا جائے گا کہ کون کیا دیکھ رہا ہے، کس سے متاثر ہے اور کس کے ساتھ تصویر بنوا رہا ہے؟

اگر ایسا ہے تو یہ صرف ایک سیریز یا چند کھلاڑیوں کا معاملہ نہیں، بلکہ پاکستان کرکٹ کے پورے نظامِ فیصلہ سازی کے لیے ایک انتہائی تشویشناک سوال ہے۔

اور اگر یہ تمام باتیں محض افواہیں ہیں تو پی سی بی کو چاہیے کہ خاموش رہنے کے بجائے واضح کرے کہ کھلاڑیوں اور کوچز کو چلتی سیریز میں ہٹانے کی اصل وجوہات کیا تھیں۔

کیونکہ جب فیصلے غیر واضح ہوں تو افواہیں جنم لیتی ہیں، اور جب افواہیں جنم لیں تو سوالات ختم نہیں ہوتے۔۔
بلکہ مزید بڑھتے ہیں۔
کیا واقعی کارکردگی معیار تھی یا معاملے کے پیچھے کچھ اور کہانی ہے؟ کیا پی سی بی کو ان فیصلوں کی مکمل وضاحت کرنی چاہیے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں۔👇🏏
fans

🚨 ایک شکست سے کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی !!  جنوبی افریقہ کو نمیبیا کے ہاتھوں او  بھارت کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، تو کیا...
09/03/2026

🚨 ایک شکست سے کرکٹ ختم نہیں ہوجاتی !!
جنوبی افریقہ کو نمیبیا کے ہاتھوں او بھارت کو آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، تو کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کی کرکٹ ختم ہوگئی؟ بالکل نہیں!
کوئی بھی ٹیم ایک رات میں چیمپئن نہیں بنتی۔ کامیابی کے لیے وقت، مسلسل محنت، درست فیصلے اور مستقل بہتری ضروری ہوتی ہے۔ پاکستان نے بھی بتدریج بہتری کی ہے، ٹی20 انٹرنیشنل میں 9ویں سے 6ویں جبکہ ون ڈے میں 8ویں سے 5ویں نمبر تک پہنچ چکا ہے۔ 📈💚
آپ کس بات سے متفق ہیں؟ 🤔
کیا پاکستان کرکٹ کو وقت دینا چاہیے؟ یا اب فوری اور بڑے فیصلوں کی ضرورت ہے؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں! 🇵🇰🏏👇
fans

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل سات کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں؛ سرفراز احمد اور عم...
09/03/2026

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل سات کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں؛ سرفراز احمد اور عمر گل کو بھی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اب نظریں برمنگھم کے ایجبسٹن پر ہیں—کیا اتنی بڑی اکھاڑ پچھاڑ کے بعد پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز کا اختتام فتح کے ساتھ کر سکے گا؟ 🏏🇵🇰
آپ کے خیال میں کیا ہوگا؟ پاکستان جیتے گا یا انگلینڈ کلین سویپ کرے گا؟ کمنٹ میں اپنی رائے ضرور دیں! 🔥👇
fans

09/02/2026

Can You Identify This Legendary Pakistani Cricketer | Sports News





امام الحق کے لیے مشکل وقت شروع! مبینہ انجری کے تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، پی سی بی کی جانب سے معاملے کی اعلیٰ سطح...
09/02/2026

امام الحق کے لیے مشکل وقت شروع! مبینہ انجری کے تنازع نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، پی سی بی کی جانب سے معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی اطلاعات ہیں اور ذرائع کے مطابق امام الحق کو ایک سے دو سال تک پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
👇 امام الحق پر پابندی ہونی چاہیے ؟ یا پہلے مکمل تحقیقات کا انتظار کیا جائے؟ کمنٹ میں بتائیں! 🏏👇

راشد لطیف 🗣️"اس صورتحال کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ آپ کی آدھی ٹیم کو ریلیز کر دیا گیا، لیک...
09/02/2026

راشد لطیف 🗣️
"اس صورتحال کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا۔ آپ کی آدھی ٹیم کو ریلیز کر دیا گیا، لیکن بابر اعظم نے اس معاملے پر ایک لفظ تک نہیں کہا۔ یہی فرق ہوتا ہے ایک Captain اور ایک حقیقی Leader میں۔"
پاکستان کرکٹ میں آخر ہو کیا رہا ہے؟ ایک ہی وقت میں 6، 6 کھلاڑیوں کو اچانک ریلیز کر دیا جاتا ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ کپتان بابر اعظم آخر کیا کر رہے ہیں؟ کیا ایک کپتان کی ذمہ داری صرف میدان تک محدود ہوتی ہے، یا اسے اپنی ٹیم اور کھلاڑیوں کے حق میں بھی آواز اٹھانی چاہیے؟
مصباح الحق بھی ریٹائر ہو گئے ہیں، بابر اعظم کو بھی پاکستان کرکٹ سے ریٹائر ہو جانا چاہیے، تب جا کر شاید پاکستان کرکٹ میں بہتری آ سکے۔ 🫵🔥
اب فیصلہ عوام کی عدالت میں! 👇
آپ کے خیال میں بابر اعظم کو ایسے موقع پر کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے تھی؟
کیا بابر اعظم ایک اچھے کپتان ہیں یا ایک حقیقی لیڈر؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ 🇵🇰🏏
fans

🚨بڑی خوشخبری🚨 رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹائے ...
09/02/2026

🚨بڑی خوشخبری🚨 رپورٹ کے مطابق مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد عاقب جاوید کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے کا قوی امکان ہے👍
آپ کے خیال میں عاقب جاوید کو عہدے پر برقرار رہنا چاہیے یا نہیں؟ کمنٹ میں بتائیں!**👇🏏
fans

مائیک ہیسن نے اب پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری بھی سنبھال لی ہے! 🏏🇵🇰 عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہیسن نے ذمہ داری لے لی ہ...
09/02/2026

مائیک ہیسن نے اب پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری بھی سنبھال لی ہے! 🏏🇵🇰 عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ ہیسن نے ذمہ داری لے لی ہے اور ہم انہیں ہر ممکن طریقے سے سپورٹ کریں گے۔ اب اصل امتحان ہیسن کا ہے—کیا وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں؟ 🔥
کیا ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری دینا درست فیصلہ ہے ؟ یا پاکستان کو مستقل ریڈ بال کوچ کی ضرورت تھی؟ اپنی رائے کمنٹ میں ضرور بتائیں۔ 👇🇵🇰

Address

Azusa
Los Angeles, CA
91702

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category