13/05/2026
🏏🔥 A League Encounter to Remember 🔥🏏
Razor Stags produced a complete team performance to secure a memorable 24-run victory against Yaran CC in the Prince Abdulaziz Bin Nasser T20 Tournament.
After an early wicket, Shaharyar Ahmed Jafry and Muzammil Munaf Khatri completely changed the momentum with a brilliant 100-run partnership. Shaharyar played a classy knock of 73 from 43 balls, while Muzammil smashed 63 off just 33 deliveries with fearless stroke play.
Just when the innings needed another boost in the death overs, Nasir Ayub arrived with a destructive cameo of 44 runs from only 20 balls. His aggressive hitting in the final overs pushed Razor Stags to a massive total of 219/7 and provided the perfect finishing touch to the innings.
Defending the target, Captain Mujtaba Nasim Khan gave Razor Stags the perfect start with an early breakthrough. However, Yaran CC rebuilt the innings with a solid partnership and kept themselves in the chase until the arrival of Nasir Ayub.
Nasir completely changed the momentum of the match with a sensational bowling spell, delivering back-to-back overs and dismissing the opposition’s key batters at crucial moments. His spell brought Razor Stags right back into control of the game.
When Yaran CC needed 36 runs in the final 3 overs, Captain Mujtaba Nasim Khan once again stepped up and truly led from the front. Returning for his second spell under immense pressure, he dismissed one of Yaran CC’s century-makers and conceded only 1 run, shifting the game heavily in Razor Stags’ favor. Riyaz Ahmed then bowled a brilliant penultimate over, giving away just 1 run and sealing the momentum completely.
Despite suffering 3 injuries during the match, Razor Stags never allowed their morale to drop. The fighting spirit, teamwork, and determination shown by every player proved too strong as the team held their nerves to secure an unforgettable victory.
A true display of passion, resilience, and champion mentality from Razor Stags! 💪🔥
اُردو میں ملاحظہ فرمائیں!
ٹورنامنٹ میں لیگ سٹیج کا تیسرا میچ اور کیا ہی شاندار میچ دیکھنے کو ملا شائقین اور پلیئرز کیلئے یقیناً یہ ایک زبردست میچ تھا اس میچ نے کئی کروٹ بدلی لیکن آخرکار ہماری ٹیم کی جھولی میں آن گرا یقیناً اسمیں ہماری ٹیم کی محنت اور نہ ہار ماننے کی ضد کی وجہ سے ممکن ہو پایا
مخالف ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور ہماری طرف سے اوپننگ جوڑی شہریار اور سلمان کی صورت میں کریز پر موجود تھی سلمان کی صورت میں ٹیم کو پہلا جھٹکا لگا جو 1 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے اور پھر بیٹنگ پر آئے مزمل جنہوں نے شہریار کے ساتھ مل کر 100 رنز سے زائد کی پارٹنرشپ لگائی اور دونوں بلے بازوں نے مخالف ٹیمز کے باؤلر کی دُرگت بنائی اور دونوں بلے بازوں نے شاندار ففٹی سکور کی شہریار کی صورت میں ٹیم کو دوسرا نقصان ہوا جو کہ 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گے اور شہریار کے آؤٹ ہوتے ہی مزمل بھی 63 رنز بنا کر چلتے بنے اس موقع پر مخالف ٹیم ایک دفعہ پھر سے میچ میں واپسی کرنے پر کامیاب ہو گئی اور لگاتار ہماری 4 وکٹ گر گئی اور پھر آئے ہمارے ہارڈ ہٹر بیٹسمین ناصر جنہوں نے اپنی تباہ کُن بیٹنگ سے مخالف ٹیم سے ایک بار پھر میچ اپنی گرفت میں کر لیا ناصر نے 20 بالز کھیل کر 44 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کا مجموعہ 219 رنز پہنچا دیا
جواب میں کپتان مجتبیٰ خان نے مخالف ٹیم کے مین بیٹسمین کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی ضرور دلوائی لیکن مخالف ٹیم کے بلے بازوں کی جارح مزاج بیٹنگ نے اپنی ٹیم کو پھر سے واپسی کروا دی اور پہلے دس اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 110 رنز پر پہنچا دیا اور پھر کپتان مجتبیٰ نے دماغ لگایا اور گیند اپنے سب سے بہترین ہتھیار ناصر ایوب کو تھمائی ناصر نے نہ صرف ٹیم کا سکور روکا بلکہ دو سیٹ بیٹسمینوں کی وکٹ بھی لے اُڑے جس سے میچ میں کافی حد تک واپسی ہو گئی تھی لیکن ڈرامہ ابھی باقی تھا اور مخالف ٹیم کے ایک بار پھر شاندار کم بیک کی وجہ سے اب مخالف ٹیم کو جیت کیلئے آخری 3 اوورز میں 36 رنز کی ضرورت تھی اور گیند کپتان مجتبیٰ خان کے ہاتھ میں تھی
مجتبیٰ خان نے اپنے تجربے کا بھرپور استعمال کیا اور اپنی شاندار باؤلنگ سے سیٹ بلے باز کو اوور کی پہلی بال آؤٹ کر دیا نیا آنے والا بیٹسمین بیٹنگ پر آیا تو ضرور لیکن باؤلر اور کیپر ہی پریکٹس کرتے رہے لائن لینگتھ اتنی شاندار تھی کہ بیٹ اور بال کی ملاقات نہ ہو سکی اور صرف 1 رنز پر اوور ختم کیا
اننگ کا سیکنڈ لاسٹ اوور ریاض کرنے آیا اور کسی بیٹسمین کو کُھل کر کھیلنے کا موقع نہ مل سکا اور ریاض نے بھی صرف 1 رنز دے کر اپنے سپیل کا شاندار اختتام کیا
کپتان مجتبیٰ خان نے بھی اننگ کا آخری اوور پھینک کر اپنے سپیل کا شاندار اختتام کیا اور ٹیم کو 1 ہاری ہوئی بازی جتوا دی
اس شاندار فتح کے بعد ہماری ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ چُکی ہے اور ان شاءاللہ سارے پلیئرز پُرجوش ہیں کہ اس دفعہ ٹورنامنٹ جیت کر تاریخ رقم کریں گے
شاندار آل راؤنڈ پرفارمینس پر ناصر ایوب کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔۔