13/09/2026
سلمان علی آغا ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس ہوتے ہی پرفارمینس دینا شروع ہو گئے۔۔۔
آج تو آغا جی نے ٹرپل سینچری بنا ڈالی اور یہی آغا جی انٹرنیشنل کرکٹ میں انتہائی مایوس کن پرفارمینس پر ٹیم سے باہر ہوئے تھے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہمارا ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹینڈرڈ خراب ہے یا کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لائق نہیں ہیں جو یہاں ہیرو ہوتے ہیں وہ انٹرنیشنل باؤلرز کے سامنے زیرو ہو جاتے ہیں۔
ویسے آغا جی کی ایک بات مجھے اچھی لگی کہ انہوں نے ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور شاید ڈومیسٹک کرکٹ سے ہی کھلاڑی اپنا کانفیڈینس بحال کر سکتے ہیں۔
ویسے دوستو آپ کی آغا جی کے بارے میں کیا رائے ہے کمینٹ سیکشن میں ضرور بتائیں۔۔۔