رند قومی اتحاد رحیم یار خان

رند قومی اتحاد  رحیم یار خان This page is about of Great Nation Rind Baloch In all over The World ...
Any Rind Brother can help.

اسلام آباد سردار یار محمد رند کی دعوت پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی  سردار رند ہاؤس آمد . اس موقع پر سردار رند کے بڑ...
17/04/2026

اسلام آباد
سردار یار محمد رند کی دعوت پر صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی سردار رند ہاؤس آمد .
اس موقع پر سردار رند کے بڑے صاحبزادے، چیئرمین رند قومی اتحاد میر سردار خان رند، میر مہمید رند، میر چاکر رند اور رئیس اجمل ورند بھی موجود تھے۔
اس کے علاوہ مہمانوں میں , نوابزادہ میر نعمت زہری ، میر علی حسن زہری اور دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مہمانوں کی پرتپاک میزبانی کی گئی۔

صدر آصف علی زرداری سے  بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند اور  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی ن...
14/04/2026

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی نے آج ایوان صدر میں ملاقات کی۔

صدر سیکرٹریٹ
(میڈیا ونگ)

پریس ریلیز

صدر زرداری نے قومی سیاسی منظر نامے اور بلوچستان کی ترقی کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلام آباد: 14 اپریل 2026: صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مگسی اور بلوچستان کے سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے آج ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں قومی سیاسی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی اور بلوچستان سے متعلق ترقیاتی امور پر خصوصی توجہ دی گئی۔

ملاقات کے دوران صوبے کی ترقیاتی ضروریات اور وسیع تر سیاسی تناظر سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میر فیاض خان رند

10/04/2026
شبِ برات رحمت اور مغفرت کی بابرکت راتاللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کے صدقے تمام امت مسلمہ اور بلخصوص بلوچستان پر اپنا خاص کر...
03/02/2026

شبِ برات
رحمت اور مغفرت کی بابرکت رات

اللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کے صدقے تمام امت مسلمہ اور بلخصوص بلوچستان پر اپنا خاص کرم فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲

شوران: بلوچستان ڈسٹرکٹ کچھی شوران میں جرگہ منعقد ہوا جس میں رند اور لاشار قبائل کے سربراہانسردار یار محمد رند، سردار جلا...
07/12/2025

شوران:
بلوچستان ڈسٹرکٹ کچھی شوران میں جرگہ منعقد ہوا جس میں رند اور لاشار قبائل کے سربراہان
سردار یار محمد رند، سردار جلال خان لاشاری، سردار ثناء اللہ زہری کے نائب میر صلاح الدین زہری، اقوامِ رند اور اقوامِ لاشار کے معتبریں شریک ہوئے۔ جرگے میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق جاری اعلامیے کے مطابق متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ
مورخہ 4 دسمبر 2025 کو سکلیجی وئیر پر نامعلوم شرپسند مسلح عناصر نے — جو کہ اپنا تعلق کسی تنظیم سے ظاہر کرتے ہیں — آبِ سیاہ کے بند کو دھماکہ خیز مواد سے توڑ کر زمینداران کے زرعی پانی کو بند کردیا۔ نیز زمیندارانِ گاجان اور شوران کے بزرگان مسئلے کو دیکھنے بندِ سکلیجی گئے، وہاں پہلے سے بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے 8 افراد کو یرغمال بنا کر اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔

جرگہ میں یہ طے پایا کہ ہم کسی قسم کی زیادتی کو ہرگز برداشت اور قبول نہیں کریں گے۔ ہم ان تنظیموں کے سربراہان کو آگاہ کرتے ہیں کہ مہربانی کرکے وہ اس قسم کے لوگوں کو ہدایت کریں کہ وہ بلوچ قوم کو اس قسم کی تکلیف نہ پہنچائیں، اور خاص طور پر رند، لاشار اور زہری قبیلے کے لوگوں کو مالی اور معاشی طور پر متاثر نہ کریں۔

یہاں تک کہ ٹیکس اور مالی مطالبات کو ہم مسترد کرتے ہیں اور ان تنظیموں کے سربراہان سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنی ان پالیسیوں پر نظرِ ثانی کریں۔ ہم ان کو آگاہ کرتے ہیں کہ نہ بلوچ تاریخ میں ہم نے ٹیکس دیے ہیں اور نہ کسی زورآوری کو برداشت کیا ہے۔ ہم پُرامن قبائل ہیں، امید کرتے ہیں کہ ہمیں قبائل کو تکلیف نہ پہنچائیں۔

🤲 شہید زیشان رند کی نمازِ جنازہ اور دعائے مغفرت 🤲رند قوم اتحاد کے مرکزی رہنما سلیم اختر رند کے بھتیجے شہید زیشان رند کو ...
06/10/2025

🤲 شہید زیشان رند کی نمازِ جنازہ اور دعائے مغفرت 🤲

رند قوم اتحاد کے مرکزی رہنما سلیم اختر رند کے بھتیجے شہید زیشان رند کو گزشتہ روز نامعلوم درندوں نے بے دردی
سے شہید کر دیا
جنکی نماز جنازہ آج صبح ساڑھے دس بجے گلشنِ اقبال، کراچی میں ادا کی گئی۔

شہید کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور برادری کے افراد اس وقت رند ہاؤس، گلشنِ اقبال کراچی میں موجود ہیں، جہاں فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کا سلسلہ جاری ہے۔

رند قوم اتحاد کے تمام کارکنان، عہدیداران، ذمہ داران اور پوری رند برادری سے اپیل ہے کہ وہ
شہید زیشان رند کے ایصالِ ثواب، بلندیٔ درجات، اور ان کے قاتلوں کی جلد گرفتاری کے لیے دعا کریں اور انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

مزید برآں، وحید رند، صدر رند قوم اتحاد ضلع ڻھڻھ نے ایس ایس پی ایسٹ کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہید زیشان رند کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ ورثاء کو انصاف مل سکے۔

🤲
دعا:
اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ،
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ قَبْرَهُ رَوْضَةً مِّن رِّيَاضِ الْجَنَّةِ،
اَللّٰهُمَّ تَقَبَّلْهُ فِي الشُّهَدَاءِ، وَارْزُقْ أَهْلَهُ الصَّبْرَ وَالسُّلْوَانَ۔

اللّٰہ تعالیٰ شہید زیشان رند کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے،

اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
رند قومی اتحاد رحیم یار خان 🤲
میر فیاض خان رند

انا للہ و انا الیہ راجعون 😭😭😭انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ  اصغر احمد رند کا بیٹا، صدیق احمد رند کا پوتا اور...
11/09/2025

انا للہ و انا الیہ راجعون 😭😭😭
انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ اصغر احمد رند کا بیٹا، صدیق احمد رند کا پوتا اور سردار حاجی حسین بخش رند کا داماد، احمد دین رند وفات پا گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز جمعہ صبح 9 بجے بستی خان محمد رند موضع ظاہر پیر میں ادا کیا جائے گا۔ شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے

آج ہم ایک ایسی شخصیت کی سالگرہ منا رہے ہیں جنہوں  نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدان ...
01/08/2025

آج ہم ایک ایسی شخصیت کی سالگرہ منا رہے ہیں جنہوں نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ سردار یار محمد رند ایک باوقار، تجربہ کار اور دور اندیش سیاستدان ہیں جنہوں نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کو ترجیح دی۔

ان کی قیادت، دانشمندی اور عوام دوستی نے انہیں ایک ممتاز مقام عطا کیا ہے۔ وہ نہ صرف ایک سیاسی رہنما ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک رول ماڈل بھی ہیں۔ بطور وزیر، پارلیمانی لیڈر، اور سیاسی رہنما، انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کی بات کی اور قومی یکجہتی کو فروغ دیا۔

سردار صاحب کی شخصیت میں تحمل، بردباری اور شرافت نمایاں طور پر جھلکتی ہے۔ وہ بلوچستان کی روایات کے امین ہیں اور اپنے علاقے کے عوام کے مسائل کو قومی سطح پر اجاگر کرنے میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت، کامیابیاں اور لمبی عمر عطا فرمائے تاکہ وہ اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

سالگرہ مبارک ہو سردار یار محمد رند صاحب

Happy Birthday to you my dear Leader
Sardar Yar Muhammad Rind

انا للہ وانا الیہ راجعون😢😢بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ علاقہ کی سرکردہ شخصیت حاجی دین محمد خان رند کے بھتیجے، ح...
21/07/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون😢😢

بہت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ علاقہ کی سرکردہ شخصیت حاجی دین محمد خان رند کے بھتیجے، حاجی محمد سلیم خان رند کے چچا زاد اور
سردار اقبال خان رند کے چھوٹے بھائی
اعجاز خان رند
دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

نماز جنازہ آج بروز پیر، مورخہ 21 جولائی 2025، شام 5 بجے
بستی حاجی دین محمد رند، نزد الفردوس ہوٹل پر ادا کی جائے گی۔

تمام عزیز و اقارب اور دوستوں سے شرکت کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین.

رند قومی اتحاد رحیم یار خان۔۔۔۔۔۔

بلوچ قوم کا فخر: میر عباس چاکرانیبلوچ قوم ہمیشہ بہادری، غیرت، اور اپنے عظیم روایتی ورثے کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد م...
08/02/2025

بلوچ قوم کا فخر: میر عباس چاکرانی

بلوچ قوم ہمیشہ بہادری، غیرت، اور اپنے عظیم روایتی ورثے کے حوالے سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ اس قوم نے ہر دور میں ایسے سپوت پیدا کیے جو نہ صرف اپنی ثقافت کے امین تھے بلکہ عوامی خدمت، قومی یکجہتی، اور سیاسی قیادت میں بھی نمایاں رہے۔ انہی عظیم شخصیات میں میر عباس چکرانی کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ وہ گدی نشین میر چکر اعظم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم سیاسی رہنما بھی تھے۔

میر عباس چکرانی کی سیاسی بصیرت اور قیادت کا سب سے نمایاں پہلو ان کی وابستگی پاکستان تحریک انقلاب سے تھا، جہاں وہ جماعت کے وائس چیئرمین کے عہدے پر فائز تھے۔ ان کی قیادت میں جماعت نے عوامی حقوق کے تحفظ، سماجی انصاف، اور قومی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ بلوچ قوم اور پاکستان تحریک انقلاب کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

خدمات اور جدوجہد

میر عباس چکرانی نے پاکستان تحریک انقلاب کے پلیٹ فارم سے بلوچستان سمیت ملک بھر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کی۔ ان کی قیادت میں تحریک نے ہمیشہ مظلوم عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ان کی کاوشوں سے تحریک نے نہ صرف بلوچستان بلکہ قومی سطح پر ایک مثبت اثر چھوڑا۔

ناقابلِ تلافی نقصان

ان کے انتقال سے نہ صرف بلوچ قوم بلکہ پاکستان تحریک انقلاب کو بھی ایک ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ وہ تحریک کا مضبوط ستون اور قوم کے لیے ایک رہنما چراغ تھے۔ ان کا خلا کبھی پر نہیں کیا جا سکے گا۔

دعائے مغفرت

اللہ تعالیٰ میر عباس چکرانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ، ساتھیوں اور تحریک کے کارکنان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ ان کی یاد اور خدمات ہمیشہ تحریک اور قوم کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔

میر فیاض خان رند

براۓ رند اقوام
23/10/2024

براۓ رند اقوام

Address

Zahir Pir

Telephone

03036720013

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when رند قومی اتحاد رحیم یار خان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to رند قومی اتحاد رحیم یار خان:

Shortcuts

Share

Category