PRO to DPO SWTD Office.

PRO to DPO SWTD Office. Police News.

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیسپریس ریلیزامروز مورخہ: 14/05/2026آج وانا پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان ل...
14/05/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس
پریس ریلیز
امروز مورخہ: 14/05/2026

آج وانا پولیس لائن میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی۔

اردلی روم کے دوران پولیس اہلکاروں کے محکمانہ، فلاحی اور پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر نے جوانوں کے مسائل نہایت توجہ اور بردباری سے سنے اور ان کے فوری و مؤثر حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

ڈی پی او صاحب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کیلئے شب و روز خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ وہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں ایمانداری، نظم و ضبط، بہترین اخلاق اور عوام دوست رویے کو ہر صورت مقدم رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمانہ ڈسپلن، بروقت کارروائی اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی ایک بہترین پولیس فورس کی پہچان ہے۔ ڈی پی او صاحب نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و جوانوں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مزید محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کی۔

ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہر وقت الرٹ، منظم اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 06/05/2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزی...
06/05/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 06/05/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں وانا پولیس لائن میں تعینات تمام پولیس ملازمین کی بائیو میٹرک اور فزیکل ویریفیکیشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد فورس کی حاضری کے نظام کو مؤثر بنانا، شفافیت کو فروغ دینا اور محکمانہ نظم و ضبط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
اس سلسلے میں ڈی ایس پی برمل نقیب خان مروت خود موقع پر موجود رہ کر اس عمل کی نگرانی کر رہے تھے۔ ان کے ہمراہ لائن آفسر قطب خان، لائن محرر اور او ایس آئی مسعود خان بھی موجود تھے، جن کی نگرانی میں ویریفیکیشن کا عمل نہایت منظم، شفاف اور مؤثر انداز میں جاری رہا۔
جاری احکامات کے مطابق وانا پولیس لائن میں تعینات تمام اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنی بائیو میٹرک اور فزیکل ویریفیکیشن مکمل کریں۔ عدم حاضری یا احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی پولیس حکام نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں احتساب، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو یقینی بنا کر عوام کو بہترین اور بروقت خدمات کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 20/04/2026وانا پولیس لائن میں آج ایک نہایت پُروقار اور بابرکت تقری...
20/04/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 20/04/2026
وانا پولیس لائن میں آج ایک نہایت پُروقار اور بابرکت تقریب کے دوران پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جدید طرز پر قائم کیے گئے نئے میس (کھانے) کا شاندار افتتاح کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے افتتاحی دعا کے ساتھ اس فلاحی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا اور میس کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ جدید میس جدید تقاضوں کے مطابق بہتر صفائی، نظم و ضبط اور معیاری سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، تاکہ پولیس افسران و جوانوں کو نہ صرف صحت بخش خوراک میسر آئے بلکہ انہیں ایک صاف ستھرا، پُرسکون اور باوقار ماحول بھی فراہم ہو۔
اس موقع پر میس منیجر کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں خصوصی ٹی بریک کا اہتمام بھی کیا گیا، جس نے تقریب کی رونق کو مزید دوبالا کر دیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس فورس ہمارا فخر ہے اور ان کی سہولیات میں بہتری لانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے فلاحی اقدامات سے جوانوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں اور ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔
اس موقع پر ڈی آر سی انچارج نادر خان وزیر، لائن افسر قطب خان دوتانی اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امن و استحکام اور پولیس فورس کی کامیابی و سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

15/04/2026
15/04/2026

امروز مورخہ 15/04/2026
بحوالہ مقدمہ نمبر 02, مورخہ ۔16.02.2026
جرم!
{PPC. 457----381A}
تھانہ شکئی ( وانا) میں نامعلوم ملزمان کو جدید سائنسی طریقوں سے ٹریس کر کے گرفتار کرنے اور مسروقہ موٹر سائیکل ( 125) سی سی کی برآمدگی پر DPO محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے انچارج سپیشل ٹاسک ٹیم اصغر علی شاہ SDPO وانا، امجد خان SHO شکئی حال SHO سٹی اور ان کی ٹیم کو اعزازی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا.

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ: 15/04/2026{پولیس لائن وانا میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد}پولیس ...
15/04/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ: 15/04/2026
{پولیس لائن وانا میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد}
پولیس لائن وانا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر، محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی زیر صدارت ہفتہ وار اردلی روم نہایت نظم و ضبط اور باوقار ماحول میں منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی سرکل اصغر علی شاہ نے بھی شرکت کی۔
اردلی روم کے دوران پولیس اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی، ڈسپلن، حاضری اور دیگر دفتری امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے ہر اہلکار کے مسائل نہایت توجہ سے سنے اور ان کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس فورس کا اصل وقار عوام کی خدمت، ایمانداری اور بہترین رویے میں مضمر ہے۔ انہوں نے اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو فرض شناسی، دیانتداری اور جذبہ خدمت کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مستحکم ہو۔
ڈی ایس پی سرکل اصغر علی شاہ نے بھی اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں پیشہ ورانہ مہارتوں میں بہتری، نظم و ضبط کی پابندی اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کو اپنا شعار بنانے کی تلقین کی۔
آخر میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو سراہا گیا اور انہیں شاباش دی گئی، جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ کے لیے بہتری کی ہدایت کی گئی، تاکہ محکمہ پولیس میں احتساب، شفافیت اور کارکردگی کا معیار مزید بلند ہو سکے۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیساردلی روم:امروز مورخہ 21/01/2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (...
21/01/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس
اردلی روم:
امروز مورخہ 21/01/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی زیرِ صدارت اردلی روم کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان، پولیس کارکردگی، عوامی مسائل اور بین الادارہ جاتی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس اہم اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ساؤتھ وزیرستان لوئر مسرت زمان اور ایس پی سی ٹی ڈی گل راؤف وزیر بھی شریک تھے۔ اجلاس کے دوران باہمی مشاورت سے امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوامی سہولیات کی مؤثر فراہمی کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
اردلی روم کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) نے پولیس افسران و جوانوں کی بہترین، مثالی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی انتھک محنت، فرض شناسی، نظم و ضبط اور قربانیوں کے باعث ضلع میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، جو پوری ٹیم کی اجتماعی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ڈی پی او نے افسران و جوانوں کو ہدایت کی کہ عوام کو فوری، شفاف اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور قانون کی بالادستی، عوامی اعتماد اور امن کے پائیدار قیام کے لیے اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں۔
اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی ہم آہنگی اور مؤثر تعاون کے ذریعے ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر میں امن، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ اقدامات کو مزید تیز کریں گے۔
ترجمان:
ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ 14/01/2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر...
14/01/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ 14/01/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی زیرِ صدارت آج ڈی پی او آفس شولام میں ہفتہ وار اردلی روم نہایت منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں منعقد ہوا۔
اردلی روم کے دوران پولیس افسران و جوانوں کے انتظامی، انضباطی اور سروس سے متعلق معاملات بغور سنے گئے، جبکہ زیرِ التواء درخواستوں پر شفاف، منصفانہ اور بروقت فیصلے صادر کیے گئے۔ ڈی پی او صاحب نے متعلقہ افسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ دیے گئے احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت پولیس کی اولین ترجیحات ہیں، اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد پولیس اہلکاروں کے مسائل کے مؤثر حل، کارکردگی میں بہتری اور شفاف و عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ترجمان:
ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:پریس ریلیز:امروز مورخہ 7/01/2026ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر جناب محمد طاہر شاہ ...
07/01/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
پریس ریلیز:
امروز مورخہ 7/01/2026
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر جناب محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی زیرِ صدارت ڈی پی او آفس شولام میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ اردلی روم کے دوران پولیس افسران و اہلکاروں کے پیشہ ورانہ امور، نظم و ضبط، کارکردگی اور شکایات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈی پی او صاحب نے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی کے حامل اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ غفلت اور کوتاہی پر متعلقہ افسران کو سختی سے اصلاحی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس فورس کو عوام دوست، ذمہ دار اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے پر زور دیا۔
اسی تسلسل میں ڈی پی او صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈرائیونگ لائسنس کے ٹرائل کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہریوں کو شفاف، میرٹ پر مبنی اور آسان سہولیات فراہم کرنا تھا۔ ٹرائل کے عمل کو جدید اور منظم انداز میں مکمل کیا گیا تاکہ اہل امیدواروں کو بغیر کسی سفارش کے لائسنس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے واضح کیا کہ عوامی سہولت، شفافیت اور پولیس اصلاحات کا عمل آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔
ترجمان: ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی مخلصانہ کوششوں، دور اند...
04/01/2026

ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس:
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساؤتھ وزیرستان لوئر محمد طاہر شاہ وزیر (PSP) کی مخلصانہ کوششوں، دور اندیش قیادت اور اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے نتیجے میں ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر کی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا۔
ڈی پی او صاحب کی خصوصی کاوشوں پر سی سی پی او پشاور کی جانب سے ضلع کو جدید اینٹی ڈرون گن فراہم کی گئی، جسے ڈی پی او محمد طاہر شاہ وزیر(PSP) خود پشاور سے اپنے ہمراہ لے کر آئے۔
یہ اقدام ڈی پی او صاحب کے ضلع میں امن و امان کے قیام، جدید سیکیورٹی تقاضوں سے ہم آہنگی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کا واضح ثبوت ہے۔
اینٹی ڈرون گن کی فراہمی سے جنوبی وزیرستان لوئر پولیس کی عملی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا اور حساس مقامات کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنائی جا سکے گی۔
ڈی پی او صاحب کی یہ کاوشیں قابلِ تحسین ہیں اور ان کی قیادت میں ضلع پولیس مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ترجمان: ساؤتھ وزیرستان لوئر پولیس

Address

Wana

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PRO to DPO SWTD Office. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share