Wta Usta Muhammad

Wta Usta Muhammad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wta Usta Muhammad, Sports Team, Usta Muhammad Balochistan, Usta Muhammad.

06/01/2026
06/01/2026

گرینڈ الائنس کے قائدین کے گھروں پر چھاپے مارنے کی شدید الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ۔ ملازمین ان اوچھے ہتھکنڈوں سے کبھی اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے

21/12/2025
21/12/2025
نصیر آباد وطن نیوز: وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی ضلعی کابینہ و ڈویژن کابینہ کی حلف برداری۔ نصیر آباد ڈویژنل اور ضلع...
21/12/2025

نصیر آباد وطن نیوز:
وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی ضلعی کابینہ و ڈویژن کابینہ کی حلف برداری۔

نصیر آباد ڈویژنل اور ضلعی کابینہ کی تقریبِ حلف برداری منعقد ہوئی، جس میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی صدر در محمد لانگو نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے در محمد لانگو نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت اساتذہ کے مسائل کے حل اور تنظیم کو مزید فعال بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے اور تنظیمی پلیٹ فارم کو مضبوط بنا کر ہی اپنے جائز حقوق حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ تقریب کے دوران ضلعی کابینہ و ڈویژن کابینہ کے عہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

تقریب میں اساتذہ، تنظیمی عہدیداران اور معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی،جبکہ پروگرام کے اختتام پر تنظیم کی کامیابی اور تعلیمی ترقی کے لیے دعا کی۔

آج مورخہ 15 دسمبر 2025 گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول قربان کالونی ضلع اوستامحمد کے اسٹاف نے مرکزی قائدین کے حکم پر سیاہ پٹیاں ...
15/12/2025

آج مورخہ 15 دسمبر 2025
گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول قربان کالونی ضلع اوستامحمد کے اسٹاف نے مرکزی قائدین کے حکم پر سیاہ پٹیاں باندھ کر جابر حکومت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا ۔

*وطن نیوز اوستامحمد🌹**وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع اوستہ محمد کے الیکشن کے سلسلے میں آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حق باہو**می...
11/12/2025

*وطن نیوز اوستامحمد🌹*

*وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع اوستہ محمد کے الیکشن کے سلسلے میں آج گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حق باہو*
*میں الیکشن کیلئے (تختی پینل) کے امیدوار محمد علی جتک، فہد حسین مستوئی،مومن خان جمالی، خادم حسین مینگل، اپنے حمایتیوں کے ہمراہ صدارتی فارم الیکشن کمیٹی جناب سردار محمد علی بنگلزئی،ظفراللہ چھلگری، عبدالمجید جمالی، فیروز احمد سموں، عمران علی میکن، جمع کروا رہے ہیں اس موقع پر اوستامحمد کے حمایتیوں کے ساتھ بھیٹک اور گروپ فوٹو سیشن*

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی چئیرمین میر غلام مصطفیٰ بنگلزئی صاحب نے مرکزی کابینہ سے مشاورت کے بعد آئینی مدت ...
09/12/2025

وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی چئیرمین میر غلام مصطفیٰ بنگلزئی صاحب نے مرکزی کابینہ سے مشاورت کے بعد آئینی مدت پورا ہونے پر ضلع اوستہ محمد کے الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

*وطن نیوز🌹*الحمدللہ کل بمورخہ 02 دسمبر بروز منگل *گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حق باہو میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع...
03/12/2025

*وطن نیوز🌹*

الحمدللہ کل بمورخہ 02 دسمبر بروز منگل *گورنمنٹ بوائز ہائی سکول حق باہو میں وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان ضلع اوستہ کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ذوالفقار علی شاہ* اور عبوری کابینہ کی طرف سے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کیاگیا۔
اجلاس میں مختلف ایجنڈاز پیش کئے گئے جس میں سابقہ کابینہ کے عہدیداران کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کے دن رات محنت اور جدوجہد سے وطن کا یہ کارواں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، *سید ذوالفقار علی شاہ صاحب* نے اپنے بیان میں کہا کہ جلد از جلد الیکشن کی تیاری مکمل ہونگے اور اور اپنے قیمتی ووٹ سے مخلص قیادت کو میدان میں لائینگے،
*عبوری کابینہ کے آرگنائزر سردار محمد علی بنگلزئی صاحب* نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ وطن کا یہ کارواں اسی طرح طرقی کرتا رہے گا ابھی اساتذہ کرام ہوش میں آئے ہیں کسی کے ڈسنے میں نہیں آئینگے اور اساتذہ کو مافیاز کے ڈسنے سے بچائینگے جہاں پر صرف اور صرف اقربہ پروری، سنگتی، یاری باشی، 40 کا ٹولہ پر اتفاق اور اپنا کام بنتا،،،،،،،،،،،
پر سمجھوتہ کیا جاتا ہے،
*عبوری کابینہ کے ڈپٹی آرگنائزر استاد عبدالمجید جمالی صاحب* نے سابقہ کابینہ کے جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اس بار بھی ایسے ہی کابینہ کا انتخاب کیا جائے گا جن کا مشن استاذ کی عزت اور بقا کے لئے محنت کرنا ہو،
*عبوری کابینہ کے ممبر اور سابقہ چئیرمین جناب ظفراللہ چھلگری صاحب* نے کہا کہ مرکزی صدر جناب درمحمد لانگو صاحب جیسا قیادت کا ملنا کسی نعمت سے کم نہیں اور ہم ایسے مخلص لیڈر کی زیر قیادت جدوجہد کرینگے اور اساتذہ کاذ کی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،
*عبوری کابینہ کے ممبر اور سینیئر رہنما جناب امداد حسین بھٹی صاحب نے کہا کہ *محمد علی جتک* جیسا مخلص قیادت ضلع میں موجود ہے جس کی دن رات کی محنت روز روشن کی طرح عیاں ہے عنقریب الیکشن کے ذریعے مخلص قیادت کو آگے لائینگے،
*عبوری کابینہ کے ممبر اور سابقہ آفس سیکریٹری جناب فیروز احمد صاحب* نے کہا کہ جس جدوجہد سے ہم اس مقام تک پہنچے ہیں اس جدوجہد کو انشاءاللہ برقرار رکھینگے اور ضلع میں آفس کے قیام کا بھی بندوبست کیا جائےگا

*منجانب۔ نشرواشاعت وطن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان WTAB ضلع اوستہ محمد*

Address

Usta Muhammad Balochistan
Usta Muhammad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wta Usta Muhammad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category