25/04/2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سپوتوں کا خوابوں کی جانب سفر قومی کیمپ میں شمولیت پر فخر کی لہر
ٹوبہ ٹیک سنگھ
تفصیلات کے مطابق ٹوبہ سے تعلق رکھنے والے ہاکی کے ابھرتے ہوئے ستاروں نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا یوتھ انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ (جاپان) کے لیے پاکستان انڈر 18 تربیتی کیمپ اسلام آباد میں استاد عمر ہاکی اکیڈمی رجسٹرڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دو باصلاحیت کھلاڑی ابرار کنول اور فہد سلیم کو اسٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں شامل کر لیا گیاہےپاکستان ہاکی فیڈریشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ابرار کنول 5ویں جبکہ فہد سلیم 7ویں نمبر پر موجود ہیں جو کہ ان کی شاندار کارکردگی اور محنت کا منہ بولتا ثبوت ہےعلاقہ بھر میں اس کامیابی پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے