19/07/2026
🏏 پیڑہ فتیال کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 🏆
الحمدللہ، سفر یہاں تک بہت خوبصورت رہا۔ آج فائنل میں نتیجہ ہمارے حق میں نہ آ سکا، لیکن ہماری ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں جذبے، محنت اور اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیل پیش کیا۔
جیتنے والی ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ 🌹🏆
اور ہماری ٹیم دوستی الیون گاڑ🏏 کے ہر کھلاڑی کا شکریہ، جنہوں نے ہر میچ میں اپنا سو فیصد دیا۔
دل سے شکریہ ان تمام دوستوں، بزرگوں اور سپورٹرز کا جنہوں نے ہر قدم پر ہمارا ساتھ دیا، دعائیں کیں اور حوصلہ بڑھایا۔ آپ کی محبت ہی ہماری اصل کامیابی ہے۔ ❤️
ہار یا جیت چند لمحوں کی ہوتی ہے، مگر کردار، محنت اور عزت ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔
🤝 شکریہ پیڑہ فتیال کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی، تمام ٹیموں اور شائقین کرکٹ کا، جنہوں نے اس ایونٹ کو یادگار بنایا۔
🏏