K. K Fitness Gym

K. K Fitness Gym Admission fess
2000 Rupees
Monthly Fee
1000 Rupees

06/01/2025
30/12/2023

اللہ پاک استاد خالد کی بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے آمین

26/11/2023

مورخہ 25 نومبر بروز ہفتہ استاد خالد عمر قائمی مرحوم کے چہلم کہ سلسلہ میں قرآن خوانی ،حمد و نعت اور بیان کا سلسلہ کے کے فٹنس کلب ٹنڈوالہ یار میں ہوا۔۔۔۔
اللہ کریم استاد محترم کی بے حساب بخشش و مغفرت فرمائے آمین

26/11/2023

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ استاد محترم کے درجات بلند ہوں جو نیکیاں انہوں نے اپنی زندگی میں کیں ان کے عوض جنت الفردوس میں اعلی مقام ملے آمین

19/11/2023

جسمانی صحت کا زیادہ تر دارو مدار ورزش پر ہے۔ پر سکون اور خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے انسان کا صحت مند ہونا لازمی ہے مگر ورزش کے بغیر اچھی صحت برقرار رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔ اگر ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو جسمانی و ذہنی طور پر فعال رہنے کے ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر افراد ورزش کے فوائد سے واقف نہیں ہیں اس لیے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ آج ورزش کے طبی فوائد کے جائزہ لیتے ہیں تا کہ روزانہ ورزش کو معمول بنا کر صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔
ورزش کے طبی فوائد
پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی
جِلد کو صحت مند بنانے میں مددگار
وزن میں نمایاں کمی
دائمی بیماریوں سے بچاؤ
یاداشت اور دماغی صحت میں بہتری
توانائی میں اضافہ
جنسی تعلقات میں بہتری
نیند میں بہتری
نابینا پن کے کم خطرات
مفید بیکٹیریا کو برقرار رکھنا
ورزش کے طبی فوائد
ہر روز ورزش کرنے سے مندرجہ ذیل طبی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔

پٹھوں اور ہڈیوں کی مضبوطی
ورزش پٹھوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ہڈیوں کی طاقت بھی برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ ورزش کی وجہ سے ایسے ہارمونز خارج کرنے میں مدد ملتی ہے جو انسانی جسم میں موجود عضلات میں امائنو ایسڈ جذب کرنے کی صلاحیت بڑھاتے ہیں۔ ورزش کرنے سے جسمانی نشونما میں بھی بہتری آتی ہے اور جسمانی بیماریاں اور خرابیاں دور ہوتی ہیں۔ عمر بڑھنے کی وجہ سے پٹھوں کے کام کرنے کی قوت کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے بعض اوقات معذوری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ ورزش کی صورت میں جسمانی سرگرمی اس لیے ضروری ہوتی ہے تا کہ عمر بڑھنے کی وجہ سے پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش سے ہڈیوں کی کثافت میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے ہڈیاں لمبی عمر تک مضبوط رہتی ہیں۔

جِلد کو صحت مند بنانے میں مددگار
عمر برھنے کی وجہ سے جِلد میں آکسی ڈیٹو تناؤ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس سے جِلد متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ آکسی ڈیٹو تناؤ کا اس وقت سامنا کرنا پڑتا ہے جب آزاد ریڈیکلز سے پہنچنے والے نقصان سے اینٹی آکسیڈنٹس بچاؤ میں مدد فراہم نہیں کرتے۔ اس وجہ سے جِلد کے داخلی ڈھانچے کو نقصان پہنچتا ہے اور جلد خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے جسم میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار بڑھتی ہے جس کی وجہ سے خون کی خلیات کی حفاظت ممکن ہوتی ہے اور خون کا بہاؤ بھی متوازن رہتا ہے۔

وزن میں نمایاں کمی
آج کل موٹاپا ایک عام بیماری ہے جس سے جان چھڑانے کے لیے لوگ خاصے جذباتی نظر آتے ہیں۔ موٹاپی کی سب سے بڑی جسمانی حرکات کی محدودیت ہوتی ہے۔ وزن میں کمی کرنے والے افراد کے لیے ورزش کو انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔ کچھ لوگ صرف ڈائٹ کی بنیاد پر وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو کامیاب ہوتی نظر نہیں آتی۔ ڈائٹنگ کے دوران میٹابولک نظام نہایت سست ہو جاتا ہے جس سے وزن میں کمی بھی تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔ اس کے برعکس اگر باقاعدگی سے ورزش کی جائے تو میٹابولک نظام بہتر طریقے سے کام کرتا ہے جس سے اضافی وزن سے چھٹکارا پانے میں مدد ملتی ہے۔

دائمی بیماریوں سے بچاؤ
جسمانی سرگرمیاں محدود ہونے کی وجہ سے دائمی بیماریوں کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے انسولین کی حساسیت بڑھتی ہے اور دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ورزش سے بلڈ پریشر کی سطح نارمل رہتی ہے اور جسم میں موجود چربی بھی کم ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورزش سے پیٹ کی چربی بھی پگھلتی ہے۔ یاد رہے کہ پیٹ کی چربی سے دل کی بیماریاں، ذیابیطس ٹائپ ٹو، اور جلد موت کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

یاداشت اور دماغی صحت میں بہتری
ورزش سے دماغ کے افعال میں بہت زیادہ بہتری آتی ہے اور یہ یاداشت کو مضبوط بنانے کے ساتھ سوچنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتی ہے۔ ورزش سے دماغ میں آکسیجن اور خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور وہ ہارمون بھی متحرک رہتا ہے جس سے دماغی خلیوں کی نشونما ہوتی ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ دماغی صحت بھی متاثر ہو سکتی ہے لیکن ورزش سے دماغ کے اس حصے میں بہتری آتی ہے جو یاداشت اور سیکھنے کے متعلق ہوتا ہے۔

توانائی میں اضافہ
مختلف تحقیقات کی بنیاد پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ورزش سے صحت مند افراد کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ایسے افراد جو ہر وقت تھکاوٹ کا شکار رہتے تھے ان سے چھ ہفتوں تک جب ورزش کروائی گئی تو ان کی تھکاوٹ کے احساسات میں کمی واقع ہوئی۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے سے جسم میں پٹھوں، ہڈیوں، اور جوڑوں کو تقویت ملتی ہے جس سے آپ آسانی کے ساتھ کوئی کام سر انجام دے سکتے ہیں۔

توانائی میں اضافہ
جنسی تعلقات میں بہتری
باقاعدگی سے کی جانے والی ورزش سے دماغ پر سکون رہتا ہے اور جسم تندرست۔ ورزش دل کی صحت کو بھی بہتر بناتی ہے جس سے خون کی گردش بہتر ہوتی ہے۔ خون کی گردش بہتر ہونے سے اعضاء کی لچک میں بھی بہتری آتی ہے جس کی وجہ سے آپ کے جنسی تعلقات پر خوش گوار اثر پڑتا ہے۔

نیند میں بہتری
باقاعدہ ورزش آپ کو پرسکون نیند لینے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ ورزش سے ملنے والی توانائی سے نیند کی کمی دور ہوتی ہے اور جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے جس سے پرسکون اور گہری نیند آتی ہے۔ ایسے افراد جو نیند کے مسائل کا شکار ہیں ان کے لیے ورزش بہترین آپشن ہو گا۔

نابینا پن کے کم خطرات
پوری دنیا میں عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ نظر کمزور ہوتی رہتی ہے جس کی وجہ سے اندھا پن بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ورزش کرنے والوں میں نظر کی خرابی کے خطرات 32 سے 45 فیصد تک کم ہو جاتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ورزش بینائی کی بہت بڑی محافظ ہے۔

مفید بیکٹیریا کو برقرار رکھنا
ہمارے معدے میں ایسے مفید بیکٹیریا پائے جاتے ہیں جو جسم کو تندرست رکھنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ورزش کی باقاعدہ عادت سے ان بیکٹیریا کی مقدار متوازن رہتی ہے جس سے صحت برقرار رہتی ہے۔
ورزش کے مزید طبی فوائد کے متعلق تفصیل کسی معالج سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

جم کہ سئینیر میمبر مہران ساند کو جم کی انتظامیہ نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر مبارکباد پیش کی اللہ کریم سب مسلمانوں...
19/11/2023

جم کہ سئینیر میمبر مہران ساند کو جم کی انتظامیہ نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپسی پر مبارکباد پیش کی اللہ کریم سب مسلمانوں کو یہ سعادت نصیب فرمائے آمین
Our Gym Congratulates Senior Member Mehran Sand on returning after paying umrah. May Allah Bless All Muslims.

05/11/2023

💔‏آہستہ آہستہ "ختم" ہو جائیں گے____😕😔😔
💔💔 غم نہ سہی "ہم" ہی سہی_____😟😔!!

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ💔🙂
اللہ کریم آپ کے درجات بلند فرمائے اور آپ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہ محلے میں جگہ عطاء فرمائے آمین

آج شہر کے سئینیر اساتذہ کرام جن میں سر رفیق خانزادہ،سر اوصاف آفریدی اور سر شاہد قائم خانی صاحب نے کے کے فٹںس جم کا وزٹ ک...
31/10/2023

آج شہر کے سئینیر اساتذہ کرام جن میں سر رفیق خانزادہ،سر اوصاف آفریدی اور سر شاہد قائم خانی صاحب نے کے کے فٹںس جم کا وزٹ کیا اور چند کمنٹس کیے جو کہ درج ذیل ہیں کہ :
جسمانی صحت کا زیادہ تر دارو مدار ورزش پر ہے۔ پر سکون اور خوش گوار زندگی گزارنے کے لیے انسان کا صحت مند ہونا لازمی ہے مگر ورزش کے بغیر اچھی صحت برقرار رکھنا ناممکن ہوتا ہے۔ اگر ورزش کو معمول بنا لیا جائے تو جسمانی و ذہنی طور پر فعال رہنے کے ساتھ ساتھ عمر میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے ہاں زیادہ تر افراد ورزش کے فوائد سے واقف نہیں ہیں اس لیے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ورزش کے طبی فوائد سے طلبہ کو آشنا ہونا چاہیے اور اسکے ساتھ ساتھ روزانہ ورزش کو معمول بنا لیا جائے تاکہ صحت مند زندگی گزاری جا سکے۔
کے کے فٹںس جم کی انتظامیہ اساتذہ کی شکر گزار ہیں کہ وہ آئے اور خیالات کا اظہار کیا۔

مرحوم استاد خالد قائمی کے بڑے صاحب زادے بلال قائمی اور علی رضا قائمی21.10.2023 کو جم ممبرانِ سے ملاقات کی جم ممبران نے خ...
25/10/2023

مرحوم استاد خالد قائمی کے بڑے صاحب زادے بلال قائمی اور علی رضا قائمی21.10.2023 کو جم ممبرانِ سے ملاقات کی جم ممبران نے خالد بھائی کے انتقال پر تعزیت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

18/10/2023

السلام وعلیکم تمام ممبران کو اطلاع دی جاتی ہے کہ انشاء اللہ مورخہ 21.10.23 بروز ہفتہ سے کلب اپنے اوقات کار 4:00 سے 12بجے رات کھلا کرے گا ممبران وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں

17/10/2023

استاد خالد قائمی کے بڑے صاحب زادے بلال قائمی اور علی رضا قائمی کل جم آئیں گے دن 11بجے جو ممبران،دوست احباب تعزیت کرنا چاہتے ہیں وہ دن 11 بجے کے کے فٹنس جم پہنچ جائیں

Address

Rustam Town Opposite:Khanzada Colony Tando Adam Road Muhammadi Marble K Back Side
Tando Allahyar

Opening Hours

Monday 17:00 - 00:00
Tuesday 17:00 - 00:00
Wednesday 17:00 - 00:00
Thursday 17:00 - 00:00
Friday 17:00 - 00:00
Saturday 17:00 - 00:00
Sunday 17:00 - 00:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when K. K Fitness Gym posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share