05/01/2023
(غیرسیاسی)
ریٹائرڈ جنرل لکھتے ہیں کہ ہم سیاچین پر تھے تو بیگم کو Passcom کے ذریعے فون کرتے تھے
بیگم کہتی کبھی Love You ہی کہہ دِیا کرو
میں نے کہا یہ بیچ والے ہمارے فون سُنتے ہیں
دوسرے دِن OC Signal کا فون آیا کہ سر ہم آپ کی باتیں نہیں سُنتے جو مرضی کہا کریں
یہ سیاچین کی سردی میں ہٙنسنے کا سٙبب بنا اور یہ بات بیگم کو بھی بتائی
بیگم نے کہا خط لکھ دِیا کرو
میں نے اپنے خط میں لِکھا کہ ہمارے خط سنسر ہوتے ہیں اِس لِیے خط میں کوئی ایسی ویسی بات نہ لِکھنا
ﺗﯿﺴﺮﮮ ﺩِﻥ سِگنل ﺁﻓﺲ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺳﮯ مُجھے ﺍﯾﮏ چِٹھی مِلی ﺟِﺲ ﻣﯿﮟ ﻟِﮑﮭﺎ ﺗﮭﺎ سر ﮨﻢ کِسی کا ﺧﻂ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮭﻮلتے آپ ﮨﻢ ﭘﺮ یہ ﻏﻠﻂ ﺍِﻟﺰﺍﻡ نہ لگایا کریں
(ہم سیاست میں مداخلت نہیں کرتے۔)