اہلسنّت والجماعت گلہ

اہلسنّت والجماعت گلہ *زندگی کی آخری سانس تک تحفظ ختم نبوتﷺ*
*تحفظ ناموس صحابہؓ کی جنگ لڑتے رہیں گے*


یونٹ عثمان بن عفان گلہ.

03/08/2026

*9 اگست 2026ء بروز اتوار، کراچی میں ہونے والے عظیم الشان تحفظِ ختمِ نبوت، عظمتِ صحابۂ کرام و اہلِ بیتِ اطہار اور استحکامِ پاکستان مارچ کے حوالے سے معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود صاحب کا خصوصی پیغام۔*

مفتی طارق مسعود صاحب نے تمام اہلِ اسلام سے اپیل کی ہے کہ اس عظیم الشان مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔

انہوں نے کہا کہ صرف خود شرکت کرنے پر اکتفا نہ کریں، بلکہ اپنے دوستوں، عزیزوں اور ساتھیوں کو بھی ساتھ لے کر آئیں۔ کوشش کریں کہ *ہر فرد کم از کم دس افراد* کو اس عظیم مقصد کے لیے ساتھ لائے، تاکہ اتحادِ امت کا عملی مظاہرہ ہو اور تحفظِ ختمِ نبوت، عظمتِ صحابۂ کرام و اہلِ بیتِ اطہار اور استحکامِ پاکستان کے حق میں بھرپور پیغام دیا جا سکے۔

*آئیں! 9 اگست بروز اتوار، کراچی میں ہونے والے اس عظیم الشان مارچ میں شریک ہو کر اپنی دینی و ملی ذمہ داری ادا کریں۔*

03/08/2026

*وہ چراغ جو آندھیوں میں جلتا رہا؟*
*مولانا ضیاء الرحمن فاروقی شہید ؒ*

رات کی تاریکی تھی۔ لاہور کی سیشن کورٹ کی راہداریاں گواہیوں سے تھک چکی تھیں۔ 19 جنوری 1997 کا دن تھا۔ ایک شخص ہاتھ میں تسبیح لیے داخل ہوا۔ نہ اس کے ہاتھ میں بندوق تھی، نہ زبان پر نعرہ۔ بس دل میں ایک درد تھا: صحابہؓ کا درد۔ وہ شخص مولانا ضیاء الرحمن فاروقی تھا۔

لوگ اسے "سپاہ صحابہؓ والا" کہتے تھے۔ مگر وہ خود کو صرف "صحابہؓ کا ادنیٰ غلام" کہتا تھا۔

وہ خواب جو تعبیر نہ ہو سکا
فیصل آباد کی سڑک کنارے 42 کنال کی ایک زمین آج بھی خاموش پڑی ہے۔ یہ زمین گواہ ہے اس شخص کے خواب کی جس نے سوچا تھا کہ یہاں ایسی یونیورسٹی بنے گی جہاں سے نکلنے والا ہر عالم دنیا کی ہر زبان میں کہے گا: "میرے نبیﷺ کے صحابہؓ ستاروں کی مانند ہیں"۔

مگر 20 نومبر 1995 کی ایک شام نے اس خواب کو ہتھکڑی لگا دی۔ جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی اس کے ہونٹوں پر وہی نام تھے: ابوبکرؓ، عمرؓ، عثمانؓ، علیؓ، فاطمہؓ، عائشہؓ۔ جیسے کوئی ماں اپنے بچوں کے نام رٹتی ہے۔

قلم جو تلوار سے تیز تھا
اس نے بندوق نہیں اٹھائی۔ اس نے قلم اٹھایا۔ جب اس نے "عمر فاروق" لکھی تو لگا جیسے مدینہ کی گلیاں بولنے لگیں۔ جب "عائشہ صدیقہؓ" لکھی تو حجرۂ نبویﷺ کی دیواریں گواہ بن گئیں۔ جب "شہید کربلا" لکھی تو کربلا کی ریت نے آہ بھری۔

لوگ کہتے تھے یہ فرقہ وارانہ لکھتا ہے۔ وہ مسکرا کر کہتا: "میں تو صرف محبت لکھتا ہوں۔ ابوبکرؓ سے محبت، عمرؓ سے محبت، عثمانؓ سے محبت، علیؓ سے محبت۔ اگر یہ جرم ہے تو ہاں، میں مجرم ہوں"۔

اس کی تنہائی کا عالم:
بنگلہ دیش کے تبلیغی دورے پر تھا جب خبر ملی کہ اب سپاہ صحابہؓ کی ذمہ داری تمہارے کندھوں پر ہے۔ سات سمندر پار، اجنبی زمین پر کھڑے ہو کر اس نے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا: "یا اللہ، یہ بوجھ تو بہت بھاری ہے، مگر تیرے صحابہؓ کا نام ہے، میں اٹھا لوں گا"۔

وہ آخری پیشی
19 جنوری کو عدالت میں پیشی تھی۔ دوستوں نے کہا نہ جائیں۔ اس نے کہا: "صحابہؓ کا نام لینے سے ڈروں؟ جس دن ڈر گیا، اس دن مر گیا"۔

دھماکہ ہوا۔ سب کچھ بکھر گیا۔ مگر عجیب بات ہوئی۔ اس کے خون سے بھیگے کاغذوں پر ایک نام ابھر آیا: "محمد رسول اللہ"۔ جیسے وہ آخری سانس تک بھی اپنے آقا کا پہرہ دے رہا ہو۔

جنازہ اٹھا تو لاکھوں آنکھیں روئیں۔ کسی نے پوچھا: "یہ کون تھا؟"
بوڑھے نے جواب دیا: "یہ وہ تھا جو کہتا تھا کہ اگر میرے لہو کے ہر قطرے سے صحابہؓ کا نام نکلے تو مجھے ہزار بار قتل کر دو"۔

آج بھی...
آج بھی جب کوئی طالب علم "خطبات فاروقی" کھولتا ہے تو صفحوں سے آواز آتی ہے۔ وہ آواز نہیں رکی۔ وہ دھماکوں سے نہیں رکتی۔

وہ فیصل آباد کی 42 کنال زمین آج بھی خالی ہے۔ مگر اس کی مٹی اگر بول سکتی تو کہتی: "ایک دیوانہ یہاں یونیورسٹی بنانا چاہتا تھا۔ وہ چلا گیا، مگر اس کا خواب یہیں دفن ہے۔ کبھی کوئی اسے کھودے گا تو اس میں سے کتابیں نکلیں گی، خون نہیں"۔

مولانا ضیاء الرحمن فاروقی شہید صرف سپاہ صحابہؓ کے سرپرست نہیں تھے۔ وہ اس درد کا نام تھے جو ہر اس دل میں اٹھتا ہے جو اپنے نبی کے دوستوں سے محبت کرے۔

وہ چلا گیا، مگر جاتے جاتے ہمیں ایک سوال دے گیا:
"بتاؤ، تم نے صحابہؓ کے لیے کیا کیا؟
اور یہ سوال آج بھی عدالت کی اس راہداری میں گونج رہا ہے جہاں 19 جنوری 1997 کو ایک چراغ بجھا نہیں تھا، پھیل گیا تھا۔

احتشام خان
معاون شعبہ نشرو اشاعت اہلسنت والجماعت صوابی

02/08/2026

*ضلعی رہنما حضرت مولانا محمد خان صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے قطر میں تبلیغی جماعت کے جوڑ میں شرکت کی اور پاکستانی علماء کرام سے ملاقات*
*مولانا صاحب کی اخلاص بھری جدوجہد، سادگی اور دین سے محبت ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کو قبول فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور ان کی عمر و علم میں برکت عطا فرمائے اور ہمیں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین* 🤲

احتشام خان
معاون شعبہ نشرو اشاعت اہلسنت والجماعت صوابی

01/08/2026

*جان صدیقؓ پہ دے کر میرا قائد ہے جہاں*
*مجھ کو معلوم ہے میں بھی تو ادھر جاؤں گا*

*امیر عزیمت مُرشد جھنگوی شہید ؒ*

29/07/2026

*کشمیر توجہ چاھتا ہے*

*کشمیر کے پرامن مظاہرین پہ جبرو تشدد کسی بڑے انسانی المیہ کو جنم دے گا.*.

*لاٹھی، شیلنگ ،فائرنگ تشدد، اور گولی کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ہو سکتے۔آج جن نوجوانوں پر طاقت آزمائی کی جا رہی ہے، یہ پاکستان کے بلا تنخواہ سپاہیوں اورمحافظوں کی اولادیں ہیں۔ ان کے دلوں میں پیدا ہونے والی نفرت کو شاید کبھی بھی ختم نہ کیا جا سکے گا ۔ میں نے خود کشمیری نوجوانوں کو پاک فوج کی راہ گذرتی گاڑی کو سلامی پیش کرتے دیکھا ھے جس سے کشمیری قوم کی پاک فوج سے محبت ظاہر ہوتی ھے.*. .

*تشدد اور ظلم کا نتیجہ کبھی بھی کسی کے حق میں نہیں جاتا۔ آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ھے اور پاکستان کا نظریاتی اور دفاعی حصار ہے۔ اس خطے کی تاریخ گواہ ہے کہ اسے کبھی طاقت کے زور پر فتح نہیں کیا جا سکا۔ ہمارے آباؤ اجداد نے اپنے حقوق کی خاطر زندہ کھالیں کھنچوائیں، لیکن اپنے اصولوں اور حقوق سے دستبردار نہیں ہوئے۔ یہ تاریخ انسانی کی ایک منفرد مثال ہے*..

*آزاد کشمیر کے عوام افواجِ پاکستان کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں۔ ریاست اپنی طاقت کے بجائے اپنی شفقت، حکمت اور انصاف سے دل جیت سکتی ہے۔ اگر خدانخواستہ نئی نسل کے دلوں میں محبت کی جگہ نفرت نے لے لی تو اس کے نتائج پورے خطے کے لیے نقصان دہ ہو سکتے ہیں*..

*میں اپنی جماعت کے ترجمان کی حثیت سے ہر قسم کے جبر، تشدد اور خونریزی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ھمارا روز اول سے یہ مؤقف رھا ھے کہ مسائل کو مذاکرات کی میز پر حل کیا جائے.*. .

*یہ خطہ اپنے جغرافیائی اعتبار سے نہایت حساس ھے یہاں تشدد قطعاً ملک کے مفاد میں نہیں ہو سکتا .*.


*میں حکومت پاکستان کے ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ فوری طور پر مذاکراتی عمل کے ازسرِنو آغاز کے امکانات کا جائزہ لیا جائے.*.

*اگر ریاست کو یہ تحفظات ہیں کہ عوامی حقوق کی تحریک کی صفوں میں ریاست مخالف عناصر موجود ہیں تو اس تحریک کی لیڈر شپ سے ان عناصر کی نشاندہی کی جائے. میں کبھی بھی ایکشن کمیٹی کا حصہ نہیں رہا ہوں لیکن جہاں تک عوامی حقوق کی تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی بات ہے تو وہ تو سارا عوام کے حق میں ھے اور یہ بات بھی اظہر من الشمس ھے کہ کشمیری عوام آزاد کشمیر کے سیاست دانوں کے کرپٹ مافیاز کے خلاف ایکشن کمیٹی کو اپنا مسیحا سمجھتی ھے.*.

*ابھی کشمیر میں الیکشن کا ماحول ھے اور کشمیریوں کی بڑی تعداد دھرنوں میں موجود ہے اور جو لوگ اپنے علاقوں میں موجود ہیں وہ الیکشن کمپین کرنے والوں کو نہایت نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. میں نہیں سمجھتا کہ کشمیری پاک فوج کے خلاف ہیں ایسا ہر گز نہیں ہو سکتا بلکہ کشمیری پاک فوج کی سیکنڈ ڈیفنس لائن ہیں اور پاک فوج سے محبت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہر تیسرے گھر کا نوجوان پاک فوج میں ھے اور مائیں اپنے وہ بچے جو پاک فوج میں ہیں انکو سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ گھروں سے رخصت کرتی ہیں اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی کے لیئے ہاتھوں کو اٹھا کر دعائیں کرتی ہیں اور جب بچے فوج سے چھٹی لے کر گھر آتے ہیں تو ہار لے کر انکا استقبال کرتی ہیں. جو وطن پہ قربان ہو جاتے انہیں اعزاز کے ساتھ دفن کرتی ہیں. ایسی ماؤں کے بیٹوں پہ ریاست دشمنی کا الزام سیاسی و منافقانہ ہتھکنڈا تو ہو سکتا ہے اس حقیقت سے کوئی دور تک کا تعلق نہیں ہو سکتا .*.

*ھمارا مطالبہ ہے کہ*..

*پونچھ اور میرپور کے حالیہ دنوں کے واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے عدالتِ عالیہ کے جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے.*.

*امن کے قیام اور عوامی اعتماد کی بحالی کے لیئے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں اور مذاکراتی عمل کو دوبارہ سے شروع کیا جائے.*.

*عوامی حقوق کی تحریک کے چارٹر آف ڈیمانڈ کا از سر نو جائزہ لیا جائے. عمر نذیر کشمیری کے امن کے پیغام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بات چیت کے دروازوں کو کھولا جائے. یاد رکھیئے گا مذاکرات کے عمل کی کامیابی میں لچکدار رویہ کا ہونا ضروری ہے. اس لیئے تحمل و برداشت کو اپنانا ہوگا.*.

*جناب وزیراعظم صاحب آزاد کشمیر ریاست صرف زمین کا نام نہیں ہے ریاست عوام سے ہوتی ہے اور عوامی رائے کو بلڈوز کرنے والا ہمیشہ ناکام سیاستدان ہوا کرتا ہے.*..

*پونچھ اور میر پور میں پرامن مظاہرین کے جانی نقصان پر دلی افسوس ھے اور اسکی ھم پرزور مذمت کرتے ہیں اور ھم دعا گو ھیں کہ اللہ تعالیٰ خطہ کشمیر کو امن کا گہوارہ بنائے آمین ثم آمین*

احتشام خان
معاون شعبہ نشرو اشاعت اہلسنت والجماعت صوابی

*انا لله وانا الیہ راجعون*عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تمام کارکنان ورضاکاران ختمِ نبوت کو انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی...
29/07/2026

*انا لله وانا الیہ راجعون*

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے تمام کارکنان ورضاکاران ختمِ نبوت کو انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ مجاہد ملت حضرت مولانا محمد علی جالندھری رحمۃ اللہ علیہ کے فرزند ناظم اعلٰی عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت *حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری صاحب* انتقال فرما گئے ہیں جن کے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

29/07/2026

*عظیم الشان فقید المثال سالانہ *تحفظ ختم نبوتﷺ ، عظمت صحابہؓ و اہلبیتؓ ، پاکستان زندہ باد کانفرنس*
سی پیک قیام و طعام کوزہ بانڈہ
*بٹگرام* میں 14 اگست بروز جمعة المبارك بڑے تزک و احتشام سےمنعقد ہونے جارہی ہے ۔
جسمیں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے زعماء ملت بالخصوص *سنی علماء کونسل پاکستان* کے صوبائی و *مرکزی قائدین* خطاب فرمائیں گے۔
نیز ملک بھر سے *ثناخوان مصطفی مداحان صحابہ واہل بیت* کلام پیش فرمائیں گے ۔
ہزارہ ڈویژن کی اس تاریخ ساز کانفرنس میں تمام اہلیان اسلام سے ، ختم نبوتﷺ کے پروانوں ، صحابہؓ کے دیوانوں سے درخواست ہے بھرپور شرکت کیساتھ اپنی ایمانی ذمہ داری ادا کریں ۔
اور پاکستان کی *قومی اسمبلی* اور *سینیٹ* سے پاس ہونے والے ناموس صحابہؓ واہل بیتؓ عظام بل کے نفاذ کے لیئے جدوجہد میں شامل ہوں۔اور مطالبہ کریں کہ اس بل کو نافذ العمل بنایا جائے تاکہ مقدس شخصیات اور شعائر اسلام کی توہین وگستاخی کی روک تھام ہوسکے اور ملک بدامنی کی صورتحال سے باہر نکل سکے...

احتشام خان
معاون شعبہ نشرو اشاعت اہلسنت والجماعت صوابی

28/07/2026

*جب میں صحابہؓ کا ذکر کرتا ہوں تو میرے سامنے قرآن کی کھڑکی کھل جاتی ہے*

*جرنیل اہلسنّت جبل استقامت*
*حضرت علامہ مولانا محمد اعظم طارق شہید ؒ*



#جرنیل #اہلسنت
#

ان شاءاللہ ایک بار پھر سرزمینِ بٹگرام پر تاریخ ساز*  *14 اگست کو تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ و عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس من...
25/07/2026

ان شاءاللہ ایک بار پھر سرزمینِ بٹگرام پر تاریخ ساز*
*14 اگست کو تحفظِ ختمِ نبوت ﷺ و عظمتِ صحابہؓ و اہلِ بیتؓ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے*
*تمام صحابہؓ کے غلاموں سے شرکت کی درخواست ہے*

` #بٹگرام #14اگست #کانفرنس2026

Address

Swabi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اہلسنّت والجماعت گلہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share