25/10/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
تمام دوستوں اور احباب سے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔
ہمارے بہت ہی پیارے دوست شکیل کرکٹ کھیلتے ہوئے گراؤنڈ میں شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اس وقت وہ تکلیف میں ہیں اور انہیں آپ سب کی مخلصانہ دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ہمارے بھائی شکیل کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ان کی تکلیف کو راحت میں بدلے، اور انہیں جلد از جلد مکمل تندرستی کے ساتھ دوبارہ گراؤنڈ میں اور ہمارے درمیان ہنستا کھیلتا واپس لے آئے۔ آمین یا رب العالمین!
آپ سب سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے کمنٹس میں آمین لکھیں اور اپنی دعاؤں میں انہیں یاد رکھیں۔