POLO "The Game Of Gilgit-Baltistan"

نگر. انااللہ واناالیہ راجعون 😢گلگت بلتستان کی معروف شخصیت نلت نگر سے تعلق رکھنے والے صوبیدار میجر غازی راجہ ابراہیم خان ...
04/12/2023

نگر.
انااللہ واناالیہ راجعون 😢
گلگت بلتستان کی معروف شخصیت نلت نگر سے تعلق رکھنے والے صوبیدار میجر غازی راجہ ابراہیم خان صاحب المعروف صبیدار2 قضاالہی سے وفات پا گئے ہیں۔
اللّٰہ مرحوم کی مغفرت کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
آمین

جرمنی فرنکفرٹ کی گلیوں کا شہزادہ JEANYتحریر کاپی: Deen e Islam
24/11/2023

جرمنی فرنکفرٹ کی گلیوں کا شہزادہ JEANY
تحریر کاپی: Deen e Islam

جشن آزادی گلگت بلتستان 2023 ونر ٹرافی ٹیم سکردو نے وزیر دیبال حسن کے نام کر دیا ۔ کپتان کمال شاہوزیر دیبال پولو کی دنیا ...
14/11/2023

جشن آزادی گلگت بلتستان 2023 ونر ٹرافی ٹیم سکردو نے وزیر دیبال حسن کے نام کر دیا ۔ کپتان کمال شاہ

وزیر دیبال پولو کی دنیا میں ابھرتا ستارہ جو کہ سکردو کی ٹیم کا حصہ تھے۔ دوران پولو اکتوبر 2022 میں ایک حادصے کا شکار ہوئے تھے۔
مرحوم وزیر محمد علی کا پوتا اور ہر دلعزیز وزیر کاظم بپپو کا جواں سال بیٹا وزیر دیبال آٹھارہ سالہ جوان دوران پولو میچ گھوڑے سے گر کے زخمی ہوئے اور کئی مہینوں تک کومے میں زیر علاج رہے۔ زندگی اور موت کی کشمکش میں بلاخر ستمبر 2023 کو اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا اہل خاندان سمیت تمام دوست احباب کو ابدی جدائی کا داغ دے کے دار فانی سے کوچ کر گئے۔ جسکی خبر نے اس خطے کو سوگوار کیا۔
۔اللہ رب العزت والدین کو صبر جمیل عطاء کریں اور مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء کریں آمین
آج ٹیم سکردو کے کپتان کمال شاہ نے اپنی فتح کو وزیر دیبال حسن کے نام سے منسوب کردیا جسکو تمام پولو فیٹرنٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ 2023سیول پول: سکردو نے دیامر کو 1 کے مقابلے میں 8گول کر کے فتح اپنے نام کر لیا۔
14/11/2023

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ 2023
سیول پول: سکردو نے دیامر کو 1 کے مقابلے میں 8گول کر کے فتح اپنے نام کر لیا۔

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ 2023سیول پول فائنلسکردو بمقابلہ دیامر(چلاس) 14نومبر2023 دن 14:00بجے
12/11/2023

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ 2023
سیول پول فائنل
سکردو بمقابلہ دیامر(چلاس) 14نومبر2023 دن 14:00بجے

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ 2023 اپنی رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ سرکاری پول اپنے اختتام کو پہنچا ٹائٹل جی بی سکاو...
11/11/2023

جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ 2023 اپنی رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ سرکاری پول اپنے اختتام کو پہنچا ٹائٹل جی بی سکاوٹس کے نام رہا۔
پچھلے کئ سالوں سے NLI اور GB SCOUTS کی ٹیمیں روایتی حریف بن کر آمنے سامنے نظر آتے ہیں۔ اس سے قبل ماضی قریب میں POLICE اور NLI کی ٹیمیں ہمیشہ مدمقابل نظر آتی رہی ہیں۔ اس سال پولیس کی ٹیم کسی حد تک بہتر پوزیشن میں نظر آئ۔ لیکن فائنل تک رسائ حاصل نہ کر سکی۔
پولو کے حوالے سے سالانہ گلگت میں دو بڑے جلسے منعقد ہوتے ہیں۔
1- جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ اور
2- جشن آزادی گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ۔
جس میں دو گروپ شرکت کرتے ہیں۔
ایک سرکاری پول اور
دوسرا سیول پول۔
سرکاری پول میں مختلف اداروں کے سرپستی میں کھیلنے والی ٹیمیں شامل ہوتی ہیں جبکہ سیول پول میں متعدد علاقائ کھلاڈی و ٹیمیں شرکت کرتے ہیں۔
سرکاری پول کے میچز میں پچھلے کچھ عرصے سے فائنل میں NLI اور GBS جگہ بنانے میں مسلسل کامیاب رہی ہیں تاہم کون فاتح ہوگا شائقین کیلئے یہ کہنا ہمیشہ قبل از وقت رہا ہے۔
سال 2022 میں جشن بہاراں کی فاتح GBS رہی تو جشن آزادی کا ٹائٹل یک طرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چمپین NLI کے نام رہا۔
سال 2023 میں جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ میں دفاعی چمپین GBS اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ دفاعی چمپین آف جشن آزادی پولو ٹورنامنٹ2021 اور 2022 ٹیم NLI سال 2023 میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔ دلچسپ قابلے و دلخارش لمحات کے بعد GBS فتح سمیٹنے میں کامیاب رہی یوں سال 2023 میں دونوں بڑے ٹائٹل GB Scouts کے نام رہے۔

GB Scouts team and follower"s winning Celeberation of Jashan-e-Azadi Polo Tournament 2023.
11/11/2023

GB Scouts team and follower"s winning Celeberation of Jashan-e-Azadi Polo Tournament 2023.

11/11/2023

جشن آزادی گلگت بلتستان 2023 پولو ٹورنامنٹ۔ NLI-A اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر پائ۔ GBS-A نے 5 کے مقابلے میں 6گول کر کے فتح اپنے نام کر لیا۔

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when POLO "The Game Of Gilgit-Baltistan" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share