27/02/2025
(محمد شعیب) تعلیم ہر بچے کا حق ہے
گورنمنٹ ماڈل سکول کا قیام
محنتی اور قابل اساتذہ کرام کی نگرانی۔
وادی سرمیک میں ماڈل پرائمری سکول کا قیام محکمہ تعلیم اور ڈی۔ڈی۔او اشرف نور شھید بوائز ہائی سکول سرمیک کی تعلیم دوستی کا ثبوت ہے۔
ہماری روایت کے مطابق اچھے اساتذہ صرف ہائی سیکشن کے طلبگار رہے ہیں۔ جبکہ جہاں تعلیمی بنیاد بنتے ہیں وہیں کسی کا بھی نظر نہ رہا۔
مگر اس بار ہماری تعلیمی نظام کی بہتری اور مثبت سوچ کے ساتھ تعلیمی بنیاد مضبوط اور مستحکم کرنے کی غرض سے اچھے اور محنتی اساتذہ کی نگرانی ماڈل سکول کے عزم نیک شگون ہے۔ ہماری ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ ہائی سیکشن کی ریزلٹ اچھے ہوں، مگر کبھی بھی ہم پرائمری اور مڈل سیکشن پر محنت کرتے نظر نہیں ائے۔ دراصل ہمیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اصل محنت تو پرائمری اور مڈل سطح پر کرنے ہونگے۔ تاکہ تعلیمی بنیاد مضبوط سے مضبوط ہوں۔ ایک عرصے سے ہائی سیکشن کی نتائج حوصلہ افزا نہیں رہی، روایتی انداز رہا تو ہوسکتا ہے ہے نتائج بھی تبدیل نہ ہوں۔ اگر ہم ابھی سے پرائمری اور مڈل سیکشن پر توجہ دیں گے تو پھر ایک دو سال یا پھر تین چار سال نتائج نہ ملے مگر یہ امید سے کہا جاسکتا ہے کہ آنے والے پانچ سے دس سالوں میں تعلیمی نظام بہتر ہوں۔ ہمیں امید ہے ماڈل پرائمری سکول ڈونگس کے قیام تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ ڈی۔ڈی۔او شب کے زیر نگرانی تمام پرائمری اور مڈل سکولوں پر بھی توجہ دی جائے گی۔
ہم محکمہ تعلیم، خصوصا ڈی۔ڈی۔او اشرف نور شھید بوائز ہائی سکول سرمیک اور انکی تمام اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ آپ لوگوں نے تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مثبت کام سر انجام دئیے۔ اور جناب سر وزیر محمد نعیم صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہے کہ آپ کے حصے میں ماڈل پرائمری سکول ڈونگس کی زمہ داری ائی۔ ہمیں امید ہے کہ آپ اپنے قابلیت کے مطابق وادی میں تعلیمی نظام کو بہتر بنائیں گے۔
آئے آپ کو بتاتا چلوں سر وزیر محمد نعیم جو کہ ایک عشرے تک پرائیویٹ سیکٹر میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دینے کے بعد گورنمنٹ سیکٹر میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ آپ ایک محنتی اور ٹرین استاد ہے۔
خوش خبری