23/08/2026
🏆🔥 DREAM SUPER LEAGUE | GRAND FINAL 🔥🏏
⚔️ DREAM GLADIATOR 🆚 DREAM SULTAN
ڈریم سپر لیگ کا شاندار گرینڈ فائنل آج ڈریم گلیڈیئیٹر اور ڈریم سلطان کے درمیان کھیلا گیا، جہاں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلیڈیئیٹر نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ 🏆🔥
🪙 ڈریم گلیڈیئیٹر کے کپتان اسف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جو ان کی ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوا۔
🔥 شاعر اور لیاقت نے ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا، تاہم لیاقت رن آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سعید نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو مزید مضبوط کیا۔
🎯 ڈریم گلیڈیئیٹر نے مقررہ 8 اوورز میں 137 رنز کا بڑا ہدف دیا۔
جواب میں ڈریم سلطان کے بلے بازوں نے ہدف کے تعاقب کی بھرپور کوشش کی، لیکن گلیڈیئیٹر کے شاندار باؤلنگ اٹیک نے سلطان کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔
🏆 آخرکار ڈریم گلیڈیئیٹر نے 40 رنز سے شاندار فتح حاصل کرتے ہوئے DREAM SUPER LEAGUE کی ٹرافی اپنے نام کر لی! 🎉🏆
🏅 MAN OF THE MATCH
⭐ شاعر — 60 رنز + شاندار باؤلنگ
زخمی ہونے کے باوجود شاعر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 👏🔥
🏆 CONGRATULATIONS DREAM GLADIATORS — CHAMPIONS! 🏆🔥
DREAM SUPER LEAGUE — ONE TROPHY, ONE CHAMPION! 🏏❤️