Saba Cricket club Sibi

Saba Cricket club Sibi Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saba Cricket club Sibi, Professional Sports Team, Sibi.

31/08/2024

ہماری کرکٹ کے ارباب و اختیارسے اپیل ہے اگر ہمارے سوالات جائز ہیں تو ہماری آواز بنیں۔۔۔
پہلے جو چیمپئن لیگز کے لیے پانچ منیٹوز جو بنائے گئے ہیں کیا ان پر جو کروڑوں روپے خرچ ہونگے تو اس سے کیا بہتر نا ہوتا کہ کرکٹ کی گراس روٹ اور اس کے انفراٹیکشن پر کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کے لیے کام کیا جاتا اور جہاں پر کم سہولیات ہیں بلوچستان، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب ، فاٹا اور کے پی کے میں کرکٹ کی ڈویلپمنٹ کے بجائے ان امیر کرکٹز کو دینے کے۔۔ پہلے ہی ان کے لاکھوں کروڑوں روپے کے اثاثہ جات ہیں اور ان پانچ کرکٹرز مینٹوز ہیں ان کے پاس ایسی کون سی جادو کی دوائی ہے جو یہ ان ڈیڈھ سو کھلاڑیوں کو پلائیں گے کہ وہ پاکستان ٹیم میں آجائیں گے اور کوئی کارنامہ سرانجام دیں گے۔۔
اور یہ سوال بھی ہیکہ جو پاکستان کے گراونڈ ستر سال سے جو تاریخی گراونڈز ہیں ان کو گرا کر ان پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں کیا یہ پی سی بی اور ہمارے ملک کے پیسوں کا ضیاع نہیں ہے اگر یہی پیسے ہم آنے والے گراس روٹ لیول کے بچوں اور کرکٹرز جو کلب کرکٹ، ڈومیسٹک سیزن سے فرسٹ کلاس کرکٹ تک کھیلتے ہیں ان پر بہتر خرچ کرتے گراونڈز بناتے ان کو بہترین سہولتیں فراہم کرتے، جو پسماندہ علاقے ہیں۔۔
ہماری تمام اسپورٹس لوورز، اسپورٹس کے ارباب اختیار سے گزارش ہیکہ وہ ہماری اس اواز کو فوری طور بلند کریں اور جو چیمپیئن لیگز کے مینٹور ہیں وہ اگر بلوچستان، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب، فاٹا سب سے ہوتے تو کیا اچھا نہیں ہوتا ملک میں یونیٹی ہوتی تمام فیڈریشن کو ساتھ لیکر چلا جاتا لیکن یہاں تو ایسے لگ رہا ہے ہیکہ پی سی بی کو قبضہ مافیا نے اپنے قبضہ میں لیا ہوا ہے،
بلوچستان، کے پی کے، اندرون سندھ، جنوبی پنجاب، فاٹا کے تمام کرکٹ آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، اتنے پیسوں کے ضیاع کے بعد بھی ہماری ملک کی کرکٹ کارکردگی دنیا کے سامنے ہے اس سے قبل یہ جو پانچ مینٹوز ہیں مختلف پوزیشنوں پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرچکے ہیں بار بار ان کو لا کر ان کو نوازنا یہ کرکٹ کے لیے لمحہ فکریہ ہے،
پی ایس ایل اور فرسٹ کلاس کرکٹ اور اتنی کرکٹ کے باوجود اس چیمپئن لیگ کا انعقاد بے معنی سا ہے اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے کہ جب پی ایس ایل، نیشنل ٹی 20,پاکستان ونڈے کپ، اور قائداعظم ٹرافی کپ یہ ہمارے ملک کے آئینی اور بڑے ایونٹ ہوتے ہیں اسی بیس پر ٹیم کی سلیکشن ہونی چاہیے اسی کے بیس پر اچھے پرفارمر کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنا چاہیے نا کہ اپنے پسند کے کھلاڑی اور اپنے پسند کے مینٹور بنا کر کرکٹ کو تباہی کے دہانے پر لے جایا جارہا ہے،
پاکستان ایک فیڈریشن ہے اور فیڈریشن کی پانچوں اکائیاں ہیں اور ان کے برابر کے حقوق ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ برابری تو دور کی بات نمائندگی بھی نظر نہیں ارہی ہے۔
ہمارے انہی تاریخی گراونڈز میں ورلڈ کپ کے میچز، ایشیا کپ کے میچز، ٹیسٹ سیریز، ونڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گئے اس وقت تو کبھی آئی سی سی نے ان کو نہیں کہا کہ ہمارے معیار کے مطابق نہیں ہیں، اگر یہ آئی سی سی کے معیار کے مطابق نہیں تھے تو ورلڈ کپ کے میچز، ٹیسٹ سیریز، وندے انٹرنیشنل میچز کیسے کرائے گئے، یہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہے کرکٹ کے پیسے کرکٹرز پر لگنے چاہیے، اس سے قبل کبھی اس طرح نہیں ہوتا تھا، پہلے تمام صوبوں تمام اکائیوں کو لیکر چلا جاتا تھا، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہیکہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں اس مرتبہ پی سی بی کے جو اعلیٰ عہدیداران ہیں انہوں نے مخصوص علاقوں کو فوکس کیا ہوا ہے

well come New Entries سید صابر شاہسید مجیب شاہحارث خان تینوں کھلاڑیوں کو صباء کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طر...
16/10/2022

well come
New Entries
سید صابر شاہ
سید مجیب شاہ
حارث خان
تینوں کھلاڑیوں کو صباء کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہیں

08/10/2022

....Coming Soon.......Big Entries....
...Insha Allah....

(ناانصافی ناقابل برداشت )آخر کب تک سبی کی کرکٹ میں اسی طرز کی سلیکشن کی جائے گی جہاں ایک ٹیلنٹڈکھلاڑیوں کے ہنر کی دھجیاں...
19/06/2022

(ناانصافی ناقابل برداشت )
آخر کب تک سبی کی کرکٹ میں اسی طرز کی سلیکشن کی جائے گی جہاں ایک ٹیلنٹڈکھلاڑیوں کے ہنر کی دھجیاں اڑا کر پلیر کی حوصلہ شکنی کرکے سبی کے چند گنے چنے 5/4 کلب کے پلیرز کوہر بار کی دوستی ,رشت داری , مفاد , بدنیتی ,چاپلوسی لالچ کی بنیاد پر سلیکڈکیا جاتا ہے ..چلو مان لیا کے یہ ٹیم بہت اچھی بنائی ہے ہر سال کی طرح لیکن اس ٹیم میں صبا کرکٹ کلب کے اویس لاشاری,راجہ سکندر الزماں کا حق نہیں بنتا تھا صرف یہ بات بتائیں یا پھر کسی شخص صبا کرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کو اپنی عنا کا مسلہ بنایا ہوا ہے ..( سبی کرکٹ سلیکشن نامنظور نامنظور...)

صبا  کرکٹ کلب سبی کا آج اجلاس سرکٹ ہاؤس  میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کلب کے کھلاڑیوں اور ووٹ  ممبران  نے شرکت کی جنرل باڈی...
03/10/2021

صبا کرکٹ کلب سبی کا آج اجلاس سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کلب کے کھلاڑیوں اور ووٹ ممبران نے شرکت کی جنرل باڈی اجلاس کی صدارت واجہ محمّد حنیف بلوچ نے کی ۔ اجلاس کا ایجنڈا پڑھ کر سنایا جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ 2019 کے آئین اور کلب کے صدر اور خازن کا انتخاب تھا صبا کر کٹ کلب سبی کی جنرل باڈی نے بلا مقابلہ کےمحمّد گل بلوچ کو بطور صدر اور محمد قیوم کو بطور خازن متفقہ طور پر منتخب کر لیا ۔ منتخب ہونے والے عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں اپنے ممبران کا جنہوں نے ہم پر اعتماد کر کہ بلا مقابلہ ہمیں منتخب کیااور کوشش کریں گے کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے دن رات محنت کر کے نوجوانوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع دے گے جس سے نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ میں اپنی خدمات سر انجام دے سکے گے جس سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مستقبل میں فائدہ ہو ۔اور کوشش کریں گے کہ ہمارے ٹیم کے کسی کھلاڑی کو مایوس نہیں کریں گے اور کھلاڑیوں کو ہر طرح سے سپورٹ کریں گے آخر میں ٹیم کے صدر نے ٹیم کے لئے نیو کٹ کا بھی اعلان کیا تمام ممبران نے منتخب عہدیداران کو مبارک بعد دی ۔ اور صدر کا شکریہ ادا کیا.

شاندار آل سندھ بلوچستان خان خداداد خان مرغزانی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے پر اسٹار دہپال کلب سبی کو صباء کرکٹ...
03/02/2021

شاندار آل سندھ بلوچستان خان خداداد خان مرغزانی لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے پر اسٹار دہپال کلب سبی کو صباء کرکٹ کلب اور آفیشل کی طرف سےبہت بہت مبارک ہو..🌹🌹✌✌✌✌🌹🌹

سبی وائرئز اور پوری ٹیم کو  صباء کرکٹ کلب کی طرف سے شاندار سیمی فاءینل  جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں ...
20/10/2020

سبی وائرئز اور پوری ٹیم کو صباء کرکٹ کلب کی طرف سے شاندار سیمی فاءینل جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں ...

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
17/07/2020

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

آل سبی شہداء پولیس  لیدر بال کرکٹ  ٹورنامنٹ 2020۔صباء کرکٹ کلب سبی بمقابلہ دھپال سٹار  کرکٹ کلب سبیافتتاحی میچ میں صباء ...
12/02/2020

آل سبی شہداء پولیس لیدر بال کرکٹ ٹورنامنٹ 2020۔
صباء کرکٹ کلب سبی بمقابلہ دھپال سٹار کرکٹ کلب سبی
افتتاحی میچ میں صباء کلب نے دہپال اسٹار کلب کو 41 رنز سے شکست دے دی۔۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز کا ہدف دیا ۔عمدہ بلے بازی کرتے ہوے ریحان خلجی نے 48 رنز مبین خالد 28 سکندر کیانی نے 25 رنزبناے۔۔بعد میں دہپال اسٹار کی ٹیم مقررہ ہدف پورا نہ کرسکی اور 105 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔ ۔مبین خالد نے 4 اور فرید احمد 3 نثار احمدنے 2کو آوٹ کیا۔۔۔۔
بہترین کارکردگی پر ٹیم کے روح رواں حنیف بلوچ نے کھلاڑیوں میں نقد انعام تقسیم کیے

20-10-2019                       (Big Match) Saba C. C. vs  Masha Allah Asim C. C
03/10/2019

20-10-2019
(Big Match)
Saba C. C. vs Masha Allah Asim C. C

20/09/2019

سب دوستوں سے گزارش ہے کہ ہمارے پیارے دوست اظہر اقبال عظیم کا دل کا آپریشن جاری ہے سب دوستوں سے دعا کی اپیل کرتے ہے کہ اللہ پاک آپریشن کو کامیاب کرے آمین....

17/09/2019

❤ ❤ [({}) ] ❤️❤️
صباء کرکٹ کلب کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی جانب سے سبی کے مایہ ناز آل راؤنڈر (Asif Javaid)کو صباء کرکٹ کلب میں شرکت کر نے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں.. اور امید کرتے ہیں کہ جس طرح وہ اپنے سابقہ کلب میں بہترین پرفارمنس دے رہے تھے یہاں بھی ایسے ہی کھیل کا مظاہرہ کریںگے.....

Address

Sibi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saba Cricket club Sibi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share