25/03/2026
ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت ایڈووکیٹ میر عنایت اللہ خان مرغزانی کی جانب سے عیدالفطر کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سبی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی۔
تقریب میں سبی اتحاد کے سربراہ میر اصغر خان مری، ڈاکٹر اللہ داد لونی، ملک اسفند جان سیلاچی، سبی یوتھ اتحاد کے چیئرمین سردار ابراہیم خان باروزئی میر شہباز خان باروزئی، صاحبزادہ سعداللہ باروزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع صدر سعید خان خجک، چیئرمین محمد حسین خجک، پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری مشر احمد خان لونی، نیشنل پارٹی ضلع سبی کے صدر میر محمد اسلم گشکوری، یار محمد بنگلزئی، میر بختیار خان مری ، حاجی طلال لونی ، میر عبدالغفار ڈومکی، چیئرمین یوسی دہپال ملک طارق دہپال، اسد اللہ سیلاچی، محمد صلاح سیلاچی، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرملک اقبال مرغزانی، میر ارسلان چانڈیو ، ملک وقار چانڈیو ، ملک ظفر دہپال معروف صحافی حاجی قادر بخش لونی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
اس موقع پر مہمانوں کی پرتپاک ضیافت کی گئی اور عیدالفطر کی خوشیوں کو باہمی محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کے ساتھ منایا گیا۔ مقررین نے اس قسم کی تقریبات کو علاقائی ہم آہنگی اور سماجی روابط کے فروغ کے لیے نہایت اہم قرار دیا اور میزبان ایڈووکیٹ عنایت اللہ خان مرغزانی کی کاوشوں کو سراہا۔