28/09/2024
*منصوب کرکٹ کلب کی بلال شہید کرکٹ کلب لودھراں کے خلاف 4 وکٹوں سے بڑی جیت*
لودھراں نیو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بلال شہید کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ 30 اوورز میں بلال شہید کرکٹ کلب نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209 سکور بناۓ۔ منصوب کرکٹ کلب کی طرف سے باؤلنگ میں اسامہ خادم نے 2، گل شیر سینیر، گل شیر جونیئر، سجاول، عاقب اور مجاہد نے بالترتیب 1,1 وکٹ حاصل کی۔
جواب میں منصوب کرکٹ کلب نے ہدف 27.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ بیٹنگ میں اسامہ خادم 30، رمضان منا 27 اور عرفان لیفٹی 25 سکور بنا کر نمایاں رہے۔ بہترین کارکردگی پر اسامہ خادم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔