Sheikh Eman Kala Gujran

Sheikh Eman Kala Gujran Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sheikh Eman Kala Gujran, Sport & recreation, Sheikhupura.

24/05/2026

خوشگوار موسم گاؤں سنت پور ضلع شیخوپور

24/05/2026

نفرت، گالی، حسد، فتوے، تشدد، اور جبر سے باہر نکل کر زندگی کو بھر پور جئیں کیونکہ آپ دوبارہ اس دنیا میں نہیں آنے والے۔

29/03/2026

فجر کا وقت وہ قیمتی لمحہ ہے جب اللہ تعالیٰ کے خاص بندے اپنے رب کے حضور جھک کر اس کی رحمتیں سمیٹتے ہیں۔ جو شخص فجر کی نماز کو قائم رکھتا ہے، اللہ تعالی اس کی زندگی کے ہر اندھیرے کو روشنی میں بدل دیتا ہے۔ ❤️ 💯

20/03/2026
22/11/2025

وه نیکی بڑی معتبر ہوتی ہے جس کا *"اللہ"* کے سوا کوئی گواہ نہ ہو، دنیا میں آپ کا حقیقی مقام وہ ہے جس کا اظہار "لوگ" آپ کی غیر موجودگی میں کرتے ہیں.
*یااللہ* ہم انتہائی عاجزی اور انکساری سے اپنا دامن پھیلا کر آپ سے التجا کرتے ہیں کہ تو ہماری جھولی میں مغفرت، بخشش، اپنا کرم اور فضل ڈال دے۔
آمیــن
Asalam o Alekum…………
Subha Bakhair…………….

07/11/2025

کالا گوجراں آثار و باقیات
کالا گوجراں جہلم کا ایک مضافاتی قصبہ ہے- اس میں تو کوئی شک نہیں کہ یہ ایک قدیم قصبہ ہے اور اس کی تاریخ صدیوں پرانی ہے- مگر اس کی قدامت کے بارے میں ہمارے پاس خاطر خواہ تاریخی معلومات دستیاب نہیں ہیں- اس کی قدامت اس کے قدیم ترین آثار سے ثابت ہے- کالا گوجراں کا نام کالا گوجراں کیوں ہے؟ اس بارے میں بھی زبانی کلامی معلومات کے سوا کوئی دستاویزی ثبوت موجود نہیں ہے- بس یہ زبانی روایت موجود ہے کہ کالا اور بالا نام کے دو گجر یا گوجر بھائی تھے- جن کے نام پر کالا گوجراں اور اس سے تھوڑے فاصلے پر بالا گوجراں نامی قصبے آباد ہوئے-
قدیم ترین آبادیوں کی طرح کالا گوجراں بھی ایک اونچے ٹبے پر آباد ہے-
یہ کب آباد ہوا؟ کس نے آباد کیا؟ اس کے اولین باشندے کون تھے؟ اس بارے میں معلومات ماضی کی دھند میں لپٹی ہوئی ہے-
روایات کے مطابق کالا گوجراں ایک بڑی منڈی کے طور پر مشہور تھا جہاں کشمیر تک کے لوگ خریداری کرنے آتے تھے- اسی دور کی یادگار منڈی محلہ آج بھی کالا گجراں میں موجود ہے-
کالا گوجراں کی قدامت جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے صدیوں پرانے آثار سے ثابت ہے- جہلم گزٹ 1904 کے مطابق جنرل کننگھم نے ریلوے کالونی جہلم سے ایک پرانا ستون دریافت کیا تھا جبکہ اس سے ملتا جلتا ایک ستون کننگھم نے کالا کوجراں سے بھی دریافت کیا تھا- اس کے مطابق یہ دونوں ستون کسی قدیم ہندو یا جین مندر کی باقیات ہیں اور کسی ایک ہی جگہ سے لائی گئی ہیں- ان کا طرز تعمیر کشمیری ہے- اس کا مزید کہنا ہے کہ یہ کسی قدیم مندر یا عمارت کی چوکھٹ کا بایاں حصہ ہے- جس کے نچلے حصے میں ایک شبیہ ہے- یہ ستون کالا گوجراں میں کس جگہ تھا اور کہاں گیا؟ اس بارے میں کوئی خبر نہیں-
کالا گوجراں کی ایک اور قدیم نشانی باولی ہے جو کہ اب مہاجریں قبرستان کے اندر دفن ہو چکی ہے- اس باولی کی بس چند اینٹیں ہی نظر آتی ہیں جو کہ مغلیہ عہد کی ہیں- اس باولی کے بارے میں کوئی مستند تاریخی معلومات دستیاب نہیں ہیں- کچھ تاریخی اور زبانی روایات کے مطابق اس باولی میں ایک سادھو رہا کرتا تھا جس کا تعلق ٹیلہ جوگیاں سے تھا- اس سادھو کے ٹیلہ جوگیاں سے کالا گوجراں آنے کی بھی ایک کہانی بیان کی جاتی ہے جس کے مستند ہونے کا کوئی خاص ثبوت بھی موجود نہیں- اس باولی کے دفن ہونے کی بھی کئی زبانی روایات ہیں جن کی حقیقت مشکوک ہے-
کالا گوجراں میں بڑی تعداد ہندو مذہب کے ماننے والوں کی تھی جن کے مندر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر ۲ کی جگہ پربرگد کے قدیم درختوں کے ساتھ واقع تھے- جبکہ ساتھ ہی اشنان کے لیے تالاب بھی ہوا کرتا تھا- یہ تالاب بعد میں چھپڑ بنا اور اب مٹی سے بھر دیا گیا ہے- تالاب میں پانی دریائے جہلم سے منگلا سے نکلنے والے رانی راجباہ کے ذریعہ آتا تھا- رانی کے بارے میں بھی تاریخ کوئی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر ہے- یہ رانی کون تھی؟ اس کا کیا نام تھا؟ اور یہ کس دور کی بات ہے؟ کچھ معلوم نہیں- البتہ آج بھی اس راجباہ یا نہر کے آثار شمس پور، مونہ پنڈ، کونتریلی، چٹی راجگان اور ٹاہلینوالہ کے پاس ڈولاں والی کھوئی تک اور پھر واپس دریائے جہلم میں گرنے تک کا راستہ صاف دیکھا جا سکتا ہے، برسات میں یہ راجباہ آج بھی بہتی ہے- اسی رانی راجباہ کی ایک شاخ کالا گوجراں کے اس تالاب میں تازہ پانی لانے کا ذریعہ تھی-
گڑھی محلہ میں آج بھی ایک ہندو مندر موجود ہے جس کو قابضین نے گلی کی طرف دیوار بنا کر تقریبا" چھپا رکھا ہے- کالا گوجراں کے ارد گرد کبھی پانی کی بنیں ہوا کرتی تھیں جن میں سے فوجی مل کے پاس رنگو شاہ کی بنی اور کونتریلی روڈ پر کیسرے کی بنی لوگوں کی یادوں میں ابھی بھی موجود ہیں- کالا گیٹ کے پاس واقع ایک مندر جو مغلیہ دور کی تعمیر تھا اب زمیں بوس ہو چکا ہے- البتہ مندر کے ساتھ کجھور کا پرانا درخت اور بنگلے والے سرداروں کا کنواں اب بھی دیکھا جا سکتا ہے-
چند پرانے مکانات کالا گوجراں میں خستہ حالت میں اپنے ماضی کی داستان سناتے ہیں-
ضرورت اس بات کی ہے کے کالا گوجراں کے آثار پرتحقیق کی جائے

03/11/2025

*اے اللہ!*
ہر اُس شخص کو سکون عطا فرما جو اپنی حالت کسی کو بتانے سے قاصر ہے۔ اے میرے پروردگار! تو ہر انسان کی روح کے اندر کی اذیتوں کو جانتا ہے، ہر بے سکون دل کو سکون عطا فرما اور اپنی خاص رحمتوں سے نواز دے۔
*آمین، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️

30/10/2025

جنت میں کوئی کسی کا دل نہیں توڑے گا۔

Address

Sheikhupura

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sheikh Eman Kala Gujran posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share