11/08/2024
تخت بچائیں تخت بچائیں۔ غزہ لٹائیں غزہ لٹائیں۔
آج پھر اسرائیلیوں نے نماز فجر کی ادائیگی پر غزہ پر بربریت کی انتہا کردی عالم اسلام کے حکمران تخت بچانے کے لیے خاموش اور عالم اسلام کے لوگ نیند خرگوش میں مدغم حکمران تخت نہیں چھوڑ سکتے اور عوام اسرائیل پروڈکٹ نہیں چھوڑ سکتے دونوں پیٹ کی ھوس میں مست حکمران کو عوام ٹھیک کرتے ہیں تازہ واقعہ بنگلہ دیش کا موجود ھے عوام پیٹ کو پس پشت کرکے کھڑے ہو جاتے ہیں تو حکمران درست ھو جاتے ھیں یا پھر بھاگ جاتے ہیں دنیا تاریخ میں ظلم وبربریت کی انتہا ھے کہ اسرائیل کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے سارے ضابطے و قواعد غزہ والوں کے لیے ھیں دراصل جب آنکھوں میں ھوس اقتدار جائے تو اقتدار کی خاطر سب کچھ قربان کر دیا جاتا ھے اور جب پیٹ میں حرام ا جائے تو غیرت کا جنازہ نکل جاتا ھے یہی وجہ ھے حکمران خاموش عوام خاموش عوام کو اتنا بھی احساس نہیں ہوتا کہ ھم اسرائیل کی پروڈکٹ کا مکمل بائیکاٹ کر دیں نہ کسی کو مارنے کی ضرورت نہ جنگ وجدل کی ضرورت صرف اور صرف اللہ کے اگے سر خرو ھو نے کے لئے شفاعت رسول صل اللہ علیہ وسلم کے لئے اسرائیل کی پروڈکٹ کا مکمل بائیکاٹ کرکے ان کی معیشت کو گرا دیں پھر جب وہ معاشی بحران میں آئے گا اس کا دماغ درست ھو جائے گا اور غزہ بچ جائے گا ورنہ غزہ کے بعد اس کا اگلا ٹارگٹ کوئی اور ھوگا پاکستان کی طاقت وقوت کو سلامت رکھنے کے لیے لازم ھے کہ قیام پاکستان کے مقصد کو پورا کیا جائے اور پاکستان میں نفاذ اسلام کیا جائے تاکہ پاکستان سپر پاور بن جائے پھر اسرائیل کیا بھارت کو جرات نہیں ھو گی کہ وہ کشمیر میں بربریت کر سکے اللھم صلی علی سیدنا و مولانا محمد و علی آل سیدنا و مولانا محمد و بارک وسلم سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم۔