12/04/2026
Page MemBar Post پیج ممبر پوسٹ
آل پاکستان اوپن سپر 6 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہم نے وقار احمد کے کہنے پہ انٹری کی ہمیں بتایا گیا کے ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لے گی پھر کہا گیا 32 اور بعد میں 32 سے 36 ٹیموں کو انٹری دے دیا۔
پہلے دن کی کھیل میں ہماری ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ کوارٹر فائنل میں ٹاس سے پہلے 3 اوورز کا کہا گیا جب میں نے ٹاس جیت لیا پھر کہا گیا کے نہیں میچ 4 بال کا اوور ہوگا چلو وہ بات بھی ہم نے مان لیا، پھر دوسرے دن جب ہمارا کوارٹر فائنل میچ تھا تو بتایا گیا کے بال چیک کرنے پر 5 رنز پینلٹی ہوگی مخالف ٹیم کے کھلاڑی نے ایک دفعہ بال چیک کیا آرگنائزر کے کہنے پر وارننگ دے دیا، پھر دوسری بار بھی بال چیک کیا پھر امپائر نے آرگنائز کے کہنے پر 5 رنز کاٹنے کے بجائے 1 رنز کاٹ دیا۔ پھر کہا گیا کے امپائر کا فیصلہ آخری اور ختمی ہوگا تو پھر جب مخالف ٹیم کا کھلاڑی شہزاد لیفٹی رن آؤٹ ہوا امپائر نے آؤٹ قرار دیا، پر وقار احمد چلا گیا کے نہیں کیمرا 📹 چیک کرتا ہوں آؤٹ ہے یا ناٹ آؤٹ لیکن اس نے ناٹ آؤٹ دے دیا، پہلے دن بھی رن آؤٹ کے مسئلے تھے اس نے کہا کے نہیں کیمرہ چیک نہیں ہوگا امپائر کا فیصلہ ختمی ہوگا، چلو وہ بھی ہوگیا ناٹ آؤٹ کے ساتھ ساتھ سٹرائک بھی شہزاد لیفٹی کو دے دیا ہمارے ٹیم کے خلاف بہت غلط غلط فیصلے ہوے جسکی وجہ سے ہم میچ ہار گئے، اور پھر یہ لوگ بات کرتے ہیں کے پشاور کی کرکٹ تباہ ہے کیونکہ یہ پیسوں 💵 کیلئے ٹورنامنٹ کرتے ہیں اور غلط غلط فیصلے کرتے ہیں تو پشاور کی کرکٹ کیسے ٹھیک ہوگی۔
آج 2 الگ الگ پیچ پر میچ ہوا ایک پیچ پر پینلٹی تھی بال چیک کرنے کے اور دوسرے پیچ پر نہیں تھی کیا کمال کے رولز تھے۔