07/09/2025
Get well soon
دانش سلطان چیمہ
ہمارے علاقے کے ایک بہترین بلے باز !
ان موصوف نے چوکی بھاگٹ کو دو مرتبہ اس سیزن میں آل سرگودھا اوپن ٹورنامنٹ میں چیمپئن بنوایا ہے یہ ایک بہترین اخلاق کے مالک انسان بھی ہیں ۔ کل چوکی بھاگٹ میں جاری آل سرگودھا اوپن ٹورنامنٹ کے فائنل میں دانش چیمہ کیپنگ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے جیدی پیسر گیند بازی پر موجود تھے ان کا ہیٹرک بال تھا گیند ہوا میں کافی اونچا گیا اور دانش چیمہ نے ایک ناممکن کیچ کو بڑی ڈائیو لگا کر پکٹ لیا جیدی پیسر کی ہیٹرک ہو گئی ، چوکی بھاگٹ نے فائنل اپنے نام کر لیا یہ ایک بڑا وکٹ تھا مگر اسی اثنا میں دانش کے بازو کی ہڈی فریکچر ہو گئی😔 آج کل کے اوپن پلئیرز سیدھا بال روکنا پسند نہیں کرتے مشکل کیچ یا باونڈری روکنا تو بہت دور کی بات ہے لیکن انھیں نے یہاں پے اپنی جان کی بازی لگائی اور کسی چیز کی بھی پرواہ نہ کی اور حقیقی سپورٹس مین ہونے کا فرض نبھایا ۔
یہاں ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔
اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ انھیں جلد از جلد صحت والی اور تندرستی والی زندگی عطا فرمائے اور کسی بڑی تکلیف سے محفوظ فرمائے ۔
مشکل کا سامنا ہو تو ہمت نہ ہارئیے
ہمت ہے شرط صاحب ہمت سے کیا نہ