05/11/2025
آج کی رات بڑی دیر کے بعد آئی اور بڑی دیر تک یاد رہے گی ۔ایک طرف عدنان دانو جو سرگودھا کرکٹ کی شان سمجھے جاتے ہیں اپنی نفری سمیت ویلج پریمئیر لیگ کے محاذ پر بے نظیر سٹیڈیم چک39 میں موجود تھے تو مقابل کرکٹ کے گُرو چودھری صغیر احمد نِکا حالتِ بخار میں اپنے جنگجو دستے کے ہمراہ مورچے سنبھالے بیٹھے تھے ۔ دونوں طرف سے خوب زور دار انداز میں گیند اور بلے کا استعمال ہوا ۔ہر طرح کے داؤ پیچ آزمائے گئے ۔ دونوں فریقین تھکے نہ جُھکے ۔کیسا منظر اور سماں تھا کہ الاماں ۔
بالآخر گُرو گُرو ہی ہوتے ہیں ۔99 داؤ سکھا کر بھی 1 داؤ وہ بھی فیصلہ کُن بچا لیا ۔وہی داؤ آزمایا اور سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کر کے ولیج پریمئیر لیگ چک 39 کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
بہت مبارک ہو صغیر بھائی اور عدنان بھائی آپکے لیے بھی ہمارے جذبات اور پیار میں کوئی کمی نہیں۔