Dfa Sanghar

Dfa Sanghar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dfa Sanghar, Sports Team, Sanghar.

25/05/2024
👈🥰❤️⚽️ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سانگھڑ کے نومنتخب صدر مرزا انور بیگ کی جانب سے لال خان غوری فٹبال کلب سانگھڑ پولیس لائن ...
14/05/2024

👈🥰❤️⚽️ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سانگھڑ کے نومنتخب صدر مرزا انور بیگ کی جانب سے لال خان غوری فٹبال کلب سانگھڑ پولیس لائن کے صدر استاد سلیم جوش کے کلب کو U16 بچوں کیلئے کوچ اینڈ ریفری شعیب شیبا فٹبال کا تحفہ وصول کرتے ہوئے۔
بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کی طرف بھی راغب کرنا ہے۔ تاکہ ان جسمانی نشوونما بھی بہتر ہو۔
فٹبال دوستی زندہ باد
❤️🥰⚽️⚽️⚽️🥰❤️

14/05/2024
👈🎊⚽️ فیفا کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کننکٹ پروگرام کے ذریعے ڈسٹرکٹ عمرکوٹ میں الیکشن میں کامیاب DFA عمرکوٹ کے نومنت...
14/05/2024

👈🎊⚽️ فیفا کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن نے کننکٹ پروگرام کے ذریعے ڈسٹرکٹ عمرکوٹ میں الیکشن میں کامیاب DFA عمرکوٹ کے نومنتخب صدر نوید یوسف بھٹی کی کراچی آمد پر DFA کورنگی کے صدر انٹرنیشنل فٹبالر ڈبل گولڈ میڈلسٹ حاجی محمد صدیق، شاکر علی اور فٹبال سے انتہا کی محبت رکھنے والے سر طارق لطفی اسٹار fc، سر طارق لطفی اکیڈمی کے سرپرست اور گولڈن fc کے صدر نیشنل فٹبالر شاہد علی صدیقی نے بہترین استقبالیہ دیا، اور انکو تحائف کے ساتھ ایک بہترین ضیافت دی گئی۔ اور ایک میچ میں مہمان خاص کے طور شرکت فرمائی۔ ہم تہہ دل سے میزبان شاہد علی صدیقی کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔
منجانب۔۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سانگھڑ
⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️

👈❤️⚽️ فیفا کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن PFF نے پورے پاکستان میں الیکشن کرائے۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سانگھڑ کے انتخابا...
13/05/2024

👈❤️⚽️ فیفا کے تحت پاکستان فٹبال فیڈریشن PFF نے پورے پاکستان میں الیکشن کرائے۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سانگھڑ کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب DFA صدر مرزا انور بیگ کو پیارے دوستوں آفتاب الرحمن قریشی بھائی، صغیر احمد مغل بھائی، محمود بھائی اور مرتضی یوسفزئی بھائی مبارک باد دیتے ہوئے۔ چند یادگار تصاویر ۔
⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️

شہدادپور میں ٹورنامنٹ مرسلین بلوچ کے بھائی کے رحلت ہوجانے کیوجہ سے چند دنوں کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب 15 مئ سے شروع ...
13/05/2024

شہدادپور میں ٹورنامنٹ مرسلین بلوچ کے بھائی کے رحلت ہوجانے کیوجہ سے چند دنوں کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب 15 مئ سے شروع ہو گ۔❤️⚽️⚽️❤️

👈⚽️ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے بلا مقابلہ نومنتخب صدر نوید بھٹی کراچی آمد پر نیشنل فٹبالر شاہد علی صدیقی کی جانب سے ان کو ایک بہتری...
13/05/2024

👈⚽️ڈسٹرکٹ عمرکوٹ کے بلا مقابلہ نومنتخب صدر نوید بھٹی کراچی آمد پر نیشنل فٹبالر شاہد علی صدیقی کی جانب سے ان کو ایک بہترین استقبالیہ اور خوبصورت پروقار پرتکلف ضیافت دی گئی ۔ بہت بہت شکریہ
⚽️⚽️❤️⚽️⚽️

👈❤️⚽️ فرزند شہید فٹبال کلب سانگھڑ کی جانب سے ایک بہترین ڈسٹرکٹ لیول پر فٹبال ٹورنامنٹ اسپورٹس لوورز کیلئے سینٹرل جیل گرا...
13/05/2024

👈❤️⚽️ فرزند شہید فٹبال کلب سانگھڑ کی جانب سے ایک بہترین ڈسٹرکٹ لیول پر فٹبال ٹورنامنٹ اسپورٹس لوورز کیلئے سینٹرل جیل گراونڈ میر پورخاص روڈ (سانگھڑ سٹی) پر منعقد کیا جا رہا ہے شائقین فٹبال ضرور ٹورنامنٹ کو دیکھنے کیلئے تشریف لائیں۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️❤️👈

👈⚽️⚽️ فیفا (FIFA) نے الیکشن 2024 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت پورے پاکستان میں اپنی نگرانی میں کرائے، اللہ رب العزت کا ل...
12/05/2024

👈⚽️⚽️ فیفا (FIFA) نے الیکشن 2024 پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت پورے پاکستان میں اپنی نگرانی میں کرائے،
اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے۔ جس نے ڈسٹرکٹ سانگھڑ سے ہمارے ہم خیال پینل کو کامیابی عطا فرمائی۔
ہم ممنون و مشکور ہیں۔ ان تمام کلبوں کے صدور، سکریٹریز اور ٹریزرارز اور ہمدردوں کا جنہوں نے ہم پر بھرپور اعتماد کیا۔ بہت بہت مبارکباد اور تہہ دل سے بہت شکریہ ۔
❤️⚽️🎊⚽️⚽️⚽️🎊⚽️❤️

👈👈⚽️⚽️ (ڈسٹرکٹ سانگھڑ) سانگھڑ سٹی ہیڈ کوارٹر میں فٹبال اسپورٹس کمپلیکس کی اشد ضرورت ہے ۔ سانگھڑ سٹی میں فٹبال کیلئے ایک ...
12/05/2024

👈👈⚽️⚽️ (ڈسٹرکٹ سانگھڑ) سانگھڑ سٹی ہیڈ کوارٹر میں فٹبال اسپورٹس کمپلیکس کی اشد ضرورت ہے ۔ سانگھڑ سٹی میں فٹبال کیلئے ایک بھی گراونڈ موجود نہیں ہے۔
👈⚽️ کہاجاتا ھے، کہ فٹبال غریبوں کا کھیل ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کے علاوہ پاکستان میں بھی سب سے زیادہ پسندیدہ اور کھیلا جانے والا کھیل فٹبال ہے۔ جہاں اسکول مدارس کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتال، جیل، جوا خانے اور منشیات کے اڈے ویران ہوتے ہیں
👈⚽️ ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں ٹنڈوآدم میں ایک منی فٹبال اسپورٹس کمپلیکس ہے۔ دیگر تعلقوں سانگھڑ، شہدادپور، سنجھورو اور کھپرو میں فٹبال کے گراونڈز نہیں ہیں۔ تمام تعلقوں میں بھی فٹبال گراونڈز دیئے جائیں۔ پچھلی حکومت میں سابقہ ایم این اے سائرہ بانو وسان صاحبہ نے سٹی سانگھڑ میں اسپورٹس کمپلیکس کیلیے 35 کروڑ کی گرانٹ کا اعلان کیا تھا۔ جس سے فٹبال کے حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔
👈⚽️ ہم ایم این ے شازیہ مری صاحبہ، سینیٹر قرہ العین مری صاحبہ، وزیراعلٰی سندھ سید مراد علیشاہ صاحب اور صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مھر صاحب سے اپیل کرتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سانگھڑ سٹی میں فٹبال اسپورٹس کمپلیکس تعمیر کیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
👈⚽️ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ڈسٹرکٹ سانگھڑ کو رجسٹریشن دیکر ایک باڈی الیکشن کراکر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن تشکیل دے دی ہے۔
👈⚽️ لہذا آپ سے درخواست ہے سانگھڑ فٹبال لوورز کا دیرینہ مطالبہ ہے غریبوں کے کھیل فٹبال کیلئے ایک اسپورٹس کمپلیکس سانگھڑ سٹی میں تعمیر کیا جائے۔ تاکہ ہمارے بھی ٹیلنٹڈ پلیئرز پاکستان میں اپنا ٹیلنٹ اجاگر کر کے اپنا مستقبل تاب ناک بنا سکیں۔ اور معاشرے میں پھیلی نشہ و منشیات اور دیگر برائیوں سے اپنا مستقبل تباہ و برباد نہ کریں، سانگھڑ میں کھیل کے مواقع فراہم کرکے نوجوان نسل کو برائیوں سے بچایا جائے۔
👈⚽️ فٹبال اسپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کا جلد از جلد اعلان کرکے فٹبال لوورز کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
👈⚽️ پلیز ۔۔۔۔۔...........۔۔ تمام فٹبال لوورز لازمی زیادہ سے زیادہ اس پوسٹ کو شیئر کریں، لائک کریں، اور اپنے کمنٹس بھی ضرور دیں۔ ہماری آواز موجودہ حکومت اور بالا حلقوں تک پہنچ جائے۔۔۔۔۔۔۔۔
👈⚽️ منجانب ۔ ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن سانگھڑ
⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️⚽️👈👈👈👈👈👈❤️❤️❤️❤️

🏵️ پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ومائہ ناز 🏵️سینٹر فارورڈ   کی ایک یادگار تصویر جو کیمرے کی آنکھ نے ہمیشہ ہمیشہ ک...
07/05/2024

🏵️ پاکستان قومی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ومائہ ناز 🏵️

سینٹر فارورڈ کی ایک یادگار تصویر جو کیمرے کی آنکھ نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھا
کیپٹن محمد عمر بلوچ کو گراؤنڈ پر تو کھیلتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن جنہوں نے اس زمانہ میں کیپٹن محمد عمر بلوچ کو گراؤنڈ پر سینٹر فارورڈ کی حیثیت سے کھیلتے ہوئے دیکھا انکے مطابق کیپٹن محمد عمر بلوچ ایک تیز رفتار اور گول اسکور کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال تھے ڈھاکہ محمڈن اور دیگر پروفیشنل ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے بیشمار گول اسکور کئے کیپٹن محمد عمر بلوچ کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نواز گیا آج کیپٹن محمد عمر بلوچ اس دارفانی سے رخصت ہوچکے لیکن ان کے کھیل کے چرچے آج بھی شائقین فٹبال کو یاد ہیں کیپٹن محمد عمر بلوچ کو فٹبالرز فادر کے نام سے پکارتے اور ان کیساتھ بڑے ادب واحترام کا رشتہ قائم رہا ،،،،،،،،،،

اللّٰہ پاک کیپٹن محمد عمر بلوچ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین 😭😭

#پیر6مئی2024

جھول چمپیئن شپ2023 کے دوران یادگار تصویر
06/05/2024

جھول چمپیئن شپ2023 کے دوران یادگار تصویر

Address

Sanghar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dfa Sanghar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category