23/11/2025
سماہنی آزاد کشمیر
آل پاکستان اوپن شوٹنگ والی بال شو میچ راجہ بڈھے خان گورنمنٹ ڈگری کالج سماہنی میں شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ مقابلے میں ٹیپو شہید والی بال ٹیم اور کوٹلہ والی بال کلب نے بھرپور شرکت کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہوا، تاہم ٹیپو شہید کرکٹ کلب نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کر لی۔
تقریب میں راجہ صداقت خان سابق امیدوار ضلع کونسل چاہی گاہی، ایڈووکیٹ چوہدری منیر اللہ اور راجہ عتیق الرحمن بابر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کی آمد پر منتظمین نے شاندار استقبال کیا اور مہمانانِ خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے مقابلے نہایت اہم ہیں
منجانب ٹیپو شہید ویلفیئر سوسائٹی اہلیان سماہنی