01/06/2026
بمقام : ینگ فائیٹر ہاکی کلب 5/11 ایل گکھڑانوالہ ہڑپہ ۔ کلب میں آج کھلاڑیوں میں ہاکی اسٹکس تقسیم کی گئ ۔برانڈ ایمبیسیڈر Kuns Hockey کے اولمپئن عمر بھٹہ (سابقہ کپتان پاکستان ہاکی ٹیم) کی طرف سے کی گئی سپونزرز ہاکیاں ینگ فائیٹر کے ایمرجنگ اور آنے والے وقت مستقبل میں پاکستان اور محکموں کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کی گئی اس موقع پر موجود راجہ علیم عثمان(نیشنل گولڈ میڈلسٹ پاکستان واپڈا)، ملک حمید (پاکستان آرمی)، حمید شیخ(پاکستان آرمی) نے پاکستان آرمی کو حال ہی میں جوائن کرنے والے کھلاڑی قدیر شیخ اور عرفان شیخ اور نوجوان کھلاڑی سمیع اللہ ،فیاض شیخ اور ندیم جوئیہ شیخ میں ہاکی اسٹکس تقسیم کیں اور مستقبل میں بلند حوصلے ،مضبوط عزم اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوۓ بچوں کو موٹیویشن دیں اور پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے انتھک محنت ،مسلسل جدوجہد اور جنون کے ساتھ اپنی گیم ہاکی کے ساتھ وابستگی رکھنے پر انکی سوچ ،ذہن اور خیالات کو اجاگر کیا۔