Bangli Primer League

Bangli Primer League BPL
cricket league page

12/11/2025
11/11/2025
بھونگ شریف بنگلی پریمیر لیگ سیزن 4 کا شاندار فائنل میچجہاں بنگلی اسٹار اور بنگلی فائٹر کے درمیان یادگار مقابلہ ہوایہ لیگ...
11/11/2025

بھونگ شریف بنگلی پریمیر لیگ سیزن 4 کا شاندار فائنل میچ
جہاں بنگلی اسٹار اور بنگلی فائٹر کے درمیان یادگار مقابلہ ہوا
یہ لیگ صرف کرکٹ نہیں بلکہ بھائی چارے اور اتحاد کی علامت تھی
میچ ونر عامر علی دشتی کی ٹیم رہی اگرچہ خود عامر علی دشتی کچھ مصروفیات کی وجہ سے فائنل میں شریک نہ ہو سکے
اس لیگ کے اونر عمران دشتی نے بہترین انتظامات کیے اور مہمانوں کو روایتی بلوچی انداز میں خوش آمدید کہا گیا
مہمانوں کو بلوچی اجرک پہنائی گئی اور اجمل دشتی نے بلوچی پگ باندھی

تقریب میں شامل معزز شخصیات: کونسلر غلام علی دشتی، ڈاکٹر حضور بخش دشتی، ڈاکٹر علی نواز دشتی، سہراب خان دشتی، اجمل خان دشتی،
ڈی ایس پی چیف مقدم حاجی حسن علی خان دشتی (ڈی ایس پی ایکسائز اینڈ این آر او ٹیکس)، عمران علی لالا دشتی، وڈیرا گل محمد دشتی، وڈیرا دودا خان دشتی، مجاہد خان، حامد علی دشتی، نواب دشتی اور دیگر اہم شخصیات

چیف مقدم حاجی حسن علی دشتی نہ صرف عہدے دار ہیں بلکہ خدمت، شرافت اور عوامی فلاح کے لیے جانے جاتے ہیں
انہوں نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں دیں نیک خواہشات کا اظہار کیا

چیمپئین 💥⛳🏆بنگلی پریمیئر لیگ 2025 کا شاندار سفر اپنے منطقی انجام کو پہنچا جب بنگلی سٹارز نے فائنل میچ میں اپنی برتری قائ...
11/11/2025

چیمپئین 💥⛳🏆
بنگلی پریمیئر لیگ 2025 کا شاندار سفر اپنے منطقی انجام کو پہنچا جب بنگلی سٹارز نے فائنل میچ میں اپنی برتری قائم کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ کیا۔ یہ فتح کپتان شاہد حسین کی عظیم قیادت میں پوری ٹیم کے اجتماعی عزم، انتھک محنت اور شاندار کارکردگی کا نتیجہ تھی۔ بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں یکساں طور پر مضبوط پرفارمنس نے انہیں یہ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی شاہ زیب نے اپنی زبردست صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اس کامیاب ایونٹ کے پیچھے چیف آرگنائزر عمران علی کی بہترین قیادت اور منصوبہ بندی تھی، جنہوں نے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جس نے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ کھیل کے جذبے کو عوام تک پہنچایا۔ یہ ٹورنامنٹ ہمیشہ کھیلوں کی دنیا میں سنہری حروف سے یاد رکھا جائے گا۔💥🎉🎗️

10/11/2025

❤️❤️❤️

🎙️ بنگلی پریمیر لیگ سیزن 4 کا شاندار فائنل میں وڈیرہ محمد اقبال خان چانگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.گرؤنڈ پہنچنے پر کون...
10/11/2025

🎙️ بنگلی پریمیر لیگ سیزن 4 کا شاندار فائنل میں
وڈیرہ محمد اقبال خان چانگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی.گرؤنڈ پہنچنے پر کونسلر غلام علی دشتی عمران علی دشتی اجمل خان دشتی کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا روایتی طور پر پگ اور تحفے میں اجرک بھی دیے گے
بنگلی پریمیر لیگ سیزن 4 کے فائنل میچ میں معروف سماجی شخصیت محمد اقبال خان چانگ ،حامد علی مغل ،نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محمد اقبال خان چانگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "جہاں میدان آباد ہوتے ہیں، وہاں ہسپتال ویران رہتے ہیں۔"
نوجوانوں کو چاہیے کہ کھیل بالخصوص کرکٹ کو فروغ دیں ،کرکٹ معاشرتی ہم آہنگی، صحت مندی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے مصروف دور میں لوگ ایک دوسرے سے دور ہو چکے ہیں، ایسے میں کرکٹ جیسے کھیل ہمیں قریب لانے اور مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔
اختتام پر انہوں نے نوجوانوں کہا کہ وہ کھیلوں کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ ایک صحت مند، پرامن اور متحد معاشرہ تشکیل پا سکے۔
اس موقع پر بنگلی پریمیئر لیگ کے میزبان عمران علی دشتی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب دوست احباب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں وقت نکال کر شرکت کی اور ہمارے بنگلی پریمیئر لیگ سیزن 4 کے فائنل میچ میں شرکت کر کے پروگرام کو رونق بخشا اور جنہوں نے ہمارے لیگ کو انجوائے کیا اور ہمارے نوجوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔اس موقع پر محمد سمیع اللہ دشتی ،محمد عمران چانگ ،محمد عمران مزاری ،اللہ ودھایا چانگ،راشد۔ علی مغل عباس شاہ مجاہد بکرانی بھی موجود تھے

Congratulations 🎉 Team Bangli Star ⭐ Champion of Bangli Primire league season 4 ❤️❤️
09/11/2025

Congratulations 🎉 Team Bangli Star ⭐ Champion of Bangli Primire league season 4 ❤️❤️

Address

Sadiqabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bangli Primer League posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category