10/10/2026
🏏 RSL Renala Super League Hard Ball 2026 🏏
🔥 یوسف بابر کی دھواں دار بیٹنگ، 51 گیندوں پر 113 رنز! 🔥
رینالہ سپر لیگ ہارڈ بال 2026 کے آج کے میچ میں جیو سلطان کی جانب سے کھیلتے ہوئے یوسف بابر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ میں دلکش اسٹروکس کھیل کر شائقینِ کرکٹ کو خوب محظوظ کیا۔
یوسف بابر نے بڑی دلیری اور جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 113 رنز کی برق رفتار سنچری اسکور کی اور اپنی بیٹنگ کا لوہا منوایا۔ ان کی شاندار اننگز نے میچ میں خوب رنگ جمایا اور شائقینِ کرکٹ سے خوب داد وصول کی۔ 👏💥
شاباش یوسف بابر بھائی 🏏🔥
Well played Yousaf Baber Bhai