19/05/2026
کبوتر بازی پرانے اور روایتی شوقوں میں سے ایک خوبصورت اور قابلِ قدر شوق ہے۔ راولپنڈی شہر میں، بلکہ پنجاب، پاکستان اور پرصغیر کے دیگر علاقوں میں بھی یہ شوق آج تک بڑے جذبے کے ساتھ زندہ ہے۔ اس شوق سے وابستہ افراد نہ صرف اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ ایک خوبصورت روایت کو بھی آگے بڑھاتے ہیں۔
آج ہم سردار زین اعظم اینڈ کاکا استاد اور ان کے رفقاء کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2026 کی کامیابی اپنے نام کی۔ یہ جیت آپ کی محنت، لگن اور شوق کا نتیجہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔