Bilal Majeed Turabi

Bilal Majeed Turabi 📰 Delivering fast, reliable, and up-to-date news on Politics, Sports, Business, Technology, Entertainment, and World Affairs.
(1)

19/08/2026

Pak vs Sri Lanka T20 and test series schedule announced




19/08/2026

Pakistan, England and Sri Lanka tri one day series schedule announced




اٹلی کے معروف فٹبال کلب کیاگلیاری کے فرانسیسی کھلاڑی یائل ٹریپی کو سوئمنگ پول میں پیش آنے والے حادثے کے بعد انتہائی نگہد...
19/08/2026

اٹلی کے معروف فٹبال کلب کیاگلیاری کے فرانسیسی کھلاڑی یائل ٹریپی کو سوئمنگ پول میں پیش آنے والے حادثے کے بعد انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

کلب نے تصدیق کی ہے کہ 20 سالہ فارورڈ سساری کے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت پر طبی عملہ مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق ٹریپی اتوار کو شمالی سارڈینیا کے علاقے پورٹو چیروو میں ایک سوئمنگ پول میں موجود تھے جہاں مبینہ طور پر انہوں نے بڑی مقدار میں پانی نگل لیا اور انہیں فوری طور پر ریسکیو کیا گیا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں طبی طور پر کومہ میں رکھا ہوا ہے۔

کلب کی جانب سے واقعے کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں اور کھلاڑی کے اہل خانہ کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹریپی نے گزشتہ سیزن میں کیاگلیاری کی جانب سے سیری اے کے آٹھ میچز کھیلے اور ایک گول کیا تھا۔

وہ 2022 میں کریتئیل سے کلب کی اکیڈمی میں شامل ہوئے تھے۔




سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دنیش چندیمل کو فیلڈنگ کے دوران خطرناک انجری کا شکار ہوگئے۔بھارت کے خلاف گال ٹیسٹ کے چوتھے ...
19/08/2026

سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دنیش چندیمل کو فیلڈنگ کے دوران خطرناک انجری کا شکار ہوگئے۔

بھارت کے خلاف گال ٹیسٹ کے چوتھے روز چندیمل کو فیلڈنگ کے دوران کندھے اور گردن پر چوٹ لگنے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا احتیاطی اسکین کیا جائے گا۔

چندیمل نے کے ایل راہول کے شاٹ کو باؤنڈری تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ڈیپ مڈ وکٹ سے ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب تیزی سے دوڑ لگائی اور ڈائیو لگا کر گیند روک لی۔

انہوں نے دو رنز تو بچائے تاہم زمین پر گرنے کے دوران ان کا کندھا اور گردن بری طرح مڑ گئی۔

چندیمل کافی تکلیف میں دکھائی دیے اور کچھ دیر بعد ساتھی کھلاڑیوں اور طبی عملے کی مدد سے میدان سے باہر گئے۔

ان کی جگہ پسندو سوریا بندارا نے متبادل فیلڈر کے طور پر ذمہ داری سنبھالی۔

واضح رہے کہ اسکین میں گردن کی سنگین انجری سامنے آنے کی صورت میں چندیمل کی جگہ کنکشن سبسٹی ٹیوٹ بھی لایا جا سکتا ہے۔

چندیمل پہلی اننگز میں صرف 4 رنز بنا سکے تھے۔



پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں کھل کر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور کرکٹ تجزیہ کاروں کو ت...
19/08/2026

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں کھل کر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور کرکٹ تجزیہ کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسکائی اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے واحد سپر اسٹار بلے باز کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور انہیں وہ عزت نہیں دی جا رہی جس کے وہ حقدار ہیں۔

اظہر محمود نے کہا کہ بابر انتہائی شرمیلے مزاج کے انسان ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انہیں کافی مشکلات سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز کے بعد بابر کے ٹیم سے باہر رہنے کے دوران تقریباً پانچ ماہ تک ان کے ساتھ وقت گزارا۔

اظہر کے مطابق بابر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر موجود ناقدین کے رویے سے خاصے دل برداشتہ تھے۔

اظہر محمود نے کہا کہ بابر میں کچھ خامیاں ضرور ہیں جن میں بہتری کی گنجائش ہے تاہم وقت کے ساتھ وہ زیادہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق کپتان ہونے کی صورت میں بابر زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں جبکہ قیادت سے ہٹنے کے بعد بعض اوقات تنقید کے باعث خود کو محدود کر لیتے ہیں۔



بھارت نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز پر آل آؤٹ ہو کر سری لنکا کو جیت کے لیے 372 رنز کا ہدف دے دی...
19/08/2026

بھارت نے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 193 رنز پر آل آؤٹ ہو کر سری لنکا کو جیت کے لیے 372 رنز کا ہدف دے دیا۔

گال میں جاری ٹیسٹ میچ میں بھارت کو پہلی اننگز میں 178 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی جب سری لنکن ٹیم 284 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی۔

دوسری اننگز میں رشبھ پانت نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 66 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ دیودت پڈیکل نے 44 اور کے ایل راہول نے 35 رنز بنا کر بھارت کی مجموعی برتری میں اضافہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو 4 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔ پراباتھ جے سوریا نے 3، لاہیرو کمارا نے 2 اور کیشارا نوانتھرا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دریں اثنا سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز دنیش چندیمل کو کندھے اور گردن کی انجری کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ان کے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر ڈیبیوٹنٹ سوریا بندارا کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچواں موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر ڈیبیو کیا ہو۔



گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے دنیش چندیمل کی جگہ پسندو سوریابندارا کو کنکشن متبادل کے طور پر ڈیبیو کا موقع مل گیا۔تفصیلات کے ...
19/08/2026

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے دنیش چندیمل کی جگہ پسندو سوریابندارا کو کنکشن متبادل کے طور پر ڈیبیو کا موقع مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیش چندیمل نے فیلڈنگ کے دوران کے ایل راہول کے شاٹ کو روکنے کے لیے ڈیپ مڈ وکٹ سے ڈیپ اسکوائر لیگ کی جانب دوڑتے ہوئے مکمل ڈائیو لگائی تھی۔

وہ گیند روک کر 2 رنز بچانے میں تو کامیاب رہے تاہم کندھے اور گردن کے بل بری طرح گرنے کے باعث شدید تکلیف میں دکھائی دیے۔

بعد ازاں انہیں احتیاطی اسکین کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سری لنکا کرکٹ کے مطابق اسکین کلیئر رہا اور اندرونی چوٹ کے کوئی آثار نہیں ملے۔

سوریابندارا نے متبادل فیلڈر کے طور پر میدان میں شاندار کیچ بھی پکڑا اور رویندرا جدیجا کو 8 رنز پر پویلین بھیجا۔

وہ 68 فرسٹ کلاس میچز میں 54.36 کی شاندار اوسط اور 14 سنچریوں کے مالک ہیں۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچواں موقع ہے جب کسی کھلاڑی نے کنکشن سبسٹی ٹیوٹ کے طور پر ڈیبیو کیا ہو۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 193 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی اور سری لنکا کو جیت کے لیے 372 رنز کا ہدف ملا ہے۔



بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانت نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 100 چھکے مکمل کرلیے۔رشبھ پانت یہ اعزاز حاصل...
19/08/2026

بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پانت نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 100 چھکے مکمل کرلیے۔

رشبھ پانت یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی اور مجموعی طور پر دنیا کے چوتھے کرکٹر بن گئے ہیں۔

پانت نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنی جارحانہ 66 رنز کی اننگز کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔

وہ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 چھکے لگانے والے بلے باز بھی بن گئے۔ انہوں نے صرف 89 اننگز میں 100 چھکے مکمل کیے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے بین اسٹوکس نے 130 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

پانت کا یہ کارنامہ گیندوں کے اعتبار سے بھی تیز ترین ہے۔ انہوں نے یہ 100 چھکے صرف 4918 گیندوں پر مکمل کیے جبکہ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نے 100 چھکے لگانے کے لیے 6578 گیندیں کھیلی تھیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والوں کی فہرست میں بین اسٹوکس 138 اور برینڈن میک کولم 107 چھکوں کے ساتھ پانت سے آگے ہیں۔



پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی انتظامیہ نے ٹائٹل...
19/08/2026

پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی انتظامیہ نے ٹائٹل اسپانسر کے ساتھ اہم ملاقات کی جس میں گزشتہ سیزن کی کامیابیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ آئندہ ایڈیشن کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کراچی میں ہونے والی اس ملاقات کو پی ایس ایل 11 کے کامیاب انعقاد کے بعد اگلے ایڈیشن کی منصوبہ بندی کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں 2026 کے سیزن سے حاصل ہونے والے تجربات اور کامیاب پہلوؤں پر گفتگو کی گئی جبکہ پی ایس ایل 12 کو مزید بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 12 کا سفر اب شروع ہوچکا ہے اور آنے والے ایڈیشن کے لیے منصوبہ بندی کا عمل جاری ہے۔



پاکستان اوور 60 ٹیم نے آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں میزبان کینیڈا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔موصولہ اطلا...
19/08/2026

پاکستان اوور 60 ٹیم نے آئی ایم سی اوور 60 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں میزبان کینیڈا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کینیڈا کے شہر مسیساگا میں جاری ایونٹ میں پہلے بیٹنگ کی دعوت پر کینیڈا نے پاکستان کے خلاف مقررہ 45 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

کپتان گراہم کاسٹانہیرو نے سینچری اسکور کرتے ہوئے 118 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 107 رنز کی اننگز کھیلی۔ فاروق کرمانی نے 22 رنز بنائے، کینی گردھاری17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے سید ظفر علی نے3، محفوظ اللہ خان نے 2 جبکہ جعفر قریشی اور صغیر عباس نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے پانچ وکٹیں گنوا کر 37.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ ساجد علی نے 62 اور مظہر حسین نے 60 رنز بنائے۔ دونوں نے ابتدائی وکٹ کے لیے سنچری شراکت قائم کی۔

محمد اشرف پکھالی نے 30 رنز بنائے، صغیر عباس نے 39 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

گراہم کاسٹانہیرو نے 2 جبکہ سریش نائر، مکیش نارولا اور کینی گردھاری نے 1، 1 کھلاڑی کو چلتا کیا۔

گراہم کاسٹانہیرو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

دیگر میچز میں جنوبی افریقا نے سری لنکا، آسٹریلیا نے آئی ایم سی ایمرجنگ الیون، اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ نے بھارت اور نیوزی لینڈ نے امریکا کو شکست دی۔



Address

Rawalpindi
42000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bilal Majeed Turabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bilal Majeed Turabi:

Shortcuts

Share

Category