04/12/2025
ریکارڈ بنتے ہیں ٹوٹنے کیلے اور اسی دوران لالا کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے لیکن یہ بات اپنی جگہ موجود ہے کہ چھکوں کے معاملہ میں روہت شرم ھویا کوئی اور شاہد آفریدی کے آس پاس بھی نہیں ہیں 351 چھکوں کیلے شاہد آفریدی نے محض 6892 جبکہ اس ریکارڈ کو بریک کرنے کیلے شرما نے اس سے ڈبل 12321 بالز کھیلی شاہد آفریدی کو ریٹائرڈ ھوۓ 11 سال ھوگے اور جس زمانے میں انہوں یہ چھکوں کا ریکارڈ بنایا اس دور کی کرکٹ میں چھکے لگانے والوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی اور جس دور میں شرما کھیل رہیے وہاں 8 اور 9 ویں نمبر کے بیٹرز سے بھی یہ توقع کی جاتی ہے وہ چھکا آسانی سے مارے گا روہت شرما نے انڈیا کیلے شروع دن سے اوپننگ کی ہے جبکہ شاہد آفریدی نے کرئیر کا زیادہ حصہ چھٹے یا ساتویں نمبر پہ کھیلا ہے اس بات میں کوئی شک نہیں شرما ماڈرن ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز ہیں تاھم چھکوں کے معاملے دنیا کرکٹ میں شاہد آفریدی کے آس پاس بھی کوئی نہیں