09/08/2026
🏏 الحمدللہ! یونائیٹڈ سی سی اللہ آباد کی شاندار فتح 🏏
سب سے پہلے حا فظ الیون کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ ایک بہترین اخلاق، دوستانہ رویے اور سپورٹس مین اسپرٹ رکھنے والی ٹیم کا یونائیٹڈ سی سی کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ ❤️🤝
دونوں ٹیموں نے پورے میچ کے دوران سپورٹس مین اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں کرکٹ کھیلی۔ یہی اصل کھیل اور کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔ 👏🏏
میچ میں حا فظ الیون کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ یونائیٹڈ سی سی کے باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے حافظ الیون کے بلے بازوں کو قابو میں رکھا، تاہم حافظ الیون نے 20 اوورز کے اختتام پر 217 رنز کا مضبوط ہدف دے دیا۔
ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ سی سی کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور ابتدائی اوورز میں ہی 2 اہم وکٹیں گر گئیں۔ ایسے موقع پر ایک بار پھر گزشتہ میچ کے ٹاپ اسکورر وسیم اللہ میدان میں آئے اور ایک مرتبہ پھر اپنی کلاس کا شاندار مظاہرہ کیا۔ 🔥
وسیم اللہ نے صرف 21 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دار اور میچ وننگ اننگز کھیل کر میچ کا رخ یونائیٹڈ سی سی کی طرف موڑ دیا۔ ان کا بھرپور ساتھ علی اور صہیب نے دیا، جبکہ اختتامی لمحات میں سجاد بھائی نے اپنے مخصوص انداز میں بہترین فنشنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ 👏🔥
بالآخر یونائیٹڈ سی سی اللہ آباد نے 18 اوورز میں 218 رنز بنا کر 5 وکٹوں سے شاندار کامیابی حاصل کرلی۔ 🏆💙
⭐ Man of the Match: وسیم اللہ
🏏 65 رنز — صرف 21 گیندوں پر 🔥
وسیم اللہ کو شاندار کارکردگی پر بہت بہت مبارکباد! 👏❤️
تمام کھلاڑیوں، حافظ الیون اور ہمارے تمام سپورٹرز کا دل سے شکریہ۔
یہ جیت پوری یونائیٹڈ سی سی ٹیم کی محنت، اتحاد اور جذبے کی جیت ہے۔ 💙🏏
UNITED CC ALLAHABAD — UNITED WE WIN! 💙🏆