15/08/2026
15اگست 2026 عمر فاروق چوک راولاکوٹ
💔😭 الوداع صیام لیاقت، الوداع 💔😭
پہلے دریک سے خوبصورت نوجوان خواجہ ضرغام شہید ہوا، اور اب ایک اور خوبصورت پھول صیام لیاقت بھی ہم سے چھین لیا گیا… 😭💔
#حسین کوٹ سے تعلق رکھنے والا یہ خوبصورت نوجوان صیام لیاقت، جو اس تین سالہ تحریک کے دوران ہونے والی ہر مارچ میں صفِ اول میں کھڑا رہا، آج وطن کی خاطر قربان ہو گیا اور سینے پر گولی کھا کر شہادت کا رتبہ پا گیا۔ 💔😭
آخر کب تک ماؤں کے لختِ جگر، بہنوں کے بھائی اور دوستوں کے یار یوں خون میں نہاتے رہیں گے؟
آخر کب تک اس دھرتی کے خوبصورت نوجوانوں کے جنازے اٹھتے رہیں گے؟ 💔
تاریخ گواہ رہے گی کہ حق کے لیے کھڑے ہونے والے نہتے شہیدوں، بہادروں اور غازیوں کے وارث نوجوانوں نے گولیاں اپنے سینوں پر کھائیں، جبکہ طاقت کے پیچھے چھپنے والے بزدل بن کر رہ گئے۔
صیام! تم چلے گئے، مگر تمہارا لہو اس سرزمین کی مٹی میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔
تمہاری قربانی، تمہارا حوصلہ اور تمہارا نام کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ 🥀💔
اللہ پاک شہید صیام لیاقت کے درجات بلند فرمائے، والدین اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، اور ہمارے تمام شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲😭