Hafiz Muhammad Ahmed Raza

Hafiz Muhammad Ahmed Raza Khateeb Jamia Masjid Kharian Cantt. CEO Ninja Softs (Private) Limited
Certified Muslim Mindset Transformation Coach

30/08/2026

Qaseeda Burda Shareef

حافظ محمد احمد رضا — ایک مختصر تعارفالحمدللہ بچپن میں حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔بعد ازاں کمپیوٹر سائنس میں تعلیم ح...
29/08/2026

حافظ محمد احمد رضا — ایک مختصر تعارف

الحمدللہ بچپن میں حفظِ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔

بعد ازاں کمپیوٹر سائنس میں تعلیم حاصل کی، گولڈ میڈل حاصل کیا اور گزشتہ کئی برسوں سے ویب سائٹ ڈویلپمنٹ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور بزنس آٹومیشن کے شعبے سے وابستہ ہوں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے Ninja Softs کا بانی اور CEO ہوں، جہاں اپنی ٹیم کے ساتھ کاروباری اداروں کو ڈیجیٹل سولیوشن، ویب سائٹس اور سافٹ ویئر سروسز فراہم کرتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ کے خاص کرم اور نبی پاک ﷺ کی نظر رحمت کا صدقہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ امامت، خطابت، مطالعہ اور دعوتِ دین سے وابستہ ہونے کا شرف بھی حاصل ہے۔

اس پیج پر آپ کو دینی و اصلاحی موضوعات پر تحریریں ملیں گی۔

ٹک ٹاک پروفائل :
https://www.tiktok.com/

پرسنل آئی ڈی:
https://www.facebook.com/sirahmedraza

LinkedIn profile: https://linkedin.com/in/muhammadahmedraza

اللہ تعالیٰ ہمیں اخلاص، علمِ نافع، رزقِ حلال اور برکت عطا فرمائے اور دوسروں کے لیے باعثِ خیر بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

خیر اندیش
حافظ محمد احمد رضا

29/08/2026

المُحَاضَرَةُ الثَّالِثَة
مِن كِتَابِ الشَّمَائِلِ المُحَمَّدِيَّةِ
لِلإمَامِ التِّرمِذِيِّ رَحِمَهُ اللهُ

29/08/2026
28/08/2026

جشن عید میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر قصیدہ بردہ شریف کے چند اشعار

سید دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے خوب صورت شمائل
28/08/2026

سید دو عالم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے خوب صورت شمائل

14/08/2026

طالب دعا: حافظ محمد احمدرضا

11/08/2026

امام ابوداؤد رحمه الله نے فرمایا میں نے ذخیرہ حدیث کا خلاصہ ان 4 احادیث کو پایا

مؤثر تبلیغ کے لیے علماء کا مضبوط ہونا اہم ترین ضرورت ہےقرآن کریم میں علم دین (تفقہ فی الدین) حاصل کرنے والے علماء کی ذمہ...
20/07/2026

مؤثر تبلیغ کے لیے علماء کا مضبوط ہونا اہم ترین ضرورت ہے
قرآن کریم میں علم دین (تفقہ فی الدین) حاصل کرنے والے علماء کی ذمہ داری یہ بیان ہوئی کہ وہ عالِم بننے کے بعد اپنی قوم کو ڈرائیں.

اس فریضہ کو انجام دینے کے لیے دو باتیں اہم ہیں:
1۔ عالمِ دین میں استغناء ہو تاکہ کسی سردار کی سرداری، کسی منصب کی طاقت یا کسی مالدار کا مال اسے حق بیان کرنے سے نہ روک سکے۔
2۔ عالمِ دین معاشرتی اور معاشی طور پر مضبوط ہو۔ اور وہ اپنی بنیادی دنیاوی ضروریات، بالخصوص معاشی معاملات میں، ایسے لوگوں کا محتاج نہ ہو جن کے سامنے حق بیان کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔

اگر ایسا نا ہو تو اعلائے کلمة الحق کا فریضہ ادا کرنا مشکل ہوجاتا ہے.

اس لیے دو طرفہ کوشش کی ضرورت ہے:
علماء مضبوط، خود کفیل اور بااثر بنیں
نیز بااثر، آسودہ اور مضبوط خاندانوں کے نوجوان علم دین کی طرف آئیں
یعنی

کیا ہی خوب ہو کہ جن خاندانوں کو اللہ تعالی نے علاقائی اثرورسوخ ، معاشرتی وجاہت یا معاشی آسودگی سے نوازا ہے ان کے بچوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ جو نعمتیں آپ کو میسر ہیں ان کے ساتھ ساتھ ایک دینی ذمہ داری بھی وابستہ ہے کہ آپ علم دین حاصل کریں اور اپنی صلاحیت، اپنے وسائل اور وجاہت کو اللہ تعالی کے دین کی خدمت کے لیے استعمال میں لائیں.

کیونکہ لوگوں کو برائی، ظلم اور گناہوں سے روکنا اور آخرت کے عذاب سے خبردار کرنا کسی مضبوط، باہمت اور صاحبِ استقامت شخص ہی کا کام ہے۔ کمزور انسان اکثر اپنی ضروریات، خوف اور تحفظ کی فکر سے ہی باہر نہیں نکل پاتا۔

اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
وَ مَا كَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِیَنْفِرُوْا كَآفَّةًؕ- فَلَوْلَا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِّنْهُمْ طَآىٕفَةٌ لِّیَتَفَقَّهُوْا فِی الدِّیْنِ وَ لِیُنْذِرُوْا قَوْمَهُمْ اِذَا رَجَعُوْۤا اِلَیْهِمْ لَعَلَّهُمْ یَحْذَرُوْنَ۠ (122)
اور مسلمانوں سے یہ تو ہو نہیں سکتا کہ سب کے سب نکلیں تو کیوں نہ ہوا کہ ان کے ہر گروہ میں سے ایک جماعت نکلے کہ دین کی سمجھ حاصل کریں اور واپس آکر اپنی قوم کو ڈر سنائیں اس امید پر کہ وہ بچیں۔(کنز الایمان)

ہمیں ایسے علماء کی ضرورت ہے جو علم میں پختہ، کردار میں بلند، معاشرتی طور پر باوقار اور حق کے اظہار میں بے خوف ہوں۔

اور ہمیں ایسے بااثر خاندانوں کی بھی ضرورت ہے جو اپنی اگلی نسل میں صرف افسر، کاروباری شخص اور سیاست دان ہی نہیں، بلکہ صاحبِ علم، صاحبِ بصیرت اور باکردار علماء بھی پیدا کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے علماء کو علم کے ساتھ حکمت، جرأت، استغناء اور اثر عطا فرمائے، اور ان کے ذریعے معاشرے کی درست رہنمائی فرمائے۔ آمین

أحب الصالحین ولست منھم
خیر اندیش
حافظ محمد احمد رضا

Address

Rajana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Muhammad Ahmed Raza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category