Abu Dhabi Cricket Academy

Abu Dhabi Cricket Academy Transforming Passion into Precision!

04/09/2026

🇵🇰

چیف ریزیڈینشیا اینڈ سنکر گروپ پاکستان آل پاکستان T-20 کپ سیزن 2 🏏🏆ابو ظہبی کرکٹ کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ...
04/09/2026

چیف ریزیڈینشیا اینڈ سنکر گروپ پاکستان آل پاکستان T-20 کپ سیزن 2 🏏🏆
ابو ظہبی کرکٹ کلب نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی!
میچ کی تفصیلات:
ابو ظہبی نے بہترین گیند بازی اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 102 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں حاصل کیا۔
بولنگ کارکردگی:
اشی (Ashi Gn): 19 رنز دے کر 3 وکٹیں
بلوال (Bilwal): 6 رنز دے کر 1 وکٹ
آفاق بشیر (Affaq Basheer): 13 رنز دے کر 1 وکٹ
بیٹنگ کارکردگی:
دانیال: 33* رنز (30 گیندیں) (پلیئر آف دی میچ)
عبدالہادی: 25 رنز (19 گیندیں)
احمد: 11 رنز (7 گیندیں)
شاندار پرفارمنس اور اعصاب شکن فتح پر ٹیم ابو ظہبی کو بہت بہت مبارکباد! 🎉

چیف ریزیڈینشیا اینڈ سنکر گروپ پاکستان آل پاکستان T-20 کپ سیزن 2 🏏🏆ابو ظہبی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یہ میچ 7 وکٹوں س...
02/09/2026

چیف ریزیڈینشیا اینڈ سنکر گروپ پاکستان آل پاکستان T-20 کپ سیزن 2 🏏🏆

ابو ظہبی نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے یہ میچ 7 وکٹوں سے اپنے نام کر لیا۔

ابو ظہبی کرکٹ کلب کا تورنامنٹ میں شاندار آغاز اور بہترین مظاہرہ!

میچلس کرکٹ کلب 108-7 20 over

بولنگ کارکردگی:
اشی (Ashi Gn): 13 رنز دے کر 3 وکٹیں (پلئیر آف دی میچ)
وقار غازی: 17 رنز دے کر 2 وکٹیں
فیضان: 19 رنز دے کر 2 وکٹیں
بیٹنگ کارکردگی:
ابو ظہبی کرکٹ کلب 109-3 15 over

ریان جبران : 33 رنز (28 گیندیں)
عبدالہادی: 31* رنز (26 گیندیں)
دانیال علی : 20* رنز (11 گیندیں)

شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت ابو ظہبی نے 112 رنز کا ہدف صرف 15 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا! 🎉

02/09/2026

🏏 🔈 Abdul Hadi



The Legends of Abu Dhabi Cricket Club ♥️ابو ظہبی کرکٹ کلب کے سب سے سینئر اراکین اور بانیان (Founders) میں سید مظہر علی ش...
01/09/2026

The Legends of Abu Dhabi Cricket Club ♥️

ابو ظہبی کرکٹ کلب کے سب سے سینئر اراکین اور بانیان (Founders) میں سید مظہر علی شاہ ہمدانی (المعروف ٹونی شاہ) کا نام سرِ فہرست اور نہایت احترام سے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کلب کے ابتدائی دنوں میں صدرِ کلب ایڈووکیٹ چوہدری غلام عباس صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ چل کر ابو ظہبی کرکٹ کلب کی بنیادیں مضبوط کرنے میں تاریخی اور ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دیں۔ کلب کو قائم کرنے اور اس کی ترقی و ترویج میں ان کا حصہ انتہائی اہم اور کلیدی رہا۔

ایک کرکٹر کے طور پر انہوں نے ابو ظہبی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے بے شمار یادگار میچز کھیلے اور اپنی شاندار پرفارمنس سے کلب کو ناقابلِ یقین فتوحات دلایں۔ ان کی اصل پہچان ان کی ہلاکت خیز اور تیز ترین فاسٹ باؤلنگ تھی—ان کے باؤنسرز رحیم یار خان کی کرکٹ کی تاریخ کے قاتلانہ اور خوفناک ترین باؤنسرز میں شمار ہوتے تھے۔ رحیم یار خان کی تاریخ کے سب سے تیز ترین فاسٹ باؤلرز کی فہرست میں ٹونی شاہ مرحوم کا نام ہمیشہ سرفہرست رہے گا۔

ابو ظہبی کرکٹ کلب کے صدر ایڈووکیٹ چوہدری غلام عباس، جنرل سیکرٹری فہد کاظم وڑائچ، اور تمام اراکین و کھلاڑیوں کی طرف سے ہم سید مظہر علی شاہ ہمدانی (ٹونی شاہ) کی عظیم خدمات کو خراجِ تحسین اور خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

افسوس کہ وہ اب ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں، لیکن ان کی خدمات اور یادیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور ان کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ (آمین)
We are proud of you♥️

Legends of Abu Dhabi Cricket Club🫡♥️ابوظہبی کرکٹ کلب کے عظیم لیجنڈ بیرسٹر خالد میاں صاحب کے لیے ایک خراجِ تحسینابوظہبی ک...
30/08/2026

Legends of Abu Dhabi Cricket Club🫡♥️

ابوظہبی کرکٹ کلب کے عظیم لیجنڈ بیرسٹر خالد میاں صاحب کے لیے ایک خراجِ تحسین

ابوظہبی کرکٹ کلب کو اپنے انتہائی معزز، سینئر اور لیجنڈ کھلاڑی بیراسٹر خالد میاں صاحب پر بے حد فخر ہے۔ وہ ایک طویل عرصے تک ابوظہبی کرکٹ کلب کے سینئر ترین کھلاڑی اور کپتان کی حیثیت سے کلب سے وابستہ رہے اور انہوں نے کلب کے لیے بے شمار ناقابلِ فراموش خدمات سرانجام دیں۔
ان کی بصیرت افروز قیادت اور بہترین حکمتِ عملی کی بدولت ابوظہبی کرکٹ کلب نے کلب کرکٹ میں شاندار نمائندگی کی اور بے شمار میچز میں فتح حاصل کی۔ وہ ایک سخت گیر، اصول پسند اور ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے والے کپتان تھے جنہوں نے ہمیشہ اعلیٰ کھیل، نظم و ضبط، اور شاندار منصوبہ بندی کی مثال قائم کی۔ فہد کاظم وڑائچ نے ہمیشہ خالد بھائی کو اپنا استاد مانا ہے

لندن میں مقیم

قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے لئےدنیا کی معروف ترین اور تاریخی یونیورسٹی لنکنز ان( Lincoln's Inn UK) سے بار ایٹ لاء کرنے کے بعد اس یونیورسٹی سے اپنا تعلیمی تعلق جوڑے رکھا جس کا اعتراف کرتے ہوئے یونیورسٹی نے چند روز اسی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی ایک انتہائی پروقار تقریب میں بیرسٹر خالد میاں کو Certificate Of Excellence In Legal Studies سے سرفراز کیا
یہ باوقار اعزاز بیرسٹر خالد میاں کی غیر معمولی علم قابلیت ،قانونی فہم اور پیشہ وارانہ استعداد کا اعتراف ہے۔
ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ہمارے لئے بلکہ ہمارے سب دوستوں اور بیرسٹر خالد میاں کے عزیز و اقارب اور اہل علاقہ کے لئے بھی یقینا باعث فخر ہے
اللہ پاک خالد میاں صاحب کو ایسی ہزاروں کامیابیوں سے ہمکنار کرے
آمین

ابوظہبی کرکٹ کلب کے صدر ایڈووکیٹ چوہدری غلام عباس صاحب، جنرل سیکرٹری فہد کاظم وڑائچ صاحب اور کلب کے تمام کھلاڑیوں کی طرف سے ہم بیرسٹر خالد میاں صاحب کی شاندار خدمات، شاندار قیادت اور لگن پر انہیں دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

We proud of you♥️

Net Session 🏏
29/08/2026

Net Session 🏏

29/08/2026

Haji Yasir 🏆

27/08/2026

Abdullah Kohli 🏏

Address

Rahimyar Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Dhabi Cricket Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category