19/08/2026
🚨 رحیم یار خان: پلیس روڈ پر ٹرالی کی زد میں آکر شہری جاں بحق
رحیم یار خان کے علاقے پلیس روڈ، سنی پل کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں کالر کے مطابق ایک شخص موٹر سائیکل سڑک کنارے کھڑی کرنے کے بعد سڑک کراس کرتے ہوئے ٹرالی کے نیچے آ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں 63 سالہ ارشاد احمد ولد محمد چراغ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع 11:32 بجے موصول ہوئی، جبکہ ریسکیو ٹیم نے 4 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ کر کارروائی کی۔ متوفی کی میت شیخ زاید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دی گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس اور ڈپٹی کمشنر کنٹرول کو بھی دے دی گئی۔