بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point

بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point بلوچستان پوائنٹ، ہمارا مقصد سچائی کو عام کرنا اور بلوچستان کی اصل شناخت دنیا کے سامنے لانا ہے۔

03/08/2026

بلوچستان میں ہر سال اربوں روپے بجٹ میں تعلمی اداروں کےلئے مختص کئے جاتے ہیں
مگر بلوچستان کے تعلیمی اداروں کا صورتحال اپ کے سامنے ہے حلقے کے نواب سردار، ایم پی اے اور ایم این اے صرف عیاشیوں میں مصروف پھر کہتے ہیں بلوچستان ترقی نہیں کرتا ،

03/08/2026

بلوچستان کے خراب صورتحال کا زمہ دار نواب سردار نہیں ملک کے چوکیدار بندوق والے ہیں، یہاں کوئی کسی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہے،مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ

03/08/2026

ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز ہمارے بات ماننے کو تیار نہیں یہ صوبے کا حال ہےکہ منسٹر ایک طرف رسی کھینچ رہا ہے اور سیکرٹری دوسری طرف،ایک محکمہ کو چلانے والے دو الگ الگ راستوں پر خاک بلوچستان ترقی کریگا،،رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا پریس کانفرنس

محکمہ تعلیم سکولز نے بلوچستان میں تمام سکولوں اور تعلیمی دفاتر کے لیے 6 روزانہ ورکنگ ویک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے ...
03/08/2026

محکمہ تعلیم سکولز نے بلوچستان میں تمام سکولوں اور تعلیمی دفاتر کے لیے 6 روزانہ ورکنگ ویک کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق اب تمام سرکاری یا نجی سکولز و دفاتر پیر تا ہفتہ کھلینگے

عوامی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر زاہد خلجی،انٹی کرپشن بلوچستان، نیب بلوچستان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اپیل کیا ہے کہ اس ناا...
03/08/2026

عوامی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر زاہد خلجی،انٹی کرپشن بلوچستان، نیب بلوچستان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اپیل کیا ہے کہ اس نااہل کے خلاف انکوائری کیا جائے جتنے بھی پیسے کھائے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے،

*کوئتہ* چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نذر زہری نے آتے ہی محکمے میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے،

موصوف نے بغیر کسی ٹینڈر کے ٹیکسی اسٹینڈ پر 3 کوکے رکھوائے دئے،

اور اس سے ہر 1 ہزار سے 2 ہزار روپے تک وصولی کررہے ہیں جو اپنے جیب میں ڈال رہے ہیں

یہ پیسے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے اکائونٹ میں جمع کرنے کی بجائے چیف اپنا جیب بھر رہے ہیں جو مہینے کا 1 لاکھ روہے بندتے ہیں

اسی طرح موصوف نے ٹینڈر،نقشے ملازمین کی حاضری میں بھی لاکھوں روپے اٹھا رہے ہیں

نااہل چیف آفیسر نے پرانی تاریخوں میں بھی کئی فائلز نکالے گئے جس میں بھی لاکھوں روپے اٹھایا گیا ہے،

ایک اہم ادارے کو 12 کروڑ روپے ریلیز کے بعد 2 کروڑ روپے چیف افیسر اور دیگر لوگوں نے ملکر بندر بانٹ دی،

موصوف نے ایڈمنسٹریٹر کو بھی مامو بنا دیا ایڈمنسٹریٹر نے ملازمین کی حاضری چیک کرنے کی ہدایت کی گئی

جس میں چیف آفیسر نے دیگر میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفیسران سے ملکر جو حاضر تھے وہی ملازمین کو غیر حاضر کر دیا گیا

اور جو غیر حاضر تھے اس کو حاضر کردیا گیا جو لوگ گھر پر بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے تھے اس کو مہینے کا اگر پہلے 5 ہزار دیتے تو ان سے ابھی 15 ہزار لیکر ان کی حاضری کو یقینی بنائی گئی

اور جو لوگ دفاتر میں ڈیوٹی دے رہے تھے اس کو ایڈمنسٹریٹر کے سامنے پیش کر دیا گیا اور لسٹ غیر حاضر والی رکھ دی کہ سر یہ لو سب حاضر ہے

موصوف نے ٹیوب ویل کی مد میں 1 کروڑ روپے نکالے گئے وہی ٹویب ویل ذرائع کے مطابق ابھی سے ناکارہ ہے جو آدھا گھنٹہ پانی نہیں نکال سکے کیونکہ زمین میں پانی موجود ہی نہیں ہے

عوامی حلقوں نے ایڈمنسٹریٹر زاہد خلجی،انٹی کرپشن بلوچستان، نیب بلوچستان اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے اپیل کیا ہے کہ اس نااہل کے خلاف انکوائری کیا جائے جتنے بھی پیسے کھائے ہیں ان کی تحقیقات کرائی جائے،

03/08/2026

ایران کے ساتھ نئے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے: امریکی صدر ٹرمپ

02/08/2026

بلوچستان میں قدرتی آفات کےلئے بنائے گئے PDMA کو فل الفور ختم کیا جائے،
بلوچستان میں ہر سال اربوں روپے کا ضیاء ہورہی ہے،یہ آج تک مشکل گھڑی میں عوام کی مدد نہیں کر سکی،

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں کی پریس کانفرنسکوئٹہ:30 جولائی کو لکپاس چیک پوسٹ سے پارٹی کے سینئر رہنماء جمعہ خان نیچار...
02/08/2026

بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماوں کی پریس کانفرنس

کوئٹہ:30 جولائی کو لکپاس چیک پوسٹ سے پارٹی کے سینئر رہنماء جمعہ خان نیچاری کے اہلخانہ کو لاپتہ کیا گیا،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:جمعہ خان نیچاری کی اہلیہ،بیٹی اور بھانجی کو لاپتہ کیا گیا،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:سیکورٹی فورسز کے چیک پوسٹ پر سادہ لباس لوگوں کو تعینات کیا گیا تھا،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:خواتین کی رہائی کیلئے بی این پی کا ایک ہفتے کا الٹی میٹم

کوئٹہ:77 سالوں کی پالیسیوں نے بلوچستان کو آج اس نہج پر پہنچایا،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:اپنے عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہیں کرینگے،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں اب بات چادر اور چاردیواری سے آگے نکل چکی ہے،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان کے لوگوں کے حق حاکمیت کو تسلیم کیا جائے،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان کی تمام قومی شاہراہیں 24 گھنٹوں کیلئے بند ہیں،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:فارم 47 کے نام پر جعلی سسٹم کو عوام پر مسلط کیا گیا،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:حکمران اربوں روپے لگاکر خود کو تحفظ کی فراہمی میں مصروف ہیں،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:قوموں کے قومی حقوق تسلیم کرنے تک ملک ترقی نہیں کریگا،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:ہم اپنے لوگوں کو تباہی و بربادی کے راستے پر جانے نہیں دے رہے،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:بلوچستان میں اس وقت 108 خواتین غائب ہیں،ساجد ترین ایڈووکیٹ

کوئٹہ:لوگوں کی عزتوں پر ہاتھ ڈال کر نوجوانوں سے خیر کی توقع چاہتے ہو،ساجد ترین ایڈووکیٹ

نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کے حوالے سے روی...
02/08/2026

نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری اور رکن صوبائی اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کے حوالے سے رویہ ہمیشہ منفی رہا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے نوجوان مایوسی کا شکار ہو کر پارلیمانی سیاست کی بجائے دوسرے راستے کو مسائل کا حل سمجھنے لگے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےاسلام آباد میں انسدادِ دہشت گردی کے فریم ورک، قانون سازی کی ذمہ داریاں اور مؤثر عوامی روابط" کے موضوع پر پارلیمنٹیرینز کی استعداد کار بڑھانے کی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں وفاقی وزرا عطاء اللہ تارڑ، سردار اورنگزیب کچھی وزیر مملکت طلال چوہدری، بلوچستان، پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک مخصوص مائنڈ سیٹ موجود ہے جو بلوچستان کو صرف سیکیورٹی کے تناظر میں دیکھتا ہے اور ہر مسئلے کا حل فوجی آپریشن میں تلاش کرتا ہے۔ ماضی میں کیے گئے بڑے آپریشنز کے نتیجے میں حالات آج اس نہج پر پہنچ چکے ہیں اعتماد کا فقدان اتنا بڑھ چکا ہے کہ مکالمے کی گنجائش ہی ختم ہو گئی ۔انہوں نے "اٹھاؤ، مارو اور پھینکو" کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس پالیسی نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔ اس کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان بھی وفاق سے بدظن ہو چکے ہیں۔ "آج پورا بلوچستان انسرجنسی کی لپیٹ میں ہے کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہم نے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو زیادہ حصہ دیا اور این 25 شاہراہ بنا دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارا حق ہے جو آپ برسوں سے کھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کے کارخانوں تک سوئی گیس پہنچائی، لیکن جس علاقے سے یہ گیس نکلتی ہے وہاں کی خواتین آج بھی لکڑیاں جلا کر روٹیاں پکا رہی ہیں اسی طرح ہم نے آپ کو سیندک، ریکوڈک اور گوادر بندرگاہ دی۔ سی پیک کا دل گوادر ہے، لیکن آپ نے وہاں کیا کام کیا؟ گوادر کے لوگ آج بھی صاف پانی اور بجلی کے لیے ترس رہے ہیں یہ تضاد کب تک چلے گا؟انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ بندوق سے حل نہیں ہو سکتا۔جب تک ریاست بلوچستان کو صرف سیکیورٹی کے مسئلے کے طور پر دیکھے گی یہ مسئلہ کبھی حل نہیں ہو گا۔ بلکہ یہ مزید پیچیدہ ہوتا جائے گا۔ ہمیں سیاسی حل، مکالمے اور اعتماد سازی کی طرف جانا ہو گاانہوں نے حکومت اور تمام سیاسی قوتوں پر زور دیا کہ وہ بلوچستان کے عوام کو ان کے حقوق دیں، وسائل پر اختیار دیں اور نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر پارلیمانی سیاست کا حصہ بنائیں

کل مورخہ 3 اگست 2026 بروز پیر سے تمام سرد اور گرم علاقوں کے تعلیمی ادارے کھلیں گےجو نوٹیفکیشن تعلمی اداروں میں چھٹیاں کی...
02/08/2026

کل مورخہ 3 اگست 2026 بروز پیر سے تمام سرد اور گرم علاقوں کے تعلیمی ادارے کھلیں گے
جو نوٹیفکیشن تعلمی اداروں میں چھٹیاں کی توسیع کی گئی وی جعلی ہے۔ حکومت بلوچستان

Address

Quetta

Telephone

+923003888633

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بلوچستان پوائنٹ۔Balochistan Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share