14/08/2025
آل بلوچستان فرسٹ نواں کلی گرلز اینڈ بوائز 3 روزہ کراٹے چیمپئن شپ لیگ کا انعقاد بروز جمعہ 1 اگست کو مسعود خان سپورٹس اکیڈمی کی جانب سے کامیابی کے ساتھ کیا گیا تھا۔
اس 3 روزہ ٹورنامنٹ کی کامیابی میں بڑا ہاتھ رہا پی ٹی آئ کے صوبہ بلوچستان کے جنرل سیکریٹری جناب نور خان خلجی صاحب کا جو کہ ٹورنامنٹ کے آخری دن آئے، وہ اس ٹورنامنٹ کے انتظامات دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اس لیگ کے آرگنائزر سینسی مسعود خان کی حوصلہ افزائی کے لئے 3 لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ اور مستقبل میں مزید ایسے لیگز کرانے اور سپورٹس مین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے جناب نور خان خلجی صاحب نے بھرپور سپورٹ دینے کی بھی بات کی۔
ہم مشکور ہیں جناب نور خان خلجی صاحب کے جنہوں نے ہمیں اور ہمارے اس ٹورنامنٹ کو وقت دیا، اور ان کی حوصلہ افزائی سے بھرپور تقریر نے وہاں موجود ہر سپورٹس مین میں ایک نئی روح پھونکی۔