Tëam Haidër Hëröës

Tëam Haidër Hëröës The OFFICIAL Haiderzai Cricket Club page -

ہمارا پیارا دوست کبیر آغا کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار ہے اور اس وقت کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ آپ سب دو...
01/12/2023

ہمارا پیارا دوست کبیر آغا کچھ عرصے سے شدید علالت کا شکار ہے اور اس وقت کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ آپ سب دوست احباب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔ اللہ ہمارے دوست کو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے۔ آمین

اپنے علاقے کے تیز ترین بولر کا نام بتائیں۔
09/10/2023

اپنے علاقے کے تیز ترین بولر کا نام بتائیں۔

24/07/2023

ہر لشکر میں ایک ایسا سپاہی ضرور ہوتا ہے جو ہمیشہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر موت کی وادی میں کودتا ہے۔ اس کی یہی بہادرانہ مزاج پورے لشکر کی جان میں جان ڈالتا ہے۔ ہمارے لشکر کا وہ سپاہی مسعود آغا ہے۔

💥💥حیدر حیروز VS القاعدہ گلستان💥💥آج جب حیدری لشکر کی تیز ہوائیں جنگل پیر علیزئی کے ریگستان سے اتر کر جمال اچکزئی کے گراون...
09/07/2023

💥💥حیدر حیروز VS القاعدہ گلستان💥💥
آج جب حیدری لشکر کی تیز ہوائیں جنگل پیر علیزئی کے ریگستان سے اتر کر جمال اچکزئی کے گراونڈ میں داخل ہوئیں تو القاعدہ گلستان کا لشکر خس و خاشاک کے مانند اڑنے لگا۔ مسعود آغا اور شکیل آغا کے چاندی کی تلواروں کے سامنے القاعدہ کے بارودی بولرز کمزور کھلونے ٹھہریں۔ مخالف لشکر کو میدان جنگ سے فرار ہوتے دیکھ کر سپاہی لیاقت آغا اور عزت بازئی نے بارود کی ایسی برسات کی کہ حریف لشکر کے بلند مینارے زمیں بوس ہوگئی۔ غازی اسرار اور گلبدین نے اپنے صلاحیتوں کے ایسے جوہر دکھائے کے مخالفین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔ مقابلہ حیدری لشکر نے 45 قیمتی رنز سے اپنے نام کیا۔
Haider Heroes 137/2. 10 Overs
Alqaeda Gulistan 92/7 10 Overs

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💜حیدر ھیروز بمقابلہ اتفاق گلستان💜۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آج پیرعلیزئی کے ہوائی میدان پر ہوا کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے پہ...
04/07/2023

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔💜حیدر ھیروز بمقابلہ اتفاق گلستان💜۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج پیرعلیزئی کے ہوائی میدان پر ہوا کرکٹ کی دنیا کے دو بڑے پہلوانوں کے بیچ گھمسان کی لڑائی۔ایک طرف تھا لیاقت راکٹی اور مسعود بھائی تو دوسری طرف تھا نسیم گولی اور ھارون داروزی۔دونوں طرف سے ہوئے بھرپور حملے لیکن حیدری جانبازوں کے سامنے ہوئی اتفاق گلستان کی ہر چال ناکام اور ہوئی فتح حیدرزئی کے نام۔
ٹیم حیدری 9 اوور 133 رنز ( مسعود 55، شکیل 65)
جواب میں اتفاق گلستان کے بلے باز 95 رنز بناسکے۔

حیدری لشکر کے وہ گمنام اور خفیہ سپاہی جو لشکر کے پشت کو دشمن کے حملہ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کی ننگی تلواریں ہمیشہ دشمن ک...
15/05/2023

حیدری لشکر کے وہ گمنام اور خفیہ سپاہی جو لشکر کے پشت کو دشمن کے حملہ سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان کی ننگی تلواریں ہمیشہ دشمن کے خون کی پیاسی رہتی ہیں۔

24/04/2023

حیدری لشکر نے ہمیشہ اپنے تلوار سے زیادہ اپنے بازوؤں پر بھروسہ کیا ہے۔

لمبی مدت بعد کامیابی نے حیدری لشکر کے قدم چومے۔آج سپہ سالار لیاقت آغا کی قیادت میں حیدری لشکر جوکہ 7 گاڑیوں پر مشتمل تھی...
23/04/2023

لمبی مدت بعد کامیابی نے حیدری لشکر کے قدم چومے۔آج سپہ سالار لیاقت آغا کی قیادت میں حیدری لشکر جوکہ 7 گاڑیوں پر مشتمل تھی جب گلستان کے پتھریلی پہاڑیوں کے مقام پر پہنچی تو مسیزئی کے لشکر پہلے سے گھات لگائے بیٹھی تھی اور حیدری لشکر پر حملہ آور ہوئی مگر ارشد آغا اور شکیل احمدی کی بی مثال بہادری نے مسیزئی لشکر کے حملے کو ناکام بنادیا۔ خونریز معرکہ کے بعد مسیزئی لشکر نے گھٹنے ٹیک دیئے اور بلآخر حیدری لشکر نے 6 سپاہیوں کا نذرانہ دیکر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ۔
مسیزئی الیون 152. دس اوور
حیدرزئی 153۔ نو اوور

آج بمورخہ 21 مارچ 2023 کو کلی حیدرزئی میں کونسلر اور آل پاکستان السادات کے رہنما عبدالرحمن کے سربراہی میں ایک شاندار کرک...
21/03/2023

آج بمورخہ 21 مارچ 2023 کو کلی حیدرزئی میں کونسلر اور آل پاکستان السادات کے رہنما عبدالرحمن کے سربراہی میں ایک شاندار کرکٹ گراؤنڈ کا افتتاح کیا گیا۔ دلکش مناظر سے مالامال یہ گراؤنڈ عبدالرحمن لالا اور اسکی ٹیم کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ٹیم حیدر ھیروز عبدالرحمن اور نجیب آغا حیدرزئی کے تہہ دل سے مشکور ہے جن کے بے لوث خدمات کی بدولت علاقے میں ترقی کا اک نیا سورج طلوع ہوا ہے۔

🐅🐅حیدری شیر آج پھر شکار پھر جھپٹ پڑے🐅🐅ہر آزمائش میں چٹان کی طرح کھڑے ہونے والےحیدری لشکر کے دو جانباز احسان آغا اور عبد ...
20/10/2022

🐅🐅حیدری شیر آج پھر شکار پھر جھپٹ پڑے🐅🐅

ہر آزمائش میں چٹان کی طرح کھڑے ہونے والےحیدری لشکر کے دو جانباز احسان آغا اور عبد الرحمن آغا آج وادی جلوگیر کے پہاڑ کے دامن میں واقع دلفریب میدان میں جلوہ گر ہوئے۔ اپنے تجربے اور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں سپاہیوں نے اپنی لشکر کو فتح سے ہمکنار کیا۔ مقابلے کے اہتتام پر عبد الرحمن آغا نے ٹیم کے لیے ایک نظرانہ پیش کیا

Address

Chaman Road
Pishin
87300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tëam Haidër Hëröës posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tëam Haidër Hëröës:

Share