31/08/2023
🏸 Excited News about BM-ARMS Badminton Tournament Season 3 🏸
چک 678/19 گ ب میں ایک تین روزہ دلچسپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا اور ہم اس کی کامیابی پر انتہائی مسرور ہیں۔ بیڈمنٹن سے پیار کرنے والوں کے لیے یہ ایک خواب تھا جو کہ پورا ہوا۔
ایک خوش کن بات یہ بھی تھی کہ مختلف اور دور دراز علاقوں سے ٹیمز نے شرکت کی۔ 38 ٹیمز رجسٹر ہوئیں اور 34 ٹیمز نے مقابلے میں حصہ لیا۔ کھیل سے محبت اور جنون ہی ہمیں اکٹھا رکھتا ہے اسی لیے بورے والا، گوجرہ، کالیکی، سمندری، ڈسکہ، 5 موڑ، جگراواں، چک 717GB، 339GB, 707GB, 672/13GB اور چک 681/22GB سے بھی ٹیمز نے حصہ لیا۔
مسلسل تین روز تک کل 37 میچز میں کھیل کا بہتریں مظاہرہ ہوا اور تمام باصلاحیت کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے رونق بحال رکھی۔
حتمی مقابلے میں دو مضبوط ٹیموں نے بہتریں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ 339GB سے سہیل اینڈ پارٹنرز کے مد مقابل ایک سخت مقابلے کے بعد گلو سمندری اور وہاب ڈسکہ کی جوڑی اس بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن کر ابھری۔ تیسری پوزیشن پیرمحل A1 کلب کی ٹیم حافظ یاسر اور زین نے چک 707 کی ٹیم کو ہرا کے حاصل کی۔ تینوں ٹیموں کو بہت بہت مبارک باد۔۔۔
یقیناً اس کامیاب ٹورنامنٹ کا سر سہرا ہر کھلاڑی، ہر ٹیم، ہر کلب اور ہر اس تماشائی کو جاتا ہے جس نے ٹورنامنٹ کی رونق بحال رکھی۔
ہم گلو اور وہاب کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہیں۔
وہ تمام ٹیمز جو سیمی فائینل تک پہنچیں اس مبارکباد کی حق دار ہیں۔
ہار اور جیت کھیل کا ایک حصہ ہے اور ہم ہر ٹیم کی مکمل حوالہ افزائی کرتے ہیں۔ اسی طرح کھیل کو فروغ دیتے رہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ رکے گا نہیں اور مزید بہترین ٹورنامنٹس دیکھنے کو ملینگے۔
خصوصی شکریہ
Special thanks to
Toba Badminton council Pakistan (TBC)
And Kashif bhai to regularly updating things on TBC official Facebook group and page.
Also thanks to the following clubs
Mian Club PirMahal
A1 Club Pirmahal
Athar Club PirMahal
Chairman Club 713GB
And other teams from
Burewala, Gojra, Rijana, Okara, Multan, Pirmahal, Kaleki, Samundri, Daska, 5 Morr, Jagrawan, Chak 707GB, Chak 286GB, Chak 339GB, Chak 717 GB and Chak 681/22 GB.
منجانب:
Bm-Arms Badminton CLUB Chak 678/19 GB
Anwaar Ul Haq Rana Zia Tahir Engr Mudassar Bashir Bajwa Hayder Bashir Bajwa Basit Bajwa Abdul Hanan Bajwa Muhammad Usman Usman Arain and all other group members