Quaid Science Foundation School - Pindi Gheb

Quaid Science Foundation School - Pindi Gheb Celebrating 25 years of excellence. Providing world-class Cambridge & Board education with a focus on Robotics, AI, and character building in Pindi Gheb.
(1)

Welcome to Quaid Science Foundation School (QSF) – Pindi Gheb Campus. With a legacy of over 25 years, we are dedicated to modernizing education and nurturing the next generation of leaders. We bridge the gap between traditional learning and global standards. Why Choose QSF Pindi Gheb? Dual Curriculum: We offer a world-class Cambridge Curriculum (Activity-based learning) alongside the Punjab Board

for Matric. Future-Ready Skills: Specialization in Robotics and Artificial Intelligence (AI) to prepare students for the digital world. Holistic Growth: We focus on critical thinking and conceptual understanding, moving beyond rote learning. Nurturing Environment: A safe, disciplined, and supportive campus for students from Playgroup to Matric. Our Mission
To empower students to become inspired learners and compassionate citizens through academic excellence, creativity, and strong moral values.
📍 Location: Qadria Chowk, Masjid Ahlehadees Road, Mohalla Gulzarabad, Pindi Gheb.
📞 Contact: 0312-5962829
📧 Email: [email protected]

14/04/2026

ابتدائی تعلیم کسی بھی بچے کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے، اور مضبوط بنیاد ہی روشن مستقبل کی ضمانت بنتی ہے۔

پری اسکول II کے بچوں کی چھوٹے وائٹ بورڈز پر ا ب ت لکھنے کی پریکٹس۔
یہ سرگرمی نہ صرف بچوں کی لکھائی کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے بلکہ ان کی ہاتھ اور آنکھ کے تال میل (hand-eye coordination)، توجہ (focus) اور اعتماد میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ ہر بچہ اپنے انداز میں سیکھ رہا ہے اور اپنی چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ سادہ مگر مؤثر سرگرمی بچوں کی تحریری صلاحیتوں، موٹر اسکلز، فوکس اور خود اعتمادی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ہمارا مقصد صرف کتابی علم دینا نہیں بلکہ بچوں کی ہمہ جہت نشوونما (Holistic Development) کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ سیکھنے کے عمل کو خوشی اور اعتماد کے ساتھ اپنائیں۔

🌟 ماہر اساتذہ
🌟 جدید اور سرگرمی پر مبنی تدریسی طریقہ کار
🌟 بچوں کی انفرادی توجہ اور تربیت

آئیں! اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مضبوط آغاز کریں۔
داخلے جاری ہیں — ابھی رابطہ کریں۔ 📞📚

کیوں کہ ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو صرف پڑھایا نہ جائے بلکہ انہیں سیکھنے کا ایسا ماحول دیا جائے جہاں وہ خوشی کے ساتھ، اعتماد کے ساتھ اور دلچسپی کے ساتھ سیکھ سکیں۔

Our young learners exploring the world of letters with joy 💫
13/04/2026

Our young learners exploring the world of letters with joy 💫

05/04/2026

A heartfelt tribute from CEO Sir Amir Khan Anjum to our Principal Sir Sajid Ur Rehman and the QSF Pindi Gheb team.
When passion leads, even decades of experience find something new to learn.
That’s not just work — that’s the real impact.
This is the power of true education."

اندھیری رات میں جو چراغ ہم نے جلائے تھے، اب دوپہر کا سورج بن کر چمک رہے ہیں۔23 مارچ 2026ء کی چند گھڑیاں ہم نے ایک بے آبا...
04/04/2026

اندھیری رات میں جو چراغ ہم نے جلائے تھے، اب دوپہر کا سورج بن کر چمک رہے ہیں۔

23 مارچ 2026ء کی چند گھڑیاں ہم نے ایک بے آباد ویرانے کی رونق دیکھی۔ اس رونق میں علم کی لپک اور تین نسلوں کے چہروں کی چمک دیکھی۔

حفیظ مرحوم نے کہا تھا کہ

چوتھائی صدی کا قصہ ہے، دو چار برس کی بات نہیں

میں اپنی زندگی کے اوراق پلٹوں تو ستمبر 2014ء کی کوئی تاریخ تھی جب برادرم عمر سلطان کے ساتھ قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول سسٹم میں بطور استاد میرا پہلا پڑاؤ تھا۔ جو درحقیقت بی ایڈ کی لازمی ضرورت (Requirement) کی وجہ سے ایک عارضی سفر تھا۔ ایک ایسا پڑاؤ جس نے میرے ٹیچنگ کے شوق کو مہمیز دی۔ چند ماہ یہاں ویران جنگل میں علم کی شمع روشن کرتی ہوئی داستانوں کو دیکھا۔ کچھ دیپ علم کے جلائے اور اگلی منزل کو چل دیا۔
نومبر 2024ء یعنی کم و بیش 10 سال بعد میں اسی راہ پر پلٹا۔ لا شعوری طور پر بلڈنگ کے اندر چلا گیا اور ملاقات ہوئی ان باوفا داستانوں سے جن کو 10 سال پہلے دیکھا تھا۔ ایسے لوگوں سے ملاقات جن کے بارے میں احمد فراز نے کہا تھا

ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں

عمر رسیدہ مگر جوان عزم والے سر رفیق؛
زمانے کے سرد و گرم سے بے نیاز 22 سال سے انہی راستوں پر چل کر آنے والے سر عرفان، جن کے سایہ عاطفت میں پل کر اور پڑھ کر دوسری نسل جوان ہونے کے قریب تھی۔
ہم گزشتہ صدیوں کی کہانیاں پڑھا کرتے تھے کہ جب علم و وفا لازم و ملزوم تھے۔ استاد کسی علاقے میں جاتے اور پھر وہاں کے مکین ہو جاتے، لاکھ پیشکشیں آتیں لیکن وہ وفا کی تصویر بن کر نقش رہتے۔ کچھ ایسے ہی مزاج کے حامل سکول کے بانی سر امیر خان صاحب ہیں، جنہوں نے 2001ء میں یہاں چراغِ علم روشن کیا اور پھر یہیں کے ہو رہے۔

غیر متوقع اس ملاقات نے میرے شعبہ تعلیم کے حوالے سے پلنے والے خوابوں کو راستہ فراہم کیا۔ اور فروری 2025ء میں قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول پنڈی گھیب کے قیام کے ساتھ میں QSF فیملی کا ممبر بن گیا۔
راولپنڈی اسلام آباد کے مزاج میں ڈھلے ہوئے 10 سال اور پھر اپنی مٹی کی خوشبو میں رچی بسی سادہ زندگی کا امتزاج

شہر کی اس بھیڑ میں چل تو رہا ہوں
ذہن میں پر گاؤں کا نقشہ رکھا ہے

یہ واپسی میرے لیے ایک چوتھائی صدی کو جانچنے کا خوب صورت تجربہ تھا۔ اور پھر اس منظر کو سہانا کیا 23 مارچ 2026ء نے، ایک ایسی صبح نے جس کے دم سے یہ تحریر معرضِ وجود میں آئی۔ یہ صبح قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول کی 25 سالہ تاریخ کی سیلیبریشن کی صبح تھی۔ صبح دم سکول پہنچا تو سر عرفان صاحب سے ملاقات ہوئی جو پورے قد کے ساتھ سب کو خوش آمدید کہہ رہے تھے۔
کچھ ہی دیر میں پروگرام شروع ہوا۔ ننھے بچوں کی مختلف پرفارمنسز کی صورت میں حال کے مناظر دیکھے اور پھر ماضی کا سفر شروع ہوا۔
اسسٹنٹ پروفیسر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر حشمت علی نے گفتگو شروع کی اور اس سکول میں اپنے پہلے دن کے منظر سے آغاز کرتے ہوئے یوں بیان کیا کہ گویا ہم سب ان کے ساتھ سکول میں بیٹھے پڑھ رہے ہوں اور پھر منظر بدلا۔ ہم نے قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول سسٹم کو PhD کے تھیسز کی صورت انٹرنیشنل میگزین میں جگمگاتا دیکھا۔ یہ لمحہ پنڈال میں موجود ہر شخص کے لیے فخر کا لمحہ تھا۔ پھر بانیِ سکول کے برادرِ اکبر شیر خان صاحب نے مائیک سنبھالا اور پھر ہم جو 25 سال کی کہانی سن رہے تھے، وہ ہمیں اس سے بھی پیچھے لے گئے۔ اس وقت کا ذکر جب یہاں رہنے کو پکے مکان نہ تھے، پینے کے پانی کا فقدان تھا، بجلی کے بلب کی جگہ لالٹینیں ہوتی تھیں۔ ایسے ویرانے میں علم کی بتی جلانے کا خیال انوکھا تو تھا ہی، مشکل بھی کچھ کم نہ تھا۔
لیکن وہ سفر شروع ہوا اور پھر بچوں کی وطن، علم اور اساتذہ سے محبت کے اظہار کے درمیان سر رضوان اسٹیج پر آئے اور اپنی کامیابی کے چمک دار سفر کو اس خوب صورتی کے ساتھ قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول اور سر امیر خان انجم کے نام کیا کہ تالیوں کی گونج دیر تک سنائی دیتی رہی۔
چوتھائی صدی کے چلتے قصوں میں پھر کہانی کا مرکزی کردار اسٹیج پر آیا اور عوامی امنگوں کے برعکس اور اپنے روایتی مزاج کے عین مطابق اپنے کامیابی کے قصے نہیں پڑھے۔
25 سال کی تھکاوٹ نہیں سنائی۔ اس نے یہ نہیں بتایا کہ کب کیسے کہاں راستے روکے گئے، کس کس نے حوصلے پست کیے۔ اس نے کسی کمزوری کا ذکر نہیں کیا۔ اس نے اپنی وفا، بہادری اور بلند عزمی کی بات بھی نہیں کی۔ اس نے گزشتہ 25 سال کی عالی شان عمارت کو نہیں چھیڑا بلکہ اگلے 25 سالوں کی بنیاد کی اینٹ لگائی۔ اپنی ٹیم کو سراہا، والدین کا شکریہ ادا کیا، فراخ دلی سے اپنے ہر معاون کو سر آنکھوں پر بٹھایا اور نظامِ تعلیم کو بدلنے کی بات کی۔
2026ء کے ٹیکنالوجی کے عروج کے دور میں قرآن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حسین امتزاج کی بات کی۔ اپنی ٹیم کی معاونت سے ایک ایسے بھرپور نظامِ تعلیم کو اپنانے کی بات کی جو وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ جو شاید ملک کے کئی حصوں میں پہلے چل رہا ہوگا لیکن تحصیل پنڈی گھیب کے لیے، اہل علاقہ کے لیے 8 برانچز کے سیٹ اپ، 150 سے زائد اساتذہ اور 2500 کے قریب طلباء پر مشتمل مضبوط نظم کے ذریعے اس تعلیمی نظام کا آغاز بہرصورت ایک نئی اور قابل قدر اپروچ ہے۔
ایک ایسا نظام جہاں بچے کو میٹرک کے بعد نہ صرف قرآن پڑھنا آتا ہو بلکہ وہ اسے سمجھ سکے اور لفظ بہ لفظ ترجمہ کر سکے۔
اسے میٹرک کے بعد کمپیوٹر کورسز نہ کرنا پڑیں بلکہ روایتی کورسز سے آگے بڑھ کر وہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور روبوٹکس کی دلچسپی کے ساتھ میدانِ عمل کا شہ سوار ہو۔ اور سب سے اہم بات یہ کہ بچے کی پیٹھ پر کتابوں اور کاپیوں کا لایعنی بوجھ نہ ہوگا۔ آسان لفظوں میں بتایا جائے تو "بیگ لیس سسٹم" جس میں علم کاپیوں پر چھاپا نہیں جائے گا بلکہ دماغ کی تختی پر نقش سرگرمیوں سے بچہ خود علم کشید کرے گا۔

یہ گفتگو کسی ایسے بزرگ کی سی گفتگو تھی جس کا عزم جوان ہو اور جو اپنی قوم و قبیلے کو رفعتوں کی بلندیوں پر پہنچانا چاہتا ہو۔ اور اس گفتگو کا عملی اظہار تھا بیسیوں چنیدہ ان طلباء کا اسٹیج پر آنا جو اس شمع سے لو لگا کر آج خود روشنی بانٹنے والے بن چکے ہیں، جو ملک بھر بلکہ ملک سے باہر بھی روشنیاں پھیلا رہے ہیں۔ اور ایسے سینکڑوں ہیروں میں مجھے دل کے بہت قریب لگے وہ قبیلے کے ماتھے کے تارے جو اپنی دھرتی کی علمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ آج پنڈی گھیب کے گردونواح میں ایسا سکول ڈھونڈنا مشکل ہے جہاں قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول کا نمونہِ علم نہ جگمگا رہا ہو۔ بلکہ قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول سسٹم کی 8 برانچز کے پرنسپلز صاحبان میں سے 4 کے پرنسپلز تو اسی سسٹم سے روشنی پا کر گئے ہیں اور اب قریہ قریہ آوازہ لگا ریے کہ

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
جو دل پہ گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے

سچی بات یہ ہے کہ اس تقریب نے ہمارے حوصلوں کو جلا بخشی۔
ہم نے پنڈی گھیب شہر میں جو عالمی معیار کی تعلیم کا سیٹ اپ تیار کیا، کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن سسٹم، روبوٹکس اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی صورت جو ماحول بدلنے کا آغاز کیا، اس کی جڑوں میں موجود یہ عالی شان پہچان اور عزم و حوصلہ ہمارے لیے مہمیز ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تیسری نسل تک کی آبیاری کا جو سفر قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول سسٹم کی نسبت سے یہاں تک پہنچا ہے۔
ان شاء اللہ یہ پنڈی گھیب کے باسیوں کے لیے اس ارادہ اور نیت کے ساتھ عالمی سطح کی پہچان کا سبب بنے گا۔

جان کا صرفہ ہو تو ہو لیکن
صرف کرنے سے علم بڑھتا ہے

ساجد الرحمن
ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی QSF سکول اینڈ کالج سسٹم

سویاں پکی ہیں، سب نے چکھی ہیں۔کیوں روتے ہیں؟ آپ کے لئے رکھی ہیں۔میٹھی عید،  خوشیوں بھری عید ،مسکراتی عید آپ سب کو مبارک ...
21/03/2026

سویاں پکی ہیں، سب نے چکھی ہیں۔
کیوں روتے ہیں؟ آپ کے لئے رکھی ہیں۔

میٹھی عید، خوشیوں بھری عید ،مسکراتی عید
آپ سب کو مبارک ہو۔

قائد سائنس سکول فیملی کی طرف سے
عید الفطر 2026ء مبارک ❣️

Quaid Science Foundation School Pindi Gheb

20/03/2026

Cambridge International Education

Now, in Pindi Gheb | QSF School System

"6 Seats Left for Grade 1"

📚 داخلے جاری ہیں۔
📞 مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں۔
03125962829

Quaid Science Foundation School, Pindi Gheb

پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار‎عید الفطر کے آداب1۔ ‎فطرانه نماز عید سے قبل ادا کرنا ضروری ہے۔2۔ ‎نماز عید کیلیے غسل کرنا، ن...
18/03/2026

پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار

عید الفطر کے آداب

1۔ ‎فطرانه نماز عید سے قبل ادا کرنا ضروری ہے۔
2۔ ‎نماز عید کیلیے غسل کرنا، نئے کپڑے پہننا، مسواک کرنا اور خوشبو لگانا مستحب ہے۔‎
3۔ تکبیرات بلند آواز سے پڑھنا پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔‎
4۔ نماز عید کیلئے جانے سے قبل طاق تعداد میں کھجور کھانا مسنون ہے۔

‎29 رمضان المبارک
‎سحری: 04:53
‎افطاری: 06:22

‎قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول، گلزار آباد پنڈی گھیب

‎‎

18/03/2026

ہمارے ادارے کے ہونہار طالب علم حافظ ثمامہ نے ماہ قرآن، ماہ رمضان المبارک میں نماز تراویح میں تکمیل قرآن کریم کی سعادت حاصل کی۔
یقینا یہ اس کے لئے ، اس کے والدین کے لئے، اس کے ادارہ حفظ جامعہ امام بخاری سرگودھا کے لئے اور ہم سب کے لئے خوشی و مسرت کا موقع ہے۔
اس پرمسرت موقع پر ہم حافظ ثمامہ کو دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ رب کریم یونہی قرآن سے تعلق جوڑے رکھے۔
اور دنیا و آخرت کے میدانوں میں کامیاب فرمائے۔
اللھم آمین ثم آمین

‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار‎‎ابن القیم رحمتہ اللہ فرماتے ہیں : نبی مکرم قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھتے تھے، نہ تیز اور نہ ...
17/03/2026

‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار

‎ابن القیم رحمتہ اللہ فرماتے ہیں : نبی مکرم قرآن کو ترتیل کے ساتھ پڑھتے تھے، نہ تیز اور نہ اکتفا کرنے کی حالت میں، بلکہ حرف کو سمجھ کر پڑھتے اور ہر آیت کو الگ کر کے پڑھتے تھے۔
‎(صحيح البخاري 1894)

‎28 رمضان المبارک
‎سحری: 04:55
‎افطاری: 06:21

‎قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول، گلزار آباد پنڈی گھیب



‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار‎‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ :‎‎لیلۃ القدر کی صبح کو سورج کے بلند ہونے تک اس کی شعاع نہیں ہوتی...
17/03/2026

‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار

‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ :

‎لیلۃ القدر کی صبح کو سورج کے بلند ہونے تک اس کی شعاع نہیں ہوتی۔ وہ ایسے ہوتا ہے جیسا کہ تھالی (پلیٹ)۔


‎27 رمضان المبارک
‎سحری: 04:57
‎افطاری: 06:20

‎قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول، گلزار آباد پنڈی گھیب



‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار‎‎نماز عید الفطر سے قبل صدقہ الفطر ضرور ادا کیجیے۔ رسول صلی اللوم عید الفطر کے دن نماز کے لی...
16/03/2026

‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار

‎نماز عید الفطر سے قبل صدقہ الفطر ضرور ادا کیجیے۔ رسول صلی اللوم عید الفطر کے دن نماز کے لیے جانے سے پہلے صدقہ فطر نکالنے کا حکم دیتے تھے۔


‎26 رمضان المبارک
‎سحری: 04:58
‎افطاری: 06:19

‎قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول، گلزار آباد پنڈی گھیب



‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار‎‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : لوگ خیر و بھلائی میں رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کریں۔‎‎(صحيح ا...
14/03/2026

‎پنڈی گھیب | وقت سحر و افطار

‎رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ : لوگ خیر و بھلائی میں رہیں گے جب تک وہ افطار جلدی کریں۔

‎(صحيح البخاري 1923)

‎25 رمضان المبارک
‎سحری: 04:59
‎افطاری: 06:18

‎قائد سائنس فاؤنڈیشن سکول، گلزار آباد پنڈی گھیب



Address

Qadri Chowk, Masjid Ahlehadees Road, Mohalla Gulzarabad
Pindi Gheb
43260

Telephone

+923125962829

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Quaid Science Foundation School - Pindi Gheb posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share